geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین کی عدالت کے فیصلے کے خلاف پولستانی مزدوروں کا احتجاج

October 23, 2021October 23, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

لکسمبرگ (اصل میڈیا ڈیسک) پولینڈ اور یورپی یونین اس وقت قانونی جنگوں میں سینگ پھنسائے ہوئے ہیں۔ یہ معاملہ پولستانی عدالتی اور دستوری اصلاحات سے جڑا ہے۔ اب یورپی یونین کی عدالت کے خلاف پولستانی مزدور بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

لکسمبرگ میں دو ہزار کے قریب پولستانی مزدوروں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے ملک پولینڈ کے حق میں اور یورپی یونین کی عدالت کے ایک فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

یورپی یونین کی عدالت نے پولینڈ کو کوئلے پیدا کرنے والی بڑی کان کو بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ اعلیٰ ترین یورپی عدالت نے اپنا فیصلہ گزشتہ ماہ سنایا تھا۔ کوئلے کی یہ کان پولینڈ کے علاقے ٹُوروف میں واقع ہے۔

پولینڈ کے جنوب مغرب میں کھلی کوئلے کی کان کی وجہ سے اس ملک کے ہمسایہ ممالک چیک جمہوریہ اور جرمنی واویلا مچائے ہوئے ہیں۔ اس کان کو پولینڈ میں سبز مکانی گیسوں کے اخراج کا پانچواں بڑا مقام قرار دیا جاتا ہے۔

اس کان کنی کے خلاف پولش سرحد کے قریب چیک جمہوریہ کے ہزاروں دیہاتی بھی صدائے احتجاج بلند کر چکے ہیں۔

اس تنازعے پر چیک جمہوریہ یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت سے رجوع کر چکا ہے۔ گزشتہ ماہ یورپی عدالتِ انصاف نے پولینڈ کو کوئلہ نہ نکالنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ یورو جرمانہ کر چکی ہے۔

کان بند کرنے کا فیصلہ رواں برس مئی میں سنایا گیا تھا۔ یورپی کورٹ آف جسٹس نے جرمانے کے فیصلے میں حکم عدولی پر روزانہ کی بنیاد پر اتنا ہی جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

لکسمبرگ میں پولش مزدوروں نے زرد جرسیاں پہن کر عدالتی حکم کے خلاف اپنے ملک کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کی اور نعرے بازی کے ساتھ ساتھ بڑی پولستانی مزدور یونین سالیڈیریٹی کے سفید اور سرخ جھنڈے بھی لہرائے۔

مزدوروں نے عدالتی فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا اور ٹُوروف کان سے دستبردار ہونے کی مخالفت کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سالیڈیرٹی کی کان کنی کی شاخ کے سربراہ یاروسلاو گرزیسک کا کہنا تھا کہ ٹُوروف کان کو بند کرنے سے پولینڈ کو انرجی میں شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پولینڈ میں اس وقت دائیں بازو کی قدامت پسند سیاسی جماعت لا اینڈ جسٹس پارٹی (PiS) کی حکومت ہے۔ یہ سیاسی جماعت عدالتی عمل میں وسیع تر اصلاحات کا ایک دستوری پیکج متعارف کرا چکی ہے۔ حکمران پارٹی اس پیکج کو انسداد کرپشن کا اہم عمل قرار دیتی ہے۔

دوسری طرف ناقدین کا کہنا ہے کہ قدامت پسند سیاسی جماعت اپنی حکومت کی قوت و طاقت کو وسعت دینے کے لیے عدالتی اختیار کو محدود کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ یورپی یونین کی جمہوری روایات کے منافی ہے۔

اس کے علاوہ پولستانی حکمران جماعت نے اسقاطِ حمل کے قانون میں تبدیلی کا قانون رواں برس جنوری میں منظور کروا چکی ہے اور اس کے تحت اسقاطِ حمل پر قریب قریب مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ دوسرے اقدامات میں ہم جنس پسندوں (LGBTQ) کے حقوق اور آزادی رائے پر بھی کنٹرول سخت کر دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں وارسا اور برسلز کے درمیان کشمکش میں شدت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ پولینڈ کی اعلیٰ دستوری عدالت نے یورپی عدالتِ انصاف کے عدالتی اصلاحات بارے فیصلے کے خلاف اپنی رائے دیتے ہوئے ملکی دستور کو افضل قرار دیا ہے۔ پولش عدالت نے یورپی عدالت کی فیصلے کو ملکی دستور کے منافی بھی قرار دیا۔

پولینڈ کے وزیر انصاف زبگنیو زیوبرو نے یورپی فیصلے کو ملکی معاملات میں مداخلت، اپنے اختیار سے تجاوز اور قانونی جارحیت کا نام دیا ہے۔ بعض یورپی ممالک نے پولستانی معاملات کو قانون کی حکمرانی کے منافی خیال کیا ہے۔

یورپی یونین کونسل کے سابق صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی عدالت کی مخالفت صرف پولستانی لوگ کر سکتے ہیں اور موجودہ سیاسی جماعت کو اختیار نہیں ہے۔ اس صورت حال میں بعض مبصرین اس رسہ کشی کو ‘پول ایگزٹ‘ کا نام دے رہے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ پول ایگزٹ مراحل میں واضح ہوتا جا رہا ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post تحریک لبیک کا لانگ مارچ، چار افراد ہلاک
Next Post امریکا: ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے کا دعویٰ
USA Missile Experience

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.