geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار میں وسیع پیمانے پر مظالم کے ارتکاب کا خدشہ، اقوام متحدہ

October 24, 2021 2 1 min read
Myanmar
Share this:

Myanmar

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے میانمار کے شمالی علاقوں میں فوج کی بھاری نفری کی تعیناتی پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ میانمار میں رواں برس یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے مسلسل انتشار کی صورت حال ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میانمار میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ ملکی فوج کی بہت بھاری نفری شمالی علاقوں میں تعینات کی جا رہی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہاں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے نتیجے میں بہت زیادہ انسان ہلاک ہو سکتے ہیں۔

اس تناظر میں میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی وقائع نگار ٹام اینڈریو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو وسیع پیمانے پر مظالم کے ارتکاب کی کسی بڑی خبر کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کے لیے عالمی ادارے کے مقرر کردہ خصوصی وقائع نگار ٹام اینڈریو نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے وہاں وسیع پیمانے پر مظالم کے ارتکاب کا خدشہ ظاہر کیا۔ میانمار سے متعلق اس رپورٹ میں وہاں گزشتہ ایک سال کے حالات و واقعات کا جائزہ شامل ہے۔

اس رپورٹ میں خاص طور پر انسانی حقوق کی صورت حال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹام اینڈریو نے جنرل اسمبلی میں اقوام عالم کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں میانمار کے شمال اور شمال مغرب میں ہزاروں فوجیوں کے متعین کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں ان فوجیوں کے ساتھ بھاری ہتھیار اور گولہ بارود بھی پہنچائے گئے ہیں۔

ٹام اینڈریو نے یہ بھی کہا کہ یہ امکان ہو سکتا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف کیے جانے والے جرائم میں ملوث ہو۔

ان کے مطابق اس وقت فوجی نقل و حرکت ویسی ہی ہے، جیسی سن 2016 اور 2017 میں راکھین کی ریاست میں آباد روہنگیا مسلم اقلیتی آبادی کی نسل کشی کے لیے کیے گئے حملوں کے وقت دیکھی گئی تھی۔

تب اس فوجی کارروائی کے دوران سات لاکھ چالیس ہزار روہنگیا باشندے اپنی جانیں بچا کر خاص طور پر بنگلہ دیش اور اور سمندری راستوں سے مشرقِ بعید کے ممالک کی جانب چلے گئے تھے۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران اس اقلیتی آبادی کے کئی دیہات تباہ کر دیے گئے اور ہزاروں روہنگیا باشندے مارے بھی گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے اس خصوصی اہلکار نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ موجودہ صورت حال تقاضا کرتی ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت کو جہاں مالی امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی روکی جائے وہیں پر اس کو جائز قرار دینے کا کوئی فیصلہ بھی نہ کیا جائے۔

فوجی حکومت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں میانمار کے ہر طبقے نے صدائے احتجاج بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

انہوں نے اپنی اس رپورٹ میں حال ہی میں ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا بھی ذکر کیا۔ گزشتہ پیر کے روز میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے رواں برس یکم فروری کے بعد شروع ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے پانچ ہزار سے زائد افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

میانمار ہی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت یہ بھی دیکھنے میں آ چکی ہے کہ رواں ماہ کے اواخر میں ہونے والی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سربراہی اجلاس میں میانمار میں فوجی حکومت کے سربراہ کو شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

Share this:
Pakistan vs India
Previous Post ورلڈ کپ: پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے آج میدان میں اتریں گے
Next Post ترک صدر کا دس مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دینے کا حکم
Tayyip Erdogan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.