geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت اور افغانستان کے مد نظر چین کا نیا سرحدی قانون

October 25, 2021 0 1 min read
Border
Share this:

Border

چین (اصل میڈیا ڈیسک) نئے سرحدی قانون سے چینی فوج کو چودہ ملکوں سے ملحق سرحدوں پر گشت کرنے یا انہیں بند کر دینے کے وسیع اختیارات مل گئے ہیں۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا اور سکیورٹی کے اسبا ب کی وجہ سے یہ نیا قانون ضروری ہو گیا تھا۔

چین نے ہفتے کے روز ایک نیا قانون منظور کیا ہے، جسے ملک کی جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون میں ملک کی سرحدوں کے نظم و نسق کے حوالے سے تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس قانون سے چینی فوج کے سرحدوں پر گشت کرنے یا انہیں بند کرنے کے سلسلے میں وسیع تر اختیارات مل گئے ہیں۔

’لینڈ بارڈرز لا‘ کے نام سے یہ قانون اگلے برس یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔ یہ نیا قانون ایسے وقت منظور کیا گیا ہے جب چین کی طالبان کے کنٹرول والے افغانستان سے ملحق اپنی سرحدوں کی سکیورٹی کے حوالے سے فکر مندی بڑھ گئی ہے، جنوب مشرقی ایشیائی پڑوسی ملکوں سے سرحدوں کو غیر قانونی طور پر پار کرکے ملک میں داخل ہونے والے افراد کی وجہ سے کووڈ 19 میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کے ساتھ سرحد پر گزشتہ برس فوجی جھڑپ کے بعد سے پیدا شدہ تعطل اب تک ختم نہیں ہوسکا ہے۔

مذکورہ نئے قانون کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کوملک کی کسی بھی سرحد پر پیش آنے والے کسی بھی طرح کے ”حملہ، غیر قانونی قبضہ، دراندازی یا اشتعال” کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت ہو گی۔ یہ قانون سرحدوں کو حسب ضرورت سختی کے ساتھ بند کرنے کے لیے فریم ورک بھی فراہم کرتا ہے۔

بھارتی روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بیجنگ کے اس نئے قانون سے چینی فوج کو سرحدوں کی فوجی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کے اختیارات مل جائیں گے۔ یہ قانون سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں مثلاً

بھارت، بھوٹان اور نیپال کے قریب کے گاوں والوں کو ”دفاع کی پہلی صف” کے طور پر اقدام کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔

چین اور بھارت کے درمیان مئی 2020 میں سرحد پر فوجی تعطل شروع ہوا تھا۔ اس کے ایک ماہ بعد دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تھی جس میں فوجیوں نے ایک دوسرے کے خلاف تیز دھار والے ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ اس واقعے میں تقریباً 20 بھارتی اور چار چینی فوجی مارے گئے تھے۔

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق نئے قانون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے سے قبل تمام سفارتی اقدامات بروئے کار لائے جانے چاہئیں۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس قانون سے سرحد کے قریب رہنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

چینی حکام نے صرف بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ہی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے اسلام پسند انتہا پسندوں کے سلسلے میں بھی فکر مندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے وہ سرحد پار کرکے سنکیانگ صوبے میں داخل ہو سکتے ہیں اور ایغور مسلمانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت ہزاروں ایغور مسلمانوں کو چینی حکام نے مشقتی کیمپوں میں جبراً رکھا ہوا ہے۔

چین کو اس بات کی بھی فکر لاحق ہے کہ ویتنام اور میانمار سے غیر قانونی مہاجرین اپنے ساتھ کووڈ 19کے کیسز لے کر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ان ملکوں کی سرحدوں سے ملحق چینی صوبوں میں حالیہ دنوں میں کوروناوائرس کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Share this:
Babar Azam
Previous Post یہ انفرادی کارکردگی نہیں، ہم بطور ٹیم جیتے ہیں، کپتان بابر اعظم
Next Post بھارت: پاکستان سے شکست کا غصہ کشمیری طلبہ پر
India vs Pakistan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.