geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی سرکار نے جاسوسی کی یا نہیں؟ سپریم کورٹ تفتیش کرائے گی

October 27, 2021October 27, 2021 2 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے پیگیسس جاسوسی معاملے میں مودی سرکار کے کردار کی تفتیش کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عدالت کے مطابق سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر ہر مرتبہ حکومت کو ‘فری پاس نہیں دیا جا سکتا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے ایک اسرائیلی سافٹ ویئر کی مدد سے اپنے سیاسی مخالفین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کی مبینہ جاسوسی کے معاملے کی چھان بین کرے گی۔ ایک ریٹائرڈ جج اس کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں اور اس کی رپورٹ رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے۔ عدالت عظمی نے یہ قدم صحافیوں، حزب اختلاف کے سیاست دانوں اور کارکنان کی جانب سے دائر کردہ ایک پٹیشن کے رد عمل میں اٹھایا ہے۔

گلوبل میڈیا کنسورشیئم کی اس سال جولائی میں سامنے آنے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیلی ساختہ عسکری نوعیت کے سافٹ ویئر پیگیسس کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم پچاس ملکوں میں سینکڑوں اہداف کی جاسوسی کی گئی، جن میں سیاسی مخالفین، صحافی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن شامل ہیں۔ بھارت بھی اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ رپورٹ کے اجرا کے بعد تہلکہ مچ گیا اور سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی کا موقف سامنے آیا کہ ‘وہ یہ سافٹ ویئر صرف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے اور اس کا استعمال صرف دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جاتا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ اسے کسی صارف یا متاثرہ شخص کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں۔

بھارتی حکومت نے ایسی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے جاسوسی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ اس رپورٹ کے ناقدین نے بھی مذکورہ کمپنی کی وضاحت کو ‘غلط بیانی پر مبنی قرار دیا اور ایسے شواہد پیش کیے، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ این ایس او نامی یہ کمپنی متاثرین کا ڈیٹا خود محفوظ رکھتی ہے۔ ناقدین نے مزید کہا کہ پیگیسس کا مسلسل اور وسیع پیمانے پر استعمال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نجی سطح پر جاسوسی سے متعلق انڈسٹری میں ریگولیشن کا کس قدر فقدان ہے۔

پیگیسس کسی بھی شخص کے اسمارٹ فون میں داخل ہونے کے بعد تمام تر ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔ حتی کہ کیمرا اور مائیکرو فون بھی اس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔ یوں ہیکرز متاثرہ شخص کی تمام تر بات چیت، پیغامات کا تبادلہ و دیگر مواد کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جولائی سے ہی یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ جولائی میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گلوبل میڈیا کنسورشیئم کی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کہا تھا کہ نہ صرف یہ بے بنیاد ہے بلکہ یہ بھارت میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہے۔ تاہم حکومت نے کہیں بھی کھل کر یہ نہیں کہا کہ آیا اس نے سافٹ ویئر استعمال کیا یا نہیں۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو تفتیشی کمیٹی کے قیام کے موقع پر کہا کہ سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر ہر مرتبہ ‘فری پاس نہیں دیا جا سکتا۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے: وزیراعظم
Next Post طالبان کے بغیر افغانستان کانفرنس، میزبان ایران
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.