geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے بغیر افغانستان کانفرنس، میزبان ایران

October 27, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ایران کی جانب سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا تھا تاہم ایرانی رویے میں تبدیلی رونما ہو چکی ہے۔ اب ایران اپنے شورش زدہ مشرقی ہمسائے کے بارے میں کسی حد تک فکر مند دکھائی دیتا ہے۔

افغانستان بارے میں بدھ ستائیس اکتوبر کو ہونے والی یہ بین الاقوامی کانفرنس افغانستان کے بارے میں تہران حکومت کے رویے میں تبدیلی کی عکاس ہے۔ اس کانفرنس میں افغانستان کے نئے حکمران یعنی طالبان شریک نہیں ہیں۔ وزرائے خارجہ کی سطح کے اس بین الاقوامی اجلاس میں افغانستان کے دوسرے ہمسایہ ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تہران منعقدہ اس کانفرنس میں پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ روس اور چین کے اعلیٰ سفارت کار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوں گے۔

افتتاحی اجلاس سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی خطاب کریں گے۔ سفارت کاروں کے مطابق ایران کی خواہش ہے کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل ہو جائے اور اس کے ساتھ ہی اس ملک کے سیاسی مستقبل کے خد و خال بھی واضح ہو سکیں۔

اس کانفرنس کا سب سے بنیادی مقصد یہ ہے کہ افغانستان کے ان تمام اندرونی حلقوں کی کوششوں کو سراہا جائے جو اپنے ملک کے مستقبل کو مناسب شناخت دینے کی سیاسی و سماجی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کوششوں کو وقعت دینے سے ہی افغان حلقے اپنے مقاصد کو حاصل کر سکیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تمام ہمسایہ ممالک کو تعمیری کردار اد کرنے کی ضرورت ہے۔ تہران حکومت کے اس نمائندہ بیان کے مطابق افغانستان میں غیر ملکی مداخلت کم سے کم رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

افغانستان میں کنٹرول رکھنے والی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایرانی پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا امید کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس کے نتائج مثبت اور مفید ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ایرانی امور کی ماہر فاطمہ امان کا ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے ایران کے اندازے غلط ہیں،” افغان طالبان کی قیادت کا ڈھانچہ کثیر السطحی ہے اور اس باعث یہ خاصا پیچیدہ بھی ہے۔‘‘

امان کے مطابق ایسی قیادت کے ساتھ صرف ایران ہی نہیں بلکہ بقیہ ممالک کو بھی بات چیت کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ ایرانی حکومت طالبان کے ساتھ اپنے نمائندوں کے توسط سے مذاکرتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

طالبان کے اندرونی حلقوں میں حقانی نیٹ ورک کا گہرا اثر و رسوخ ہے اور یہ گروپ پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتا ہے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کا خیال ہے کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں افغان شیعہ اقلیت پر خونی حملوں کے پسِ پردہ حقانی نیٹ ورک ہے۔

اس نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی امریکا کو مطلوب بھی ہیں۔ ابھی گزشتہ ہفتے حقانی نیٹ ورک نے طالبان خودکش بمباروں کے خاندانوں کو مالی امداد کی پیشکش کی ہے اور ان کو کاشت کے لیے زرعی اراضی بھی دی ہے۔ اس زرعی رقبے کا تعلق ہزارہ شیعہ آبادی کے زرخیز علاقوں سے ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ طالبان ہزارہ شیعہ آبادی کو ان کے دیہات سے باہر دھکیل رہے ہیں تاکہ شمالی افغانستان کی زرخیز زمینوں پر قبضہ کیا جا سکے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ شیعہ ہزارہ اقلیت کو منظم انداز میں سنی طالبان اپنا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post مودی سرکار نے جاسوسی کی یا نہیں؟ سپریم کورٹ تفتیش کرائے گی
Next Post امریکا مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف
Settlements

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.