geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: خودکشی کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ

October 30, 2021 3 1 min read
Suicide
Share this:

Suicide

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ برس جن لوگوں نے خودکشیاں کیں، اس میں مزدوروں اور بے روز گار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خودکشی سے مرنے والوں میں، طلبہ اور چھوٹے کاروباری افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گيا ہے۔

بھارت میں حکومتی ادارے ‘نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو’ (این سی آر بی) نے جو نئی رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق سن 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ریکارڈ سطح پر خودکشیوں سے اموات میں دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سن 1967کے بعد پہلی بار خودکشی کے ذریعے اموات میں اتنا بڑا اضافہ درج کیا گيا ہے۔

این سی آر بی مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے، جو سالانہ حادثات اور خودکشی سے ہونے والی اموات کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ہی اس کے اعداد و شمار بھی جاری کرتا ہے۔

نئی رپورٹ جنوری 2020 سے دسمبر کے دوران ہونے والی خودکشیوں کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جہاں خودکشی سے ہونے والی اموات میں دس فیصد کا اضافہ ہوا، وہیں سڑک پر ہونے والے حادثات میں ہونے والی اموات میں تقریبا گیارہ فیصد کی کمی بھی درج کی گئی، کیونکہ ملک گیر سطح پر مہینوں کے لاک ڈاؤن سے جہاں شہروں میں ٹریفک برائے نام تھا، وہیں نقل و حمل کے دیگر ذرائع بھی تقریبا بند پڑے تھے۔

نئی رپورٹ 28 اکتوبر جمعرات کی شام کو جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق خودکشی کر کے اپنی جان لینے والوں میں طلبہ، مزدوروں اور بے روز گار افراد کی یومیہ تعداد میں پہلے کے مقابلے کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ کورونا جیسی عالمی وبا اور اس کے سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدام نے بھارتی شہریوں پر کس طرح کے منفی اثرات مرتب کیے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس طلبہ کی خودکشی سے ہونے والی اموات میں اکیس فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ دیکھا گيا ہے، جبکہ بے روزگار ملازمین میں ساڑھے سولہ فیصد اور مزدروں میں یومیہ ساڑھے پندرہ فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ درج کیا گيا۔

کسانوں اور زرعی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں میں بھی خودکشی کے زیادہ تر واقعات کا رجحان برقرار رہا ہے اور ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 2020 میں کاشتکاری سے وابستہ دس ہزار 677 افراد نے اپنی جانیں لے لیں، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد دس ہزار 281 تھی۔

بھارت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار 52 لوگوں نے خود کشی کر کے اپنی جان لی۔ یعنی ہر روز تقریبا چار سو افراد نے خودکشی کی۔ سن 1967 کے بعد پہلی بار بھارت میں ایک برس کے دوران اتنی بڑی تعداد میں خودکشیاں ہو ئی ہیں۔

حالانکہ یہ وہ تعداد ہے جسے محکمہ پولیس نے خودکشی قرار دیا ہو اور پھر حکومتی اداروں نے بھی اسے تسلیم کر کے درج کر لیا، ورنہ ایک بڑی تعداد تو بغیر رپورٹ کے ہی رہ جاتی ہے۔

گزشتہ برس مردوں کی خودکشیوں کی کل تعداد میں سے سب سے زیادہ اموات روزانہ اجرت کمانے والوں مزدوروں کی تھیں اور 33 ہزار 164 مزدوروں نے خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔ اس کے بعد خود کا اپنا کام کرنے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 372 ہے۔ تیسرے نمبر بے روز گار افراد کی خودکشیاں ہیں اور ایسے بارہ ہزار 893 افراد کی خود کشی سے موت ہو گئی۔

خواتین کے زمرے میں سب سے زیادہ 22 ہزار 372 گھریلو خواتین کی تھیں۔ اس کے بعد پانچ ہزار 559 طالبات نے خودکشی کر لی جبکہ ساڑھے چار ہزار یومیہ اجرت کمانے والی خواتین نے بھی خودکشی کر کے اپنی جان گنوا دی۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر خودکشی کرنے والوں میں سے سات فیصد کی تعداد کسانوں اور زرعی مزدوروں کی ہے۔ سن 2020 کے دوران ملک بھر میں 5,579 کسانوں اور 5,098 زرعی مزدوروں نے خودکشی کی۔

خودکشی کے لحاظ سے بھارت کے بڑے شہروں میں دارالحکومت دہلی سر فہرست ہے جہاں گزشتہ برس تین ہزار 25 افراد نے خود کشی کر کے اپنی جانیں لے لیں۔ دوسرے نمبر پر جنوبی شہر چنئی ہے جہاں تقریبا ڈھائی ہزار افراد نے خودکشیاں کیں۔ بنگلور تیسرے نمبر پر ہے جہاں تقریبا سوا دو ہزار افراد نے خودکشیاں کیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت میں نوجوانوں میں خود کشی کا ایک اہم سبب ذہنی امراض ہیں۔ ماہرنفسیات اور فورٹس ہیلتھ کیئر ہسپتال میں مینٹل ہیلتھ شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر پاریکھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ذہنی امراض کو نظر انداز کیا جاتا ہے، “ہمیں ذہنی امراض کو بھی ایک طبی بیماری سمجھنا ہوگا اور ہمیں اسے نظر اندازکرنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔”

ڈاکٹر سمیر پاریکھ کے مطابق صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کی بڑی آبادی ڈپریشن اورگھبراہٹ جیسی ذہنی بیماریوں سے دوچار ہیں۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post وزیر اعظم مودی اور کیتھولک پوپ فرانسس کی مجوزہ ملاقات
Next Post نیا وزیر اعظم ایک ہفتے میں نامزد کر دیں گے، سوڈانی فوج کے سربراہ
General Abdel Fattah Burhan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.