geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: کورونا انفیکشن بڑھ گیا، اولڈ ہوم وائرس کی لپیٹ میں

October 31, 2021 0 1 min read
Vaccination
Share this:

Vaccination

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ برلن میں بزرگ افراد کا ایک مرکز بھی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

حالیہ دو ہفتوں کے دوران دوسرے یورپی ممالک کی طرح جرمنی میں بھی کووڈ انیس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے حکام میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

اس دوران جرمن دارالحکومت برلن کے ایک سینیئر سیٹیزن ہاؤس کے تمام بزرگ مکین کورونا وائرس سے پھیلنے والی کووڈ انیس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ اس مرکز کے عملے کے پندرہ افراد میں بھی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

برلن کے شمال میں واقع علاقے شورف ہائیڈے کے بزرگ شہریوں کے مرکز کے سارے مکینوں سمیت نگران عملے میں کووڈ انیس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت نے اس مرکز میں کووڈ انیس کی بیماری پھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایسا خیال کیا گیا ہے کہ مرکز میں کام کرنے والے وہ افراد جنہیں ویکسین پوری طرح نہیں لگی ہوئی، وہ مرکز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنے ہیں۔ دوسری جانب تمام بزرگ شہریوں کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس مرکز میں بیالیس بزرگ افراد مقیم ہیں اور ان کی نگرانی پر پندرہ افراد مامور ہیں۔

مقامی پبلک ہیلتھ افیسر ہائیکے زانڈیر نے مرکز میں پھیلی وبا کو پریشان کن اور افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عملے کو ویکسین کی مکمل خوراک کی ابھی فراہمی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے اس پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ جرمنی جیسے ملک میں بزرگ افراد کے کیئر ہاؤسز کے عملے کے لیے ویکسینیشن ابھی تک لازمی قرار نہیں دی گئی۔

جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کلاؤس رائن ہارٹ نے جرمن حکومت سے اپیل کی ہے کہ ستر برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینا ضروری ہو گیا ہے، ان کے مطابق ایسا کرنے سے ان بڑی عمر کے افراد کا کووڈ انیس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

رائن ہارٹ کے مطابق ویکسین کی تیسری خوراک ان افراد کو بھی دی جائے جن کے وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس عمر کے افراد کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک بہت ضروری ہو گئی ہے۔

ممتاز جرمن وائرولوجسٹ ہینڈریک اشٹریک کا کہنا ہے کہ اس وقت زیادہ توجہ کے مستحق وہ بزرگ افراد ہیں جو کسی کیئر ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مقامات اس وائرس کے حملے کے کھلے مقامات ہیں اور ایسے بزرگ افراد کی مسلسل ٹیسٹنگ بھی ضروری ہے۔

جرمنی میں متعدی امراض کے نگران ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ایام کے دوران سارے ملک میں ایک لاکھ افراد میں انفیکشن کی شرح 145.1 ہو گئی ہے۔ جب کہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 139.2 تھی۔

جرمنی میں ہیلتھ سیکٹرز کے مطابق سارے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکیس ہزار پانچ سو تینتالیس مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایک ہفتے قبل یہ تعداد پندرہ ہزار ایک سو پینتالیس تھی۔

Share this:
Sudan Protest
Previous Post فوجی حکومت ختم کی جائے، ہزاروں سوڈانی شہریوں کا مطالبہ
Next Post دنیا کا وہ ملک جہاں اب کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا
Corona Case

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.