geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر میں شدت پسندی کی تفتیش کے لیے نئی ایجنسی کے قیام کا مطلب کیا ہے؟

November 2, 2021 2 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت نے کشمیر میں شدت پسندی سے متعلق کیسز کی تفتیش کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مرکز کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کے اعلان کرتا رہتا ہے۔

بھارتی حکومت نے یکم نومبر کو اپنے زیر انتظام خطہ کشمیر میں ایک نئی خصوصی تفتیشی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کا نام ’اسٹیٹ انوسٹیگیشن ایجنسی‘ (ایس آئی اے) ہوگا۔ یہ ایجنسی بنیادی طور پر دہشت گردی سے منسلک جرائم کے کیسز کی تفتیش کرے گی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق،’’ایس آئی اے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی آئی اور دیگر مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ، رابطے کے لیے ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گی اور دہشت گردی سے متعلق کیسز کی تیز رفتار تفتیش کے ساتھ ہی قانونی کارروائی کرنے جیسے ضروری اقدامات کرے گی۔‘‘

بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں حکومتی ذرائع سے کہا گيا ہے کہ اس ایجنسی کے قیام کی ضرورت اس لیے پڑی تاکہ دہشت گردی سے متعلق جو کیس قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے حوالے نہیں کیے جاتے ان کی بھی، خصوصی طور پر تفتیش کی جا سکے۔

اس کے لیے کشمیر میں ہی ایس آئی اے کا ایک دفتر ہو گا اور ڈائریکٹر کی تقرری کی جائے گی۔ سبھی تھانوں کے انچارج افسران کو دہشت گردی سے متعلق درج ہونے والے کسی بھی کیس سے متعلق فوری طور پر ایس آئی اے کو مطلع کرنا ہو گا۔ اس میں وہ کیس بھی شامل ہوں گے جن میں تفتیش کے دوران دہشت گردی کے بارے میں کچھ پتہ چلے۔

اس کے دائرے میں دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے جرائم، دہشت گردی کی مالی معاونت اور جعلی کرنسی نوٹوں کے پھیلنے سمیت تمام دہشت گردانہ کارروائیاں آئیں گی۔ اس میں دہشت گردی سے متعلق بڑے سازشی مقدمات اور دہشت گردی سے منسلک پروپیگنڈہ، جھوٹا بیانیہ، بڑے پیمانے پر اکسانے، بے اطمینانی پھیلانے اور ملک کے خلاف دشمنی جیسے کیسز شامل ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہر جانب فوج کا پہرہ ہے، سیاسی سرگرمیاں پوری طرح سے بند ہیں، سیاسی کارکنان، دانشوروں، طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت سینکڑوں کشمیری جیلوں میں ہیں۔ جمہوری قدریں اور بہت سے بنیادی حقوق تعطل کا شکار ہیں۔ خطے میں درجنوں ایجنسیاں پہلے ہی سے سرگرم ہیں تو پھر اس نئی ایجنسی کی ضرورت کیا ہے؟

کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے سابق ڈین اور ماہر قانون پروفیسر شیخ شوکت کہتے کہ بھارتی حکومت کشمیر کے تعلق سے بس قانون پر قانون بناتی جا رہی ہے تاہم کوئی چیز راستے پر آ نہیں رہی ہے، ’’ تمام کوششوں کے باوجود چیزیں ان کے کنٹرول سے باہر ہیں، یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ ان کے پاس اس وقت جو میکنزم ہیں وہ سب کے سب ناکام ہو گئے ہیں۔‘‘

ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں پروفیسر شیخ شوکت نے کہا کہ بھارتی حکومت دعوی کرتی رہتی ہے کہ اس نے یہ قدم اٹھایا ہے تو اب کشمیر میں سب بہتر ہو جائے گا تاہم وقت کے ساتھ اس کے تمام دعوے غلط ثابت ہو رہے ہیں،’’مرض بڑھتا ہی گيا جوں جوں دوا کی، ۔۔۔ تو دوا کے بجائے ۔۔۔ جوں جوں لاٹھی بڑی کرتے گئے، پھر بھی حالات سدھر نہیں رہے تو پھر کیا کریں گے۔‘‘

ان کے بقول ایسی ایجنسیوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں۔ اور وہ لوگوں کو بہت ہراساں کرتی ہیں،’’یہ ان کے ہاتھ میں ہراسانی کا ایک اور ہتھیار ہو گا۔ لیکن ان کی لاکھ طاقت کے باوجود حالات پھر بھی بے قابو ہیں۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں شوکت نے کہا کہ کشمیر میں تو انسانی حقوق کا قصہ ہی ختم ہے۔ ،’’یہاں ایجنسیز اور قوانین پہلے سے ہی بہت سخت ہیں۔ انسانی حقوق وغیرہ جیسی یہاں کوئی چیز نہیں ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن ایک تھا بھی وہ بھی ختم کر دیا گيا، یہاں تو ایمرجنسی نافذ ہے، جیسے اندرا گاندھی کی ایمرجنسی میں بھارت کے حالات تھے، اسی طرح کے حالات کشمیر میں مستقل طور ہیں۔‘‘

کشمیر کے ایک اور سرکردہ وکیل ریاض خاور کہتے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کے اعلان کرتی رہتی ہے اور اس سے کشمیر عوام بھارت سے مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے مزید کہا،’’حکومت کے قول و فعل میں بہت فرق ہے۔ امیت شاہ کے دورے کے فوری بعد حکومت نے ایک اور ایجنسی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بات چيت کرنے کی بات کہی تھی تاہم ان کے آتے ہی ان کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ کشمیر کے تعلق سے حکومت کی پالیسیاں بالکل غلط ہیں۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post امریکی فوجی حکام کی پاکستانی نژاد قیدی پر سی آئی کے مبینہ تشدد کی مذمت
Next Post کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے،15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
Kabul Blast

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.