geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جسٹس کا انصاف اور میئر الیکشن

November 2, 2021 2 1 min read
Justice
Share this:

Justice

تحریر : روہیل اکبر

پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں میئر کا الیکشن براہ راست ہوگا عوام کے لیے بہت اچھی خبر ہے اگر ایسا ہو جائے تب کیونکہ بہت عرصہ سے ملک میں صدارتی نظام کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہی مگر اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہمارے جیسے معاشرے کے لیے یہ نظام بہت اچھا ہوگا اس میں اراکین کی بلیک میلنگ ختم ہو جائیگی اس نظام کے ہم پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں پر لکھنے سے قبل آپ جسٹس باقر نجفی کا ایک فیصلہ دیکھ لیں جس میں انہوں نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کومنشیات اسمگلنگ کیس میں بری کردیا اس کیس پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی عدالت نے ملزمہ کی ساڑھے8 سالہ قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ملزمہ کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔

اپریل 2019 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں سزا یافتہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا السکووا نے سزا کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ٹریزا کا موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی جس بیگ سے ہیروئن ملی وہ ان کا نہیں تھا ٹریزا نے درخواست میں تحریر کیا کہ ان کے بیگ کو تبدیل کیا گیا اے این ایف چیکنگ میں یہ بیگ نہیں تھا،بیگ کی تبدیلی کے بعد کسٹمز حکام کو منشیات ملی انھوں نے استدعا کی کہ وہ بے قصور ہیں اورسزا کالعدم قرار دی جائے واضح رہے کہ 20 مارچ 2019 کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار غیر ملکی خاتون ماڈل ٹریزا السکووا کو عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنا دی تھی ماڈل ٹریزا السکووا کی زندگی کے 8سال جیل کی نظر ہو گئی وہ بے گناہ ٹھہری اور اب بری ہوگئی ہمارے ادارے دن بدن تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔

پولیس آئے روز بے گناہوں کو پکڑ رہی ہے جبکہ بڑے بڑے جرائم پیشہ افراد انکی کوکھ میں بیٹھ کر اپنے دھندے چلا رہے ہیں آج منشیات کہاں نہیں مل رہی اور بیچنے والے فرشتے نہیں بلکہ انسان ہیں چرس،ہیروئن اور آئس ایک فون کال کی دوری پر ہے ہمارا کوئی گلی محلہ اس نشہ سے محفوظ نہیں بڑے بڑے منشیات فروش روز ٹنوں کے حساب سے منشیات بیچتے ہیں اور ہماری پولیس پکڑتی ہے تو کسیغریب دیہاڑی دار کو جو سارا دن محنت مزدوری کرنے کے بعد ایک سگریٹ کہیں پی رہا ہوتا ہے اگر اوپر سے زیادہ پریشر ہو تو پھر کسی نہ کسی بے گناہ کو پکڑ کو اس پر کلو کے حساب سے چرس ڈال دیتے ہیں اسی طرح پولیس اور دوسرے ادارے اپنے نمبر بنانے کے لیے ہیروئن ڈال دیتے ہیں جو بعد میں پاؤڈر ثابت ہوتی ہے نامعلوم چوری،ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں بھی ایسے ہی پولیس ٹریس کرتی ہے جب پریشر بڑھا کسی نہ کسی مظلوم اورغریب کو پکڑا اس پر چھ ساتھ نامعلوم مقدمات ڈالے اور جیل بھجوا دیا سینکڑوں تھانیدار صرف خانہ پوری کے لیے ہر ماہ ہزاروں افراد کو جیل بھجواتے ہیں اور جب کبھی کوئی اصل ملزم پولیس والوں کے ہھتے چڑھ جائے تو یہ خود ہی اسے بچنے کی تمام راہیں بتا دیتے ہیں۔

ویسے تو ہمارے تمام محکموں میں کرپشن اور چور بازاری بہت زیادہ ہے مگر پولیس ان سب سے آگے ہے انکے رضا کاروں سے لیکر اوپر تک صرف پیسے کمانے کی دوڑ ہے پورے تھانے میں اگر کوئی ایک بھی ایماندار شخص آجائے تو اسے کوئی ٹکنے نہیں دیتا وہ تنگ آکر خود ہی چلا جاتا ہے،معطل ہوجاتا ہے یا پھر انہی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے ہمارے یہ شیر جوان اتنے بے حس اور لالچی ہیں کہ آپ پیسے کے زور پر کسی کے بھی خلاف مقدمہ بنوا کر اسے جیل بھجوا سکتے ہیں انسان کے رویوں میں یہ تبدیلی یک دم نہیں آتی بلکہ ان رویوں کو جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا جب حکمران میرٹ کی دھجیاں آڑا کر شرابیوں،جواریوں اور اپنے پالتوں غنڈوں کو پولیس میں بھرتی کرینگے تب یہی نتیجہ نکلے گا۔

آپ زرا میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے دور میں بھرتیوں کا ریکارڈ چیک کرلیں کیسے کیسے افراد کو اہم عہدوں پر بھرتی کیا جاتا رہا سوئی گیس،واپڈا،پی آئی اے،ریلوے،پاکستان اسٹیل مل،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں کوئی ادارہ ایسا نہیں جہاں پر میرٹ میرٹ کی گردان کرتے ہوئے حکمرانوں نے میرٹ کی دھجیاں نہ آڑائی ہوں باقی محکموں کو چھوڑیں صرف پولیس کو ٹیسٹ کیس بنا لیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں پولیس کے اے ایس آئی سے لیکر انسپکٹر تک بھرتی کیے جانے والے افراد کا ریکارڈ چیک کرلیں اور وہ اس وقت کن کن سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں چیک کرلیں آپ کو اندازہ ہوجائیگا سن سیاستدانوں سے اگر کوئی ادارہ محفوظ رہا تو وہ فوج کاادارہ ہے جہاں آج بھی سلیکشن میرٹ پر ہوتی ہے اور فیصلے بھی میرٹ پر ہوتے ہیں ورنہ فوج کی طرح پولیس بھی تو ایک ادارہ ہی ہے ناں جہاں ڈھونڈنے سے میرٹ نہیں ملتا آج اگر ہماری عدالتوں میں کیسوں کی بھر مار ہے تو وہ انہی پولیس والوں کی وجہ سے اور پھر یہ جان بوجھ کر چالان جمع نہیں کرواتے تاکہ کیس کو لٹکایا جا سکے ابھی منشیات کے کیس میں سزا یافتہ ماڈل ٹریزا السکووا کو بھی جسٹس باقر نجفی نے بری کر دیا۔

جسٹس باقر نجفی کے فیصلے بولتے ہیں کہ وہ کتنی محنت اور باریک بینی سے ایک ایک لفظ پڑھتے ہیں تاکہ دودھ کا دود اور پانی کا پانی ہو سکے رہی بات بلدیاتی الیکشن میں براہ راست میئر منتخب کرنے کی میں سمجھتا ہوں کہ یہ حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہوگا بزدار سرکار پنجاب میں تعلیمی انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نظام کو بھی ٹھیک کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کا بہت بڑا کردار ہے جن کی محنت کا ثمر ہم بلدیاتی الیکشن میں دیکھیں گے عوام اپنے میئر کو براہ راست منتخب کریگی تو کونسلرز حضرات کی بلیک میلنگ کا خاتمہ ہو جائیگا اور وہ کھل کر عوام کی خدمت کرسکے گا اسی طرح ملک میں اگر صدارتی نظام آجائیگا تو غریب عوام کا فائدہ ہوگا ہر پارٹی کو ووٹوں کے تناسب سے اقتدار میں شامل کیا جائیگا ملک کا سربراہ کسی ایم پی اے یا ایم این اے سے بلیک میل بھی نہیں ہوگا اور وہ اپنی کابینہ میں ایسے افراد کو لائے گا جو حقیقی معنوں میں قابل ہونگے تب جا کر ہم ایک خوشحال قوم بن سکتے ہیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Saad Rizvi
Previous Post سعد رضوی کی رہائی کیخلاف حکومتی اپیل واپس لینے کا فیصلہ، سیکڑوں کارکنان رہا
Next Post سبسڈی ختم، بجلی صارفین پر 1355 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا
Pak Rupees

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.