geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: امریکی صحافی پر بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ

November 10, 2021 0 1 min read
Danny Fenster
Share this:

Danny Fenster

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں زیرحراست امریکی صحافی ڈینی فینسٹر پر دہشت گردی اور بغاوت جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان کے وکیل کے مطابق اگر انہیں قصوروار پا یا گیا تو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

میانمار کی جیل میں بند امریکی صحافی ڈینی فینسٹر پر حکام نے مزید دو مجرمانہ الزامات عائد کر دیے ہیں۔ فینسٹر ایک آزاد اخبار ‘فرنٹیئر میانمار’ کے مدیر ہیں اور اب انہیں بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں مئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ملک سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان کے وکیل تھان زاؤ آنگ نے دس نومبر بدھ کے روز خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تازہ ترین الزامات ان کے موکل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے مزید الزامات کیوں عائد کیے، ان پر مزید الزامات کا اضافہ یقیناً اچھی بات نہیں ہے۔”

سینتیس سالہ فینسٹر کے خلاف نئے الزامات ایک ایسے وقت عائد کیے گئے ہیں جب سابق امریکی سفارت کار اور یرغمالیوں سے مذاکرات کے ماہر بل رچرڈسن نے میانمار کے دارالحکومت میں فوجی جنرل من آنگ ہلینگ سے چند روز قبل ہی ملاقات کی تھی۔

میانمار کے فوجی جنرل من آنگ ہلینگ نے یکم فروری کو بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور آنگ سان سوچی اور ان کی منتخب حکومت کے سینیئر عہدیداروں کو حراست میں لے لیا تھا۔

ڈینی فینسٹر آن لائن نیوز میگزین ‘فرنٹیئر میانمار’ کے مینیجنگ ایڈیٹر ہیں جس کا دفتر یانگون میں ہے۔ ان پر فوجی حکومت کے خلاف رائے کی حوصلہ افزائی، غیر قانونی ایسوسی ایشن اور امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کرنے جیسے الزامات کے تحت پہلے سے ہی ایک مقدمہ چل رہا ہے۔

ان کے کیس کی سماعت بھی خفیہ رکھی جاتی ہے اور کوئی بھی تفصیل صرف ان کے وکیل کے ذریعہ ہی باہر آ پاتی ہے۔ پیر کے روز ہی جج نے ان کے کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ استغاثہ نے ان کے خلاف کافی شواہد پیش کر دیے ہیں اس لیے کیس جاری رہنا چاہیے۔

استغاثہ کے حالیہ گواہوں نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے پاس اس بات کا ریکارڈ موجود ہے کہ فینسٹر کو جب گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ ‘میانمار ناؤ’ کے لیے کام کر رہے تھے۔ تاہم کمپنی ‘میانمار ناؤ’ اور ‘فرنٹیئر میانمار’ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس جولائی میں ہی اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی اور موجودہ کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔

فینسٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے عدالت کے سامنے تمام ثبوت و شواہد پیش کیے ہیں کہ وہ ‘فرنٹیئر میانمار’ کے لیے ہی کام کرتے ہیں۔ ان پر یانگون میں ہی ابتدائی تین مقدمات کی سماعت مختلف عدالتوں میں ہو رہی ہے۔

اس برس فروری میں میانمار کی فوجی جنتا نے بغاوت کرتے ہوئے آنگ سان سوچی کی جمہوری حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔ ان کی سیاسی جماعت کے متعدد دیگر رہنما بھی گھروں میں نظر بند ہیں یا جیلوں میں قید ہیں۔

فوجی بغاوت کے بعد سے ہی میانمار میں افراتفری کا ماحول رہا ہے اور اس کے خلاف مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں جبکہ فوج نے بغاوت کے خلاف احتجاج کو دبانے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

ملک کی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور فوج احتجاج کرنے اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ فوجی کارروائیوں میں اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بغاوت کے بعد سے فوج اور میانمار کے متعدد نسلی باغی گروپوں کے درمیان بھی جھڑپیں جاری ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ جانے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

Share this:
Banaras Hindu University
Previous Post بھارت: یوم اردو کے سیمینار میں علامہ اقبال کی تصویر پر ہنگامہ
Next Post متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد شام کا دورہ
Sheikh Abdullah bin Zayed

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.