geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد شام کا دورہ

November 10, 2021 2 1 min read
Sheikh Abdullah bin Zayed
Share this:

Sheikh Abdullah bin Zayed

دمشق (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز دمشق میں شام کے صدر بشارالاسد کے ساتھ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس دورے کو شامی صدر اور امریکا کے اتحادی عرب ریاست کے درمیان تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک دہائی قبل شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات کے کسی اعلی عہدیدار کا شام کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔

شامی صدر بشارالاسد کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر اسد اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے باہمی تعاون کو فروغ دینے نیز سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام (WAM) کے مطابق زائد نے زور دے کر کہا،” متحدہ عرب امارات شامی بحران کو ختم کرنے، ملک کے استحکام کو مضبوط کرنے اور برادرشامی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔”

شام اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے سے کتنا قریب ہیں؟
شام اور تیل کی دولت سے مالامال خلیجی ملک کے درمیان فروری 2012میں تعلقات اس وقت ٹوٹ گئے تھے جب ملک میں حکومت تبدیل کرنے کے لیے ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کی کوشش ایک تباہ کن جنگ میں تبدیل ہوگئی تھی۔ بشارالاسد نے بیشتر عرب ملکوں پر انہیں اقتدار سے معزول کرنے کی کوشش کرنے والے باغیوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

تاہم حالیہ عرصے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بظاہر بہتری کی طرف گامزن دکھائی دیے۔

دسمبر 2018 میں متحدہ عرب امارات نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ رواں برس مارچ میں اس نے شام سے عرب لیگ میں واپس لوٹ آنے کی اپیل کی۔ متحدہ عرب امارات اس تنظیم سے نومبر 2011 میں شام کو معطل کرنے کی حمایت کرنے والے اہم ملکوں میں سے ایک تھا۔

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات نے کہا تھا کہ وہ “شام کے ساتھ اقتصادی تعاون میں اضافہ کرنے اور نئے شعبے تلاش کرنے کے مستقبل کے منصوبوں ” کے لیے تیار ہیں۔

وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات شام کا سب سے اہم عالمی تجارتی پارٹنر ہے۔ اورشام کے غیر ملکی تجارت میں اس کا حصہ 14 فیصد ہے۔

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد کو بشارالاسد کی ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اورتعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

صرف متحدہ عرب امارات ہی وہ واحد ملک نہیں ہے جو شامی حکومت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے۔

ستمبر میں بشارالاسد نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ شام کے تصادم کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ بات کی تھی۔ دونوں ملکوں نے اس ماہ کے اوائل میں اپنی اہم سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

مصر، جہاں عرب لیگ کا صدر دفتر واقع ہے، نے منگل کے روز کہا کہ شام کے ساتھ بہر حال تعلقات بحال ہونے چاہئیں لیکن دمشق کو پہلے جنگ سے متاثر ہونے سے متعلق امور سمیت دیگر اہم تشویش کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے واشنگٹن کے دورے کے دوران کہا،”ہمیں یقین ہے کہ وہ وقت آگیا ہے جب شام کو دوبارہ عرب لیگ میں شامل کیا جائے لیکن یہ سب کچھ اس بات پر منحصر کرے گاکہ شامی حکومت کس طرح کی پالیسیوں پر عمل کرتی ہے۔”

باوجودیکہ خطے کے امریکی اتحادی شام کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے حوالے سے اشارے دے رہے ہیں، واشنگٹن کا اصرار ہے کہ وہ اسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے یا بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت نہیں کرتا الاّ کہ تصادم کے سیاسی حل کی جانب کوئی مثبت پیش رفت ہو۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پراس نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ہمیں اس میٹنگ اور اس سے جو اشارے دیے جارہے ہیں ان خبروں پر تشویش ہے۔ بائیڈن انتظامیہ بشارالاسد، جو کہ ایک بے رحم ڈکٹیٹر ہیں، کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے یا ان کی آبادکاری کی کوششوں کے لیے کسی طرح کی حمایت کا اظہار نہیں کرے گی۔”

Share this:
Danny Fenster
Previous Post میانمار: امریکی صحافی پر بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ
Next Post سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کے تعین کا حکم، وزیراعظم سے اقدامات کی رپورٹ طلب
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.