geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت ایک برا ہمسایہ

November 10, 2021 2 1 min read
India and Pakistan
Share this:

India and Pakistan

تحریر : الیاس محمد حسین

یہ بات تو روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے اس نے ہمیشہ پاکستان کا برا سوچاہے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں بھارت ملوث ہوتا ہے بالخصوص بلوچستان میں آئے روز دہشت گردی ، فوجی قافلوں پر حملے، بسوں سے مسافروںپر گولیاں برسا کر قتل کرنا اور سیکورٹی چوکیوں پر حملے معمول بن چکے ہیں ان سارے کے سارے واقعات میں بھارتی ایجنسی را ہ ملوث نکلتی ہے کیونکہ بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کی ترقی بالخصوص گوارد سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا ماضی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتارکر کے ان کا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بلوچستان میں بھارت کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس کے ذمہ دار لاہور دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جوہر ٹائون دھماکے کے ملزموں کی گرفتاری پر اداروں کو سراہا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتی نیٹ ورک کو پکڑا اس کی تفصیل اگلے چند ہفتوں میں سامنے لے کر آئیں گے۔ ان لوگوں کے نام اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی منظر عام پر لائیں گے جو اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ لاہور دھماکہ کے لئے دہلی کے جن بنکوں سے رقوم منتل ہوئیں ثبوت موجود ہیں وہ بھی پیش کریں گے۔ یہ کلبھوشن کے بعد بھارت کا دہشت گردی کا دوسرا سب سے بڑا نیٹ ورک تھا جو پاکستان میں بے نقاب ہوا ہے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے وہ ناراض قوم پرست جن کا بھارت سے تعلق نہیں تھا اور جو سیاسی مسائل کی وجہ سے ناراض تھے ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ البتہ جو ناراض بلوچ بھارت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے تھے، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ کیونکہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

بلوچستان میں بھارت کا دہشتگردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے یہ سب کچھ کرنے کا مقصد بھارت کے اندرکا خوف ہے جو وہ ریاستی جبر، دہشت گردی،مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت اور اپنے ہمسایہ ممالک کو ڈرا کراپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتاہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ مسلمانوں پر ظلم جاری رکھنے پر بھارت داخلی انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ بھارت میں امن کا دارومدار اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر ہے۔

بھارت تاریخی طور پر کبھی ایک ملک نہیں رہا۔ بھارت ماضی میں 500 سے زائد شاہی ریاستوں پر مشتمل تھا۔ نسل کشی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم نہ روکنے پر بھارت آج بھی ٹوٹ سکتا ہے۔ مودی حکومت کی سربراہی میں ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انتہا پسند ہندوتوا نظریے سے بھارتی معاشرے میں تشدد’ بدامنی پھیلے گی۔ بھارت مستقبل میں پاکستان کو اپنی خامیوں اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔

بھارت کا ترمیم شدہ ” شہریت ایکٹ” ہندوتوا کی متعصبانہ ذہنیت کی عکاس کرتا ہے۔ مودی حکومت کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں۔ دنیا مفادات کے باعث کشمیر میں پریشان کن صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ عالمی برادری مسلمانوں کے خلاف کھلی نفرت کا بھارت کا حقیقی چہرہ دیکھے۔ مسلمان بھارت کی آبادی کا تقریباً 15 فیصد ہیں مگر بھارتی پارلیمنٹ میں مناسب نمائندگی نہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں مناسب حصے سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت دیگر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔ بھارت مسلمانوں کی خدمات مٹا کر تاریخ کو دوبارہ لکھنا چاہتا ہے۔اسی لئے یہ بات تو روز ِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے اس نے ہمیشہ پاکستان کا برا سوچاہے یقینا وہ ایک برا ہمسایہ ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Solar Panel
Previous Post دگنی بجلی بنانے والا سولر پینل تیار
Next Post پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس خریداری کی سہولت مل گئی
Oil

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.