geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں کورونا انفیکشنز کی یومیہ تعداد پچاس ہزار سے زائد

November 12, 2021 0 1 min read
Germany Corona Patients
Share this:

Germany Corona Patients

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کو ان دنوں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کا سامنا ہے۔ ہر روز اس وبا کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی یومیہ تعداد میں بہت تیز رفتاری کے ساتھ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متعدی امراض پر نگاہ رکھنے والے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچاس ہزار ایک سو چھیانوے مریضوں کا اندراج کیا گیا، جن میں وائرس سے پھیلی بیماری کووڈ انیس کی تشخیص ہوئی۔ دوسری جانب جرمن پارلیمنٹ نئی پابندیوں کے نفاذ پر عنقریب بحث کرنے والی ہے۔

چند روز قبل جرمنی میں ایک دن کے اندر تینتیس ہزار نو سو انچاس نئی انفیکشنز کا نیا ریکارڈ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایا تھا اور تب یہ ایک دن میں اندراج کیے جانے والے سب سے زیادی انفیکشنز تھے۔

اسی ادارے کے مطابق بدھ دس نومبر کو پچاس ہزار سے زائد افراد میں کورونا انفیکشنز کی کلینیکل نشاندہی کی گئی ہے۔ طبی ماہرین نے انفیکشنز میں انتہائی تیزی سے ہونے والے اضافے پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مختلف جرمن شہروں کے ہسپتالوں میں داخل کیے جانے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ کئی متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں شیڈیول آپریشن معالجین کی مصروفیت کی وجہ سے انتطامیہ نے ملتوی کر دیے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں جرمن شہروں میں کورونا انفیکشنز سے مرنے والے مریضوں کی تعداد بھی زیادہ نہیں تھی لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں دو سو سینتیس بتائی گئی ہیں۔ اس طرح اب جرمنی میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد ستانوے ہزار ایک سو اٹھانوے ہو گئی ہے۔

براعظم یورپ میں کورونا کے سبب برطانیہ، فرانس اور اٹلی میں ایک ایک لاکھ سے زائد انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اب جرمنی میں اموات کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہیں۔ متعدی امراض کے جرمن ماہر کرسٹیان ڈورسٹن کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا اور سخت حفاطتی اقدامات میں تاخیر ہوئی تو مزید کئی ہزار انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔

کئی دوسرے یورپی ممالک کی طرح جرمنی میں ابھی تک کورونا ویکسین کا لگوانا لازمی قرار نہیں دیا گیا لیکن تمام شہریوں کو وفاقی اور ریاستی حکومتیں مسلسل تلقین کر رہی ہیں کہ ویکسین لگوانا فائدہ مند اور مدافعت بڑھانے میں مددگار ہے۔

اس وقت جرمنی کی تراسی ملین آبادی میں سے سڑسٹھ فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس وقت بھی کئی لاکھ افراد ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کر رہے ہیں اور تذبذب کا شکار ہیں۔

بدھ دس نومبر کو چانسلر انگیلا میرکل نے کہا تھا کہ جرمنی میں ویکسین کی شرح مناسب نہیں ہے اور یہی وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بن رہی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ رواں برس ستمبر کے پارلیمانی الیکشن کے بعد جرمنی میں ابھی تک نگران حکومت قائم ہے۔ نئے کورونا اقدامات امکانی طور پر جلد تشکیل پانے والی حکومت کی بڑی ذمہ داریوں میں سے ایک ہوگی۔

Share this:
Refugees
Previous Post بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کی تعداد جا رہی ہے، یورپی یونین پریشان
Next Post سعودی عرب کا ایتھوپیا کے تمام متحارب فریقین پر جنگ بندی کے لیے زور
Ethiopia Ceasefire

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.