geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلامتی کونسل میں یورپی ممالک اور روس کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

November 13, 2021 0 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

بیلاروس (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی ممالک کے مطابق بیلاروس نے لوگوں کی زندگیوں کو سیاسی مقاصد کی خاطر داؤ پر لگا دیا ہے۔ بیلاروس کی حکومت کے حلیف ملک روس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ان الزامات کی تردید کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس معاملے میں یورپی سوچ کے حامی ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، ناروے، ایسٹونیا اور البانیہ شامل ہیں۔ ان ممالک نے بیلاروس کی سرحد پر مہاجرین کو جمع کرنے کا ذمہ دار صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کو قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے پولینڈ کے ساتھ سرحد پر نازک صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

مغربی اقوام کی جانب سے سلامتی کونسل میں کہا گیا کہ بیلاروس نے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے جس انداز میں انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، اس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

ان ممالک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ منسک حکومت اپنی سرحد سے متصل یورپی یونین کے رکن ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ لوکاشینکو حکومت کا یہ اقدام ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔

مغربی اقوام نے بیلاروس کے اقدام اور رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت عالمی برادری کے توانا ردعمل کی ہے۔

بیلاروس کے حلیف اور صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے حامی ملک روس نے مغربی اقوام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں لغو قرار دیا۔ سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دمیتری پولیانسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اقوام کی طرف سے ایسے الزامات لگائے جانے کے عمل کو ‘اذیتی فعل اور کج روی‘ ہی کہا جا سکتا ہے اور یہ بات یورپی یونین کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

دمیتری پولیانسکی نے اس گفتگو میں واضح کیا کہ بیلاروس اور ان کا ملک وفاق روس مہاجرین کی یورپ پہنچنے میں قطعاﹰ کوئی مدد نہیں کر رہے۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا ہے کہ بیلاروس سے یورپی یونین میں داخل ہونے والے مہاجرین کو روک کر پولینڈ سارے یورپ کے لیے اہم خدمات میں مصروف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب یورپی یونین کو پولینڈ کا ساتھ دے کر موجودہ صورت حال کو بہتر بنانا ہو گا۔

جرمن وزیر داخلہ نے بیلا روس کے صدر لوکاشینکو پر الزام لگایا کہ وہ اپنے خطرناک عزائم کے ساتھ یورپی یونین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش میں ہیں۔

دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین کے مسئلے کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کو بیلاروس کا ایک منفی ہتھکنڈہ اور اس تمام کارروائی کو غیر انسانی اور ناقابل قبول بھی قرار دیا۔ انہوں نے اس صورت حال کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ادھر پولستانی وزیر اعظم نے اس جملہ صورت حال کو ایک نئی طرز کی جنگ قرار دیا، جس کے لیے اسلحہ عام انسان ہیں۔

Share this:
Indian Army
Previous Post بھارت میں چینی گاؤں، بھارتی فوج اور وزارت خارجہ کے متضاد بیانات
Next Post چند ممالک کے شہریوں کے لیے ترکی سے منسک جانا اب ممکن نہیں رہا
Flights

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.