geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: کچھ شہر کرسمس مارکیٹ کی رونق سے جگمگا رہے ہیں، دیگر محروم

November 23, 2021 0 1 min read
Germany Christmas Markets
Share this:

Germany Christmas Markets

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) دارالحکومت برلن سمیت جرمنی کے چند شہروں میں پیر 22 نومبر سے کرسمس مارکیٹس شائقین کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ مگر بہت سے شہروں میں کرسمس کی رونق کورونا وبا کے سبب ماند پڑی ہوئی ہے۔

قریب دو سالوں سے رومانوی کشش اور انوکھی خوشیوں کا سبب بننے والی کرسمس مارکیٹیں تقریباً بند پڑی تھیں۔ 2021 ء کے ماہِ دسمبر سے قبل بہت سے مغربی ممالک کورونا کے خلاف ویکسینیشن میں تیز رفتاری اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے یہ کوشش کر رہے تھے کہ اس سال ان کے شہریوں کو اپنے اس سب سے اہم اور بڑے تہوار کو روایتی انداز میں منانے کا موقع مل سکے۔

بد قسمتی سے کورونا کی تازہ ترین لہر نے یورپ کےقریب تمام بڑے شہروں کو پھر بری طرح متاثر کیا ہے۔ کرسمس مارکیٹ کے حوالے سے جرمنی سمیت یورپ کے دیگر ممالک کے چند شہروں کو بہت زیادہ شہرت حاصل ہے۔ ویانا، پراگ، پیرس، برلن، سالسبرگ، میونخ اور کولون جیسے شہروں میں لگنے والی کرسمس مارکیٹس کی رونقیں بھی کچھ کم نہیں ہوا کرتی تھیں تاہم تاریخی شہر نیورمبرگ کی کرسمس مارکیٹ کو جرمنی کی قدیم ترین اور سب سے مشہور مارکیٹ مانا جاتا ہے۔

گزشتہ دو سالوں سے کرسمس کا تہوار کورونا وبا کے سائے میں اداسی کا شکار گزرا۔ اب اس سال ہر طرف اُمید کی جا رہی تھی کہ اس بار ہر کوئی اپنے اس پسندیدہ تہوار کو دوبارہ بھرپور طریقے سے منا سکے گا۔ کورونا کی وبا اور اس سے پیدا ہونے والی مہلک بیماری کووڈ انیس پر مکمل طور پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا اور اس کے سبب یورپی شہریوں میں کافی حد تک مایوسی پائی جاتی ہے۔

برلن کے چند دیگر مقام پر سجنے والے مارکیٹوں میں کورونا ضوابط کے حوالے سے نسبتاً نرمی دیکھی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر برلن کے ‘ریڈ ٹاؤن ہال‘ یا ‘میموریل چرچ‘ کے نچلے حصے میں لگنے والے بازار میں داخلے کے لیے ویکسینیشن کے سرٹیفیکیٹ دکھانا ضروری نہیں ہے مگر شائقین کو اپنے ساتھ کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹیو رپورٹ یا کووڈ انیس سے صحتیابی کی رپورٹ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کھلی فضا میں یا’ آؤٹ ڈور‘ بھی ماسک پہننا لازمی ہے۔

جرمنی میں روایتی طور پر 25 دسمبر یسوع مسیح کے یوم پیدائش سے چار ہفتے قبل ، ہر اتوار کو آمدِ مسیح کی تیاریوں کا خصوصی جشن منایا جاتا ہے اور اسے ‘ ایڈوینٹ اتوار‘ کہا جاتا ہے۔ اسی روایت کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ پہلے ‘ایڈوینٹ اتوار‘ سے قبل پیر کو کرسمس مارکیٹوں کا افتتاح کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ، بندرگاہی شہر ہیمبرگ اور تاریخی اہمیت کے حامل شہر پوٹسڈام میں 22 نومبر پیر سے کرسمس مارکیٹس کھول دی گئی ہیں۔

جنوبی جرمن صوبے باویریا کو بہت سی ثقافتی سرگرمیوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور ہر سال کرسمس کی آمد سے پہلے اس کے دارالحکومت میونخ کو دُلہن کی طرح سجایا جاتا ہے۔ اس صوبے کے ایک اور شہر نیورمبرگ میں مشہورِ زمانہ اور جرمنی کی سب سے قدیمی کرسمس مارکیٹ لگائی جاتی ہے۔ اسی طرح صوبے سیکسنی کے دارالحکومت ڈریسڈن کی کرسمس مارکیٹ کو بھی غیر معمولی دلچسپی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ اس سال باویریا اور سیکسنی کے ان شہروں میں کرسمس مارکیٹوں کا اہتمام تو کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کے پھیلاؤ، کووڈ انیس کے کیسز اور ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کے سبب آخری لمحات میں ان شہروں کی کرسمس مارکیٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ ان صوبوں کے شہریوں کو لگاتار دو سالوں سے کرسمس کے موسم میں جس مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ اب بھی نظر آ رہی ہے۔

Share this:
ICC
Previous Post چیمپئنز ٹرافی؛ کسی کو پاکستان جانے پر پریشانی نہیں ہو گی، آئی سی سی
Next Post چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور باشندوں کے حراستی مراکز، نئی فوٹیج
Xinjiang Uighurs

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.