geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس کو حملے سے روکا جائے، یوکرائن کی اپیل

December 1, 2021 0 1 min read
Foreign Minister of Ukraine
Share this:

Foreign Minister of Ukraine

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرائن کے وزیر خارجہ نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ روس کو ان کے ملک پر حملہ کرنے سے روکنے کی خاطر ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کرے۔

یوکرائنی وزیر خارجہ دیمترا کوئلیبان نے اصرار کیا کہ روس کو یوکرائن میں مداخلت سے باز رکھنے کے لیے پابندیوں کا ایک پیکج تیار کرنا چاہیے

یوکرائنی وزیر خارجہ دیمترا کوئلیبان نے بدھ کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سفارت کاروں سے ملاقات میں اصرار کیا کہ روس کو یوکرائن میں مداخلت سے باز رکھنے کے لیے پابندیوں کا ایک پیکج تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس ان کے ملک کی سرحدوں پر فوج تعینات کر رہا ہے اور یہ پیش رفت یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں ظاہر ہو سکتی ہے۔

اس تناظر میں کوئلیباں نے تین نکاتی ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے مطابق روس کے ساتھ رابطے کی خاطر ایک واضح چینل بنایا جائے، روس پر پابندیوں کا ایک مسودہ ترتیب دیا جائے اور کییف کی عسکری مدد میں اضافہ کیا جائے۔

یوکرائنی وزیر خارجہ نے یہ منصوبہ ریگا میں ہونے والی نیٹو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر منظم انداز میں منصوبہ بندی کی جائے تو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو سنگین قدم اٹھانے سے روکا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ سنگین قدم فوجی آپریشن ہے۔

اس موقع پر نیٹو عسکری اتحاد کے چیف ژینس شٹولٹن برگ نے خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرائن میں عسکری کارروائی کی تو ماسکو حکومت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں نیٹو رکن ممالک روس پر پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیٹو کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی ملک پر پابندیاں عائد کر سکے تاہم یہ عسکری اتحاد پابندیوں کی سفارش اور مسودہ تیار کرنے کا مجاز ہے۔

سابق سوویت ریاست یوکرائن یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہاں ہے۔ حالیہ کچھ عرصے سے کییف حکومت اس مقصد کی خاطر نیٹو کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ہے کہ روس کی طرف سے یوکرائن میں ممکنہ عسکری مداخلت کو روکا جا سکے۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرائن اور نیٹو رکن ممالک کی طرف سے فوجی مشقوں اور صف آرائیوں نے روسی سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدامات کریملن کے لیے ریڈ لائنز ہیں۔

پوٹن نے واضح کہا کہ اگر امریکا اور نیٹو عسکری اتحاد نے یوکرائن میں میزائل نظام نصب کیا تو روس جوابی کارروائی پر مجبور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں نصب کیے گئے ایسے میزائل نظام سے ماسکو کو چند منٹوں میں ہی نشانہ بنا جا سکے گا۔

Share this:
Pakistan Coronavirus
Previous Post کورونا کا نیا ویرینٹ: شادی کی تقریبات، مزارات اور دفاتر کیلئے این سی او سی کا نیا ہدایت نامہ
Next Post کیا بھارت افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھولنے جا رہا ہے؟
Narendra Modi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.