geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گیارہ لاکھ افراد کو روزگار دینے کا دعویٰ

December 4, 2021 0 1 min read
Fawad Chaudhry and Pakistan
Share this:

Fawad Chaudhry and Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور مزدور رہنماؤں نے فواد چودھری کےاس بیان کہ، حکومت تین سال میں گیارہ لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے لیے باہر بھیج چکی ہے اور مزید بیس لاکھ دوسال میں بھیجے جائیں گے، کو حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کے کورونا کے باوجود تین سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔ انہوں نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی فہرست بھی اپنی ٹویٹ کے ساتھ اپلوڈ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گزشتہ تین سال میں پانچ لاکھ 69 ہزار سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب روزگار کے لیے گئے۔ متحدہ عرب امارات میں دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ، عمان میں 61 ہزار سے زیادہ، قطر میں 53 ہزار سے زیادہ اور بحرین میں پچیس ہزار سے زیادہ پاکستانی روزگار کے لیے گئے۔ انہوں نے اس فہرست میں چونتیس ممالک کا نام لکھا ہے اور یہ بھی تفصیل درج کی کہ گزشتہ تین سالوں میں کس برس میں کتنے پاکستانی کس ملک گئے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کا یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔ ان کا کہا ہے کہ فواد چودھری نے ماضی میں بھی اس طرح کے کئی دعوے کیے ہیں لیکن کوئی بھی دعویٰ درست ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری منظور احمد کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے جنرل مشرف کے دور میں بھی بہت سارے دعوے کیے تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اب بھی وہ ایسے ہی دعوے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ہماری اطلاعات یہ ہیں کہ بیرون ملک سے مزید پاکستانی بے روزگار ہو کر پاکستان واپس آئے ہیں۔ اس میں سعودی عرب سے کشیدہ تعلقات بھی ایک اہم نقطہ تھا لیکن اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے بھی ہزاروں کی تعداد میں مزدور واپس آئے۔ پی ٹی آئی نہ صرف اندرونی محاذ پر حقائق کے منافی باتیں کر رہی ہے، جہاں اس نے کہا تھا کہ وہ ایک کروڑ افراد کوروزگار فراہم کرے گی اور پچاس لاکھ کے قریب گھر بنائیں گی اور وہ بیرونی محاذ پر بھی اسی طرح جھوٹ بول رہی ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی کو روزگار کیا دے گی خود اس نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا روزگار ان سے چھینا ہے۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں مزدور طبقے کی حالت ابتر ہوئی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے سربراہ کرامت علی کا کہنا ہے کہ اگر واقعی گیارہ لاکھ مزدور پاکستان سے باہر جا کر کام کرتے تو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہت اوپر ہوتے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” اگر واقعی گیارہ لاکھ افراد کو حکومت نے باہر روزگار کے لیے بھیجا ہے تو ملک بھی اس کے کچھ نہ کچھ اشارے تو ملتے ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی۔ اگر ایسا ہوتا تو ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہوتا۔ ہم آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی اداروں سے بھیک نہ مانگ رہے ہوتے اور نہ سعودی عرب کے سامنے جھک رہے ہوتے۔‘‘

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ناصر منصور کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے جو فہرست لگائی ہے، وہ پرنٹ آؤٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ” اس فہرست کو کیسے مستند مان لیا جائے۔ یہ ممکن ہے کہ وہ مزدور جو کورونا کی وجہ سے بے روزگار ہوئے تھے، ان میں سے کچھ چلے گئے ہوں۔ لیکن گیارہ لاکھ بہت بڑا نمبر ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوری دنیا میں بے روزگاری بڑھی ہے۔ صنعتیں بند ہوئی ہیں، تو ان پاکستانیوں کے پاس یہ روزگار کہاں سے آیا۔ اگر ایسا ہوتا تو تقریبا ایک کروڑ کے قریب افراد کا پاکستان میں معیار زندگی کچھ بہتر ہوجاتا۔‘‘

تاہم پی ٹی آئی کا اصرار ہے کہ فواد چودھری نے جو اعداد و شمار پیش کیے وہ حقائق کی عکاسی کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے فوڈز سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ” فواد چودھری کا یہ کہنا بالکل صحیح ہے کہ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں گیارہ لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا ہے، جہاں انہوں نے روزگار حاصل کیا ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ آنے والے دو برسوں میں مزید 20 لاکھ پاکستانیوں کو بھیجا جائے۔‘‘

Share this:
Karl Nehammer
Previous Post آسٹریا میں نئے چانسلر سابق وزیر داخلہ ہوں گے
Next Post امارات اور فرانس کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ
Emirates France Agreement

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.