geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عدالتی فیصلوں کیخلاف قانون سازی ہو تو عدلیہ کی آزادی کہاں رہے گی؟ سپریم کورٹ

December 9, 2021 1 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف قانون سازی ہونے لگے تو عدلیہ کی آزادی کہاں رہے گی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے ایکٹ 2010 کے ذریعے بحال ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آرڈیننس اور ایکٹ کے ذریعے بحال ہونے والے ملازمین کی فہرست طلب کرلی۔

سوئی گیس اور اسٹیٹ لائف کے برطرف ملازمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوتے ہی بھرتی ہونے والے ملازمین نکالے جاتے ہیں، کیا یہ بھی اتفاق ہے؟ پیپلزپارٹی نے آمریت کے برطرف شدہ ججز کو بھی بحال کیا تھا۔ ہمارا انتخابی وعدہ تھا کہ ملازمین کو بحال کرینگے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا خلاف قانون برطرفیاں 1947 سے ہو رہی ہونگی، صرف ان چند ملازمین کو ہی کیوں بحال کیا گیا ہے؟ لطیف کھوسہ نے کہا برطرفی کے بعد ملازمین نے عدالتوں سے رجوع کیا تھا،عدالتوں نے کئی ملازمین کو بحال کیا اورکئی کی برطرفی برقرار رکھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاعدالتی فیصلے کیخلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی، عدالت کسی کو سزا دے تو کیا پارلیمنٹ قانون سازی سے اسے بری کر سکتی ہے؟عدالتی فیصلوں کیخلاف قانون سازی ہونے لگے تو عدلیہ کی آزادی کہاں رہے گی، اسی انداز میں چلنا ہے تو آج تک جتنے لوگ نکالے گئے سب کو بحال کریں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا نظرثانی دائر کرنے والے ملازمین عارضی طور پر بھرتی تھے، پارلیمنٹ صرف ہمدردی کی بنیاد ہر فیصلے نہیں کر سکتی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا 1996۔97 میں کچھ ملازمین نکالے گئے۔ کیا ان کا برطرفی کو چیلنج کرنا فطری نہیں تھا، کچھ فیصلے ملازمین کے حق میں آئے کچھ انکے خلاف آئے۔

لطیف کھوسہ نے کہا 2021 سے پہلے کسی عدالت نے ملازمین کیخلاف فیصلہ نہیں دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا بنیادی سوال تو یہی ہے برطرف ملازمین کا معاملہ عدالت کیوں نہیں لیکر آئے، لطیف کھوسہ نے کہا ہم معزول ججز کا معاملہ بھی عدالت نہیں لائے تھے۔ ہم نے معزول ججز کو بھی ایگزیکٹو آرڈر سے بحال کیا تھا۔

اے پی پی کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے2010 کے ایکٹ میں کیوں نہیں لکھا کہ ملازمین کے ساتھ زیادتی ہوئی، اس لیے بحال کیا، بنیادی سوال پوچھ رہے ہیں آپ بار بار ججز کی بحالی پر آجاتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ملازمین سیاسی انتقام پر نکالے گئے تو یہ ایکٹ آف پارلیمنٹ میں لکھنا چاہیے تھا، ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی، ،کیا کوئی ایسی قانون سازی ہو سکتی ہے جو عدالتی فیصلوں کو ختم کر دے، کیا عدالتی فیصلے پارلیمنٹ ختم کرسکتی ہے، جب عدالتوں نے ملازمین بحال نہیں کیے تو ایکٹ آف پارلیمنٹ سے کیسے بحالی ہو سکتی ہے ۔ مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔

Share this:
Corona Test
Previous Post ملک میں کورونا وبا سے مزید 10 مریض جاں بحق، 350 نئے کیسز رپورٹ
Next Post پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.