geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی نے کورونا وبا کا کئی ممالک سے بہتر مقابلہ کیا

December 12, 2021December 12, 2021 0 1 min read
Germany Corona
Share this:

Germany Corona

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک تازہ تحقیق کے مطابق جرمنی، سویڈن اور نیوزی لینڈ میں کورونا وبا کے دوران شہریوں کے حقوق کے خلاف اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

تحقیق کے مطابق جرمن شہری کورونا وبا کے دوران اچھے طرز حکومت اور جمہوریت سے مستفید ہوئے۔ جرمن جمہوریت اور ریاستی ادارے کورونا وائرس کی وبا کے دوران مضبوط ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بات برٹیلسمین فاؤنڈیشن کی جانب سے 29 صنعتی ممالک میں کیے گئے ایک جائزے سے سامنے آئی ہے۔

کل چورانوے پہلووں کی بنیاد پر اس اسٹڈی نے جرمنی سویڈن اور نیوزی لینڈ کو ان ممالک میں سب سے اوپر کا درجہ دیا ہے جہاں وبا کے دوران قانون پر عمل درآمد میں مسائل پیش نہیں آئے۔

ممالک کو جمہوریت، کرائسس مینجمینٹ اور معیشت اور فلاحی ریاست کے معیارات پر جانچا گیا۔ ستر سے زائد تجزیہ کاروں کے ذریعے کی گئی اس تحقیق میں نومبر 2019 سے جنوری 2021 کے عرصے کا جائزہ لیا گیا۔

اس اسٹڈی میں اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی اور یورپی یونین کے رکن ممالک شامل تھے۔

اپنی جمہوریتوں میں لچک کے حوالے سے، پولینڈ، ہنگری اور ترکی نے بدترین اسکور حاصل کیا۔

تحقیق کے مطابق ان ممالک کی حکومتوں نے ”کورونا مرض کو اپنے شہریوں کے حقوق کو طویل مدت تک محدود کرنے کے لیے استعمال کیا۔”

وہ ریاستیں جہاں پریس کی آزادی، عدلیہ کی آزادی اور انفرادی حقوق وبائی مرض سے پہلے ہی خطرے میں تھے، وہ “مزید پیچھے کی طرف چلی گئیں جو تشویش کا باعث ہیں”۔

ریسرچ کے مطابق زیادہ تر ممالک میں، ان کی پارلیمان فیصلہ سازی میں مناسب انداز میں شامل نہیں تھیں، بنیادی طور پر اس لیے کہ حکومتیں وقت کے دباؤ میں کام کر رہی تھیں اور سرکاری محکموں کے درمیان اختلافات ایک اور منفی عنصر ہے۔

جرمنی میں کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کی کوشش
جرمنی میں، پارلیمنٹ نے مارچ سے طبی اور نگہداشت یا کیئر سٹاف کے لیے لازمی ویکسینیشن کو قانونی قرار دینے کے لیے ووٹ دیا ۔ اس قانون نے، جسے نئی مخلوط حکومت نے پیش کیا تھا، دونوں قانون ساز ایوانوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے زبردست حمایت حاصل کی۔

نتیجے کے طور پر، ہسپتالوں اور نگہداشت کے گھروں میں کام کرنے والے عملے کو ویکسین لگانا ہو گی یا یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اگر وہ کام پر آنا چاہتے ہیں تو وہ وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ٹیسٹ دکھانا کافی نہیں ہوگا۔

حکومت تمام آبادی کو کورونا وائرس کی ویکیسن کو لازمی قرار دینے کی قانون سازی بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔

Share this:
America Hurricanes
Previous Post امریکی تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے، ہلاکتوں کی تعداد 84 ہو گئی
Next Post ایتھوپیا میں انسانی بحران شدید تر ہوتا ہوا
Ethiopia Humanitarian Crisis

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.