geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین: امریکا کی ‘اندھا دھند’ پابندیوں کا ‘جواب’ دیا جائے گا

December 14, 2021 0 1 min read
USA and China
Share this:

USA and China

چین (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے چینی شہریوں اور اداروں بشمول آرٹیفیشل انٹلیجنس کمپنی سینس ٹائم پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ نے اس طرح کی ‘اندھا دھند’ پابندیوں کا ‘جواب دینے’ کی وارننگ دی ہے۔

چین نے امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ بیجنگ پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آڑ میں چینی شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اپنا حالیہ فیصلہ واپس لے۔ چین نے اسی کے ساتھ وارننگ دی کہ امریکا کی ‘اندھا دھند’ کارروائیوں کا جواب دیا جائے گا۔ امریکا نے جمعے کے روز متعدد چینی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکا کے ان اقدامات کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں ”گھٹیا کارروائی” قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا، “ہم امریکا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو فوراً واپس لے، چین کے داخلی امور میں مداخلت کرنا اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔”

وانگ وین بن نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “اگر امریکا نے اپنی ایسی اندھا دھند کارروائیاں جاری رکھیں تو چین بھی سخت جواب دینے کے لیے موثر کارروائی کرے گا۔”

امریکا نے چین کے خلاف یہ تازہ ترین اقدامات ایسے وقت کیے ہیں جب صدر بائیڈن نے جمہوریت کے لیے سربراہی کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس کانفرنس میں انہوں نے دنیا بھر میں جمہوریت کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے نیز جمہوریت نواز قوانین کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

واشنگٹن کا الزام ہے کہ چین نے چہرے کی شناخت کے ایسے پروگرام تیار کرلیے ہیں جن سے نسلی اقلیتوں کی نشاندہی کرکے انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے

امریکا کا فیصلہ عاقبت نا اندیش
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ “اپنی قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے عزم مصمم پر قائم ہے۔”

انہوں نے ایغور مسلم اقلیتوں کے حوالے سے چین کی پالیسی کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ بیجنگ نے “تشدد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور مذہبی انتہا پسند طاقتوں کو کچلنے کا تہیہ” کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “امریکا کے عاقبت نا اندیش اقدامات سنکیانگ کی ترقی کو تباہ نہیں کرسکتے، چین کی ترقی کو روک نہیں سکتے یا تاریخی ترقی کے رجحان کو پلٹ نہیں سکتے۔”

امریکا نے گزشتہ دنوں جن چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں ان میں چینی آرٹیفیشئل انٹلیجنس کمپنی سینس ٹائم شامل ہے۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ اس کمپنی نے چہرے کی شناخت کے ایسے پروگرام تیار کرلیے ہیں جن سے نسلی اقلیتوں اور بالخصوص ایغور اقلیتوں کی نشاندہی کرکے انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سینس ٹائم پر پابندی عائد کیے جانے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ فیصلہ “جھوٹ اور غلط اطلاعات پر مبنی ہے۔”

خیال رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین سائبر سیکورٹی اور ٹیکنالوجی میں برتری سے لے کر ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں انسانی حقوق جیسے درجنوں معاملات پر اختلافات ہیں۔

صدر بائیڈن نے چین کے حوالے سے بڑی حد تک اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو ہی برقرار رکھا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایشیائی طاقت امریکا کے لیے ایک واضح چیلنج ہے۔

سینس ٹائم نامی اسٹارٹ اپ نے امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد پیر کے روز ہانگ کانگ میں 767 ملین ڈالر کے آئی پی او(ابتدائی پبلک آفر) کو ملتوی کر دیا۔

بلیک لسٹ کیے جانے کی وجہ سے ان امریکی بینکوں اور سرمایہ کاروں کے لیے سینس ٹائم میں سرمایہ کاری کرنا ناممکن ہوگیا ہے جو بالعموم ہانگ کانگ میں اندارج کیے جانے والے آئی پی او میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

Share this:
Sikh Protest
Previous Post بھارت: ‘خالصتان کے حوالے سے انتباہی مکتوب جعلی ہے’
Next Post ‘پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہے؟’
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.