geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: اسلحہ برآمد کرنے کے متنازعہ معاہدوں کو نئی حکومت ختم کر سکے گی؟

December 18, 2021 0 1 min read
Germany Exports Arms
Share this:

Germany Exports Arms

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی سابق چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت نے اقتدار چھوڑنے سے قبل مصر کو ہتھیاروں کی متنازعہ برآمدات کی منظور دی تھی۔ ناقدین امید کر رہے ہیں کہ اولاف شولس کی قیادت میں نئی حکومت اسلحے کی سخت پالیسی اختیار کرے گی۔

جرمن نیوز میگزین ڈیئر اشپیگل میں اس ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق انگیلا میرکل کے ماتحت سابق وفاقی حکومت نے مصر کے ساتھ اسلحے کے کئی متنازعہ معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ اِن معاہدوں کی تفصیلات کے بارے میں تفصیل اُس وقت کے وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے موجودہ چانسلر اولاف شولس کی حلف برداری سے ایک روز قبل سات دسمبر کو وفاقی پارلیمان کی صدر بیربل باس کو ایک خط میں ارسال کی تھیں۔

متنازعہ معاہدوں کی تفصیلات
ہتھیاروں کے معاہدوں کی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ مصر کو جرمن کمپنی تھیسن کرُپ کے تیارہ کردہ تین MEKO A-200 EN بحری جہاز ارسال کیے جائیں گے اور ڈیہل ڈیفینس نامی جرمن کمپنی 16 فضائی دفاعی نظام بھی فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ خط میں سنگاپور کے لیے تھیسن کرُپ کی تیار کردہ 218 G آبدوز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ان تینوں معاہدوں کی منظوری وفاقی سکیورٹی کونسل کی جانب سے دی گئی، جس میں چانسلر کے علاوہ دیگر وزراء، جیسے کہ وزیر خزانہ بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ اس وقت وزیر خزانہ کے عہدے پر موجودہ چانسلر اولاف شولس فائز تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شولس ان معاہدوں سے باخبر تھے۔

ہتھیاروں کے سودے تنقید کی زد میں
مصر کے انسانی حقوق کے خراب ریکارڈ اور یمن کی خانہ جنگی میں اس کے ملوث ہونے کی وجہ سے ہتھیاروں کے سودوں کے انکشاف نے بعض جرمن سیاسی رہنماؤں کی ناراضی کو جنم دیا ہے۔ جرمنی کی نئی مخلوط حکومت میں شریک گرین پارٹی کی رکن پارلیمان نے معاہدے پر تنقید کرتے کہا کہ سابق انتظامیہ نے ‘آخری لمحات میں‘ ڈیل کی منظوری اس لیے دی، کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ گرین پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔ ادھر جرمنی کی مسیحی برادری کی تنظیموں نے بھی ہتھیاروں کی برآمدات پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن حکومت نے سن 2020 میں اسلحہ سازی کے لیے 5.2 ارب یورو میں ‘نام نہاد‘ انفرادی برآمدی لائسنس جاری کیے تھے۔ اس میں نصف تعداد نیٹو اور یورپی یونین سے باہر دیگر ممالک کو ہتھیار سپلائے کرنے کے اجازت نامے ہیں۔

یورپی یونین سے باہر جرمن اسلحے کی برآمدات میں اضافہ
بین الاقوامی سکیورٹی امور کی ماہر سیمون وسوتزکی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یورپی یونین سے باہر ‘نام نہاد تیسرے ممالک‘ کو اسلحہ فروخت کرنا ایک ‘باقاعدہ طریقہ‘ بن گیا ہے، لہٰذا اب کسی مخصوص ملک کے بارے میں بات کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

دوسری جانب کیتھولک مسیحیوں کی تنظیم کے چیئرمین کارل یُسٹن کہتے ہیں کہ تقریباﹰ پورے یورپ سے ہی ان ‘تیسرے ممالک‘ کو زیادہ تعداد میں ہتھیار برآمد کیے جارہے ہیں، خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو۔

جرمنی کی نئی سہ جماعتی مخلوط حکومت، جس میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین اور فری ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں، نے ‘ہتھیاروں کی برآمد پر کنٹرول کی پالیسی‘ کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے، خصوصاﹰ ان ممالک کے حوالے سے جو یمن کی جنگ میں ملوث ہیں۔ یُسٹن اس اعلان کا خیرم مقدم کرتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا نیا حکومتی اتحاد اپنے اس وعدے پر قائم رہ سکے گا یا نہیں۔

Share this:
Maria Kolesnikova and Veronika Zepkal
Previous Post معتبر جرمن شارلیمان پرائز بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر کے نام
Next Post روس کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی: چارلس میشل
Charles Mitchell

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.