geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میں بھی تو انسان ہوں

December 21, 2021 1 1 min read
Disabled People
Share this:

Disabled People

تحریر : ایم سرور صدیقی

شیخ سعدی ایک شہرسے دوسرے شہر چلے جارہے تھے غربت کے عالم میں کوئی زاد ِ راہ بھی نہ تھا شدت کی گرمی اوپرسے پائوںمیں جوتا تک نہ تھی جانابھی ضروری دور دورتک کوئی سایہ تھا نہ جائے پناہ۔ ریت کے ٹیلے عبور کرتے کرتے پائوں میں چھالے پڑگئے انہوںنے اللہ تعالیٰ سے گلہ شکوہ شروع کردیا وہ جتنی دیرمسافت میں تھے انہوںنے اللہ کے حضورشکایات کے دفتر لگادئیے ایک آبادی کے آثارنظر آئے توانہوںنے مسجدکا رخ گیا نمازپڑھتے ہوئے ان کے پائوںکے چھالو ںسے پانی رسنے لگا تودردسے براحال ہوگیا دعا کے دوران بھی شیخ سعدی کے گلے شکوے ختم نہ ہوئے انہوںنے مسجدسے پانی پیا پھر منزل کی طرف بڑھنے کا قصد کیا ہی تھا کہ مسجد کے باہر ہی زمین پر سجدہ ریزہوگئے لوگوںنے لپک کر اٹھایا ایک شخص نے ترنت کہا عجیب آدمی ہو ابھی نمازتو تم نے ہمارے ساتھ پڑھی تھی پھر یہاں ننگی زمین کی تپتی ریت پر سجدہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ شیخ سعدی کی آنکھوںمیں آنسو آگئے انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں صبح سے اللہ سے ایک سوال کررہا تھا اب مجھے اس کا جواب ملاہے تو شکرانے کے طورپر سجدہ ریز ہو گیا ہوں۔

شیخ سعدی نے کہا میرے پائوںمیں جوتانہیں تھا گرمی کی شدت سے چھالے پڑ گئے چلنا محال تھا میں متواتر گلے شکوے کرتا چلا جارہاتھا جب میں نمازپڑھ کر مسجدسے نکلاتو لبوںپر پھرآہ فغاں تھی شکوے تھے شکائیتں تھیں میںتو جوتے کو رورہاتھا میںنے دیکھا ایک شخص زمین پر گھسیٹ گھسیٹ کر جا رہاتھا اس کے پائوں ہی نہیں تھے میں نے فوراً سجدے میں گرکر اللہ کا شکراداکیا کہ مالک تیرا کرم ہے جوتانہیں ہے تو کیا ہوا پائوںتو ہے ناں۔۔یہ حکایت پڑھی تویادآیا ہماری کلاس میں ایک اشرف نامی طالب ِ علم غالباً کسی دیہات سے پڑھنے کیلئے آیا کرتا تھا وہ تمام کلاس فیلوزکا آسان ہدف تھا وہ پڑھائی میں بہت تیزتھا لیکن یہ خوبی اس کے کسی کام نہ آتی کیونکہ اس کی شخصیت میں ایک خامی نے اسے احساس ِ کمتری کا شکاربناکررکھ دیا تھا وہ لنگڑا کر چلتا تھا جب وہ کلاس میں داخل ہوتا لڑکے ڈیسک بجا کر کورس کی آواز میں گاتے لنگڑ دین۔۔ بجائے بین
لنگڑ دین۔۔ بجائے بین

ٹیچر اور کچھ حساس قسم کے لڑکے بہت سمجھاتے لیکن اکثریت نصیحت و فصیحت ایک کان سے سنتی دوسرے سے نکال دیتی طارق اور میں اس کی دلجوئی کرتے لیکن اس کے چہرے کی اداسی ختم نہ ہوتی ایک دن ٹیچرنے چھٹی کرلی جو پیریڈ خالی تھااس میں منچلوںنے اسے تنگ کرنے کی انتہاکردی جب وہ تھک ہارگئے تو اشرف اٹھ کرکھڑاہوا اس کی آنکھوں میں تیرتی نمی صاف دیکھی جاسکتی تھی اس نے بڑی حسرت سے کہا کوئی کسی کو اتنا بھی تنگ کرتاہے کہ اس کی جان پر بن جائے یار میں بھی تو انسان ہوں چلو آج جتنا تنگ کرناہے کرلو کل سے یہ تماشا بھی ختم ہوجائے گا یہ کہتے ہوئے اس کی آنکھوں میں نہ جانے کتنے آنسو تڑپے اور گالوںپرپھیلتے چلے گئے میں نے اٹھ کر اسے گلے لگایا دلاسہ دیا پوری کلاس کی طرف سے معافی مانگتے ہوئے اس کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے لیکن اس نے کتابیں اٹھائیں چلاگیا پھر لوٹ کر کبھی نہ آیا۔

میں اس کوبھی نہیں بھول سکتا یقین جانئے آج بھی نہیں بھولا میں ایک دوست کے ساتھ بیٹھاایک ٹی سٹال پر چائے پیتے ہوئے خوش گپیو ںمیں مشغول تھا کہ ایک آوازنے سلسلۂ تکلم منطقع کرڈالا وہ دونوں ٹانگوںسے معذور ایک بھکاری تھا لیکن خوش شکل تھا بڑا ترس آیا میں نے بیٹھے بیٹھے جیب سے 10کا نوٹ نکالا اور بے نیازی سے اس کی جانب اچھال دیا نوٹ ہوا سے کچھ دور جاگرا اس نے روایتی بھکاریوںکی طرح پیسے نہیں اٹھائے بلکہ زمین پر گھستاہوا میرے قریب آیا جو اس نے الفاظ کہے اس نے مجھے جنجھوڑکررکھ دیا اس نے کہا تھا

”اللہ کے نام پر بھیک بھی عزت سے نہیں دے سکتے کیسے مسلمان ہو؟

یہ سن کرمیں تڑپ تڑپ اٹھا فوری اپنی نشست سے اٹھا اس کے برابر جا بیٹھا اس سے معذرت اور اللہ سے توبہ کی التجا کی اسے اپنے ہمراہ چائے پینے کی درخواست کی جو کچھ تردد کے بعد اس نے منظورکرلی اس دوران نہ جانے کیوں مجھے اپنا کلاس فیلو اشرف یادآگیا جس نے ڈبڈبائی آنکھوںسے شریر ہم مکتب کو کہاتھا یار میں بھی تو انسان ہوں۔

یہ بات طے ہے کہ معذور بڑے حساس تو واقع ہوتے ہیں اس لئے ان سے ہمدردی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکراداکرناچاہیے کہ ہم کسی بھی قسم کی معذوری کا شکارنہیں ہیں یقینایہ مقام ِ شکرہے جس کا تقاضاہے کہ ہم خصوصی افراد کی ضروریات کا خیال رکھیں پوری دنیامیں خصوصی افراد حکومتوںکی توجہ کے مستحق سمجھے جاتے ہیں کیونکہ انہیں معاشرہ کے قابل بنانے اور زندگی کی دوڑ میں نارمل انسانوںکے شانہ بشانہ چلنے کے لئے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے لیکن تیسری دنیا کے بیشترممالک میں ان کے لئے اعلانات تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن عملی طورپر کوئی قابل ِذکر کچھ ہیں کیا جاتا جس کے باعث معذور افراد احساس ِ کمتری کا شکارہوتے چلے جاتے ہیں اگر بغور دیکھا جائے تو معذوری کی بہت شکلیں ہیں وہ کمزور،بے بس اور لاچارہوتے ہیڈ اس لئے دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور وہ انہیں بآسانی سے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس لئے انہیں اپنے آپ اور خاندان سے جدا نہ کریں ایک محتاط اندازے کے مطابق برصغیرمیں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد مختلف نوعیت کی معذوری کا شکارہیں کیا یہ حکومتوں کے لئے لمحہ ٔ فکریہ نہیں کہ معذورافرادبھی اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوںپر احتجاج کرتے پھریں اور بے حس حکمران ان کی ایک بھی نہ سنیں صرف پاکستان میں 32 لاکھ سے زائد افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، جبکہ انڈیا میں ان کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوزکرچکی ہے بنگلہ دیش میں یہی 30لاکھ ہے جبکہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں 9 لاکھ سے زائد معذور افراد ہیں،پور ی دنیا میں معذورافرادکی نگہداشت،تعلیم و تربیت اور کفالت کے ہزاروں ادارے موجود ہیں جو انتہائی ناکافی ہیں، ہر ادارے میں 200 سے 250 بچوں کی گنجائش ہوتی ہے، باقی معذوری کا شکار بچے بے بسی کی زندگی گزارتے ہیں اور زندگی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوپاتے۔اس بات سے صرف ِ نظرنہیں کی جاسکتی ہے کچھ اداروںمیںمعذوربچوںکو ظلم وتشدداور جنسی استحصال کا بھی سامنا کرناپڑتاہے جوظلم کی بدترین مثال ہے اس معاملہ میں خوف ِ خداکو ضرورملحوظ ِ خاطررکھنا چاہیے کیونکہ یہ معذور ضرور ہوتے ہیں لیکن مجبور نہیں ہوتے، ہمیں انہیں کارآمد شہری بنانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں اور ایسے ادارے زیادہ تعداد میں قائم کرنے ہوں گے جہاں ان کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت کا بھی بندوبست ہو کچھ حکومتوں نے سرکاری نوکریوں میں معذور افراد کے لئے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا ہوا ہے جن پر ان کا تقرر کیا جانا چاہئے اب ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کے لئے اسپیشل افراد کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے آخروہ بھی تو انسان ہیں۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Imran Khan
Previous Post غلط امیدواروں کا چناؤ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی، عمران خان
Next Post ناسا نے مشتری کی چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ پیش کر دی
NASA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.