geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں

December 23, 2021 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : میر افسر امان

پنجابی کی کہاوت ہے کہ اگر پیٹ کو روٹی ہی میسر نہیں ہوئی تو اچھی اچھی باتیں کس کام کیں۔ آئی ایم یف نے ملک میں مہنگاہی کا طوفان بر پاہ کر دیا ہے۔ اور وزیر اعظم صاحب عوام کو تسلیاں دیتے ہیں کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا ۔کب ٹھیک ہو گا جب عوام فاقوں سے مرنا شروع ہو جائیں گے۔ آٹا، چینی، دودد، دالیں،سبزیاں ،پٹرول، بجلی،گیس کیا ہے جو مہنگا نہیں ہوا۔اورآئی ایم یف اب مذید مہنگاہی پیدا کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وعدوں کے خلاف ملک کو آتے ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا تھا۔ درست ہے کہ جانے والی حکومتوں نے بڑے بڑے میگا پرجیکٹس میں سرمایا انوسٹمنٹ کرکے عام روز مرہ کی اشیا کی طرف توجہ نہیں دی۔

پیسا حاصل کرنے کے لیے ملک کے سارے ادارے سود خور اداروں کے ہاں گروی رکھ دیے تھے۔ عمران خان کو قرضوں کے قسطیں ادا کرنے کے لیے خزانے میں پیسے نہیں تھے۔ عمران خان نے چین سعودی عرب اور متحدہ امارت سے پیسے مانگ کر پہلی حکومتوں کے قرضوں کی قسطیں بھریں تھیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔

اس پر ہم اپنے کالموں میں عمران خان کی تعریف کیا کرتے تھے۔ مگر عمران خان نے قرضوں پرقرضے لے کر وہی کچھ کیا جو پچھلی حکومتیں کرتی رہی ہیں ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور قرض لینا کا یہ سلسلہ ابھی بھی تھما نہیں تو عوام عمران خان کی طفل تسلیاں پر اعتبار کیسے کریں؟۔ عوام عمران خان حکومت سے نالاں ہو گئے۔ اس کی ہلکی سے جلک تو ذمی انتخابات میں دیکھ گئی تھی۔ مگر عمران خان اور اس کی پارٹی نے یہ سمجھ رکھا کہ عوام کو بے قوف بنانتے رہنا ممکن ہے۔ نہیں صاحب ایس ممکن نہیں؟۔ اب خیبر پختون خواہ میں آپ کی بلدیاتی انتخابات نے کلی کھول دی کہ آپ نے ساڑھے تین سال خوبصورے وعدوں پر عوام کو تسلیں دیتے رہے۔

ساتھ ساتھ مہنگاہی بڑھتی رہی اور کہتے رہے گھبرانا نہیں اچھے دن آنے والے ہیں۔ ایسا نہیں ہوتا عوام جانتے کہ معیشت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ اورپی ٹی آئی حکومت کے پاس سوائے آئی ایم ایف سے قرضے پر قرضے لینے کے کوئی اور پروگرام نہیں۔ سودی معیشت سے معاش کبھی بھی ٹھیک نہیںہو سکتی۔ آئی ایم ایف ایک سود خوار ادارہ ہے۔ اس کا کام اپنے سرمایا بڑھانا ہوتا ہے۔ سود کی قسطیں وصول کرنے کے لیے حکومتوں کو نئے نئے ٹکیس لگانے پر مجبور کرنا ہوتا ہے، کہ اس کا سرمایا واپس ملے۔ چاہے مقروض ملک کے عوام فاقوں پر مجبور ہوجائیں۔ یہی حال اب پاکستان کی ہو چکی ہے۔جماعت اسلامی نے ملک سے سود ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیاہوا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ملک سے سودی نظام معیشت ختم کر اسلامی طریقوں سے تجارت اور بنکاری کی بنیاد رکھنی چاہیے۔ اس سے آئی ایم ایف سے نجات مل جائے گی۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ پیش ہوئی۔ گورنر کے پی کے اوراسپیکر اسد قیصر بھی شکست کے ذمہ دار ٹھرائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ آیندہ سفارش اور رشوت برداشت نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان کے ساتھیوں نے رشوت لے کر نااہل لوگوں کوٹکٹ دیے۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ ہماری بیس لین ہے۔ اندرونی نالائقیوں کے سبب ہارگئے۔ اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہوا پہلے مرحلے کے نتائج سے سبق سیکھنا ہو گا۔ وزیر اعلی محمود خان کو ملاقات میں گائیڈ لائنز دے دیں۔چار صوبائی وزرا، اور گیارہ اراکین اسمبلی کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت دے دیں۔اسد عمر صاحب نے صحیح تجزیہ کیا کہ یہ شکست مہنگاہی کی وجہ ہے۔

خیبر پختونخواہ میں مہنگاہی سے تنگ عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ نہیں دیے اور شکست سے دو چار کیا۔ اب عمران خان وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے مرحلے میں خوداہل لوگوں کو ٹکٹ دوں گا۔کچھ بھی کر لو جب تک عوام کے سروں سے مہنگاہی ختم نہیں کرو گے ۔لوگ آپ کو ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔پنجابی کی یہ کہاوت پیٹی آئی پر فٹ ہوتی ہے کہ ‘]پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹایں” ۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Imran Khan
Previous Post ’ہماری معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرز کم ہوتے ہیں جس وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑتا ہے‘
Next Post آصف زرداری نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کر دی ہیں: فواد چوہدری
Fawad Chaudhry

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.