geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وبا میں اضافہ، ہزاروں پروازیں منسوخ

December 26, 2021 2 1 min read
Airlines
Share this:

Airlines

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) اومیکرون ویریئنٹ نے کرسمس کی چھٹیوں کی خوشیاں افسردگی میں تبدیل کر دی ہیں۔ مختلف ہوائی کمپنیوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کرسمس کے دن یعنی پچیس دسمبر کو دو ہزار کے قریب پروازیں منسوخ کی گئیں اور اتوار کو مزید پانچ سو پروازوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلائٹ اویئر ڈاٹ کام ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق کرسمس سے ایک دن قبل جمعہ چوبیس دسمبر کو مختلف ہوائی کمپنیوں نے دو ہزار چار سو پروازوں کو منسوخ کیا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ کرسمس سےقبل کا دن ہوائی کمپنیوں کے لیے ایک انتہائی مصروف دن تصور ہوتا ہے لیکن رواں برس کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ نے ہوائی کمپنیوں کے عملے کے کئی افراد کو بھی بیمار کر دیا اور اس باعث پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

سب سے زیادہ امریکی پروازیں منسوخ
امریکا کے اندر اور بیرون امریکا پروازیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اس ویک اینڈ پر مجموعی پروازوں کا ایک چوتھائی منسوخ کر دیا گیا۔ امریکی ہوائی کمپنیوں یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز نے تین سو سے زائد پروازیں شیڈول سے اس بنیاد پر ہٹائیں کہ فضائی ملازمین کی قلت کے علاوہ کووڈ انیس کی نئی انفیکشنز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یونائیٹد ایئرلائنز نے تو واضح طور پر اومیکرون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کو اپنے بیان میں شامل کیا ہے۔ ان امریکی ہوائی کمپنیوں نے پروازوں کی منسوخی کے بعد مسافروں کو مطلع بھی کیا ہے۔

فضائی عملے کی علالت
برطانیہ میں کئی کارخانوں میں اسٹاف کی کمی کی وجہ کووڈ انیس کا دوبارہ پھیلاؤ خیال کیا گیا وہاں ہوائی کمپنیوں کے ملازمین کو بھی علالت کا سامنا ہے اور بیمار ورکرز قرنطینہ میں ہیں۔

جرمن ہوائی کمپنی لفتھانزا نے جمعہ چوبیس دسمبر کو بتایا تھا کہ اس نے کئی پروازیں اس بنیاد پر منسوخ کر دی ہیں کہ کہ پائلٹ علیل ہو گئے ہیں اور وہ قرنطینہ میں ہیں۔ جرمنی میں کرسمس کے موقع پر کورونا انفیکشنز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ادھر آسٹریلیا کی ایک ہوائی کمپنی جیٹ اسٹار ایئر لائنر نے اومیکرون کے خدشے میں اپنے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ شروع کر دیے ہیں اور جن ملازمین میں انفیکشنز پایا گیا، انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے کئی پروازیں آخری وقت میں منسوخ کر دی گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

رواں برس بھی کووڈ انیس وبا کا پریشان کن سایا کرسمس کی خوشیوں پر چھایا رہا۔ بیت لحم سے فرینکفرٹ اور لندن سے بوسٹن تک گرجا گھروں میں عبادت گزاروں کے داخلے کو محدود رکھا گیا۔

جرمنی میں گرجا گھر سخت پابندیوں کے ضوابط کی گرفت میں تھے اور اس باعث کم تعداد میں عبادت گزار کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں شامل ہو سکے۔ فرینکفرٹ کیتھڈرل میں بارہ سو افراد کی گنجائش ہے لیکن صرف ایک سو سینتیس عبادت گزار کرسمس کا واعظ سننے پہنچے۔

بیلہجیم میں لوگوں نے اپنے کرسمس ٹری کھڑکیوں میں الٹے لٹکا کر ثقافتی مقامات میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ البتہ بیت لحم میں ہزاروں مقامی اور غیر ملکی زائرین کرسمس کی تقریبات میں ضرور شریک ہوئے۔ اس مرتبہ بیت لحم میں گہما گہمی گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

Share this:
Weapons
Previous Post جرمنی نے رواں سال ريکارڈ ماليت کا اسلحہ فروخت کيا
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، دو روز میں مزید 6 کشمیری شہید
Indian Army Kashmir

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.