geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

December 27, 2021 0 1 min read
Nasla Tower
Share this:

Nasla Tower

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

نسلہ ٹاور انہدام کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ 400 مزدور کام کر رہے ہیں اور نسلہ ٹاور کے 5 فلورز گرا دیے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 400 آدمی لگے ہوئے ہیں اور 400 لوگوں سے ایک بلڈنگ ختم نہیں ہو رہی؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دنیا میں ایک گھنٹے میں ایسی بلڈنگ گرا دی جاتی ہے، آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ کمشنر نے لکھا ہے کہ ایس بی سی اے نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ اندر سے عمارت کا اسٹرکچر ختم ہو چکا، صرف باہر سے نظر آ رہا ہے، ہم نے مہذب طریقے سے لوگوں کو روکا ہے، آباد نے بھی مظاہرہ کیا ہم نے پرامن طریقے سے نمٹا۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا ہم پر امن انداز سے معاملات نمٹا رہے ہیں، دفعہ 144 نافذ کرکے لوگوں کو قریب آنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اگر کوئی مداخلت کر رہا ہے تو توہین عدالت ہے، جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی رپورٹ کو چیلنج کرتا ہوں۔

عدالت کے حکم پر ڈی جی ایس بی سی اے نے رپورٹ پڑھ کر سنائی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے رہے ہیں اس کا جواب دیں۔

جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے جبکہ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے نے کنٹریکٹر سے رشوت بھی مانگی۔

سپریم کورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ڈی جی ایس بی سی اے کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی اور تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی کو نسلہ ٹاور کی زمین تحویل میں لینے اور فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت کا بلڈنگ پلان منظوری دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کرمنل کارروائی شروع کریں جبکہ چیف جسٹس نے پولیس کو ملوث افسران کے خلاف الگ مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا۔

نسلہ ٹاور کی 780 مربع گز زمین ضبط کر لی جائے: سپریم کورٹ کا حکم
سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی آئی جی ایسٹ کو ملوث پولیس افسران کے خلاف کرمنل کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے بھی دیا۔

جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیے کہ ریاست کی کمزوری سے نان اسٹیٹ ایکٹر متحرک ہوتے ہیں، باٹم لائن یہ ہے کہ بلڈنگ اب بھی کھڑی ہے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام سرکاری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نسلہ ٹاور کو گرقانے کا کام ایک ہفتے میں کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ نسلہ ٹاور کی 780 مربع گز زمین ضبط کر لی جائے۔

Share this:
Elections
Previous Post جیسی کرنی، ویسی بھرنی
Next Post ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی معافی قبول، سپریم کورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس لے لیا
Murtaza Wahab

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.