geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انڈونیشیا نے بالآخر روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی

December 30, 2021 0 1 min read
Rohingya Muslims
Share this:

 Rohingya Muslims

انڈونیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے ماہی گیروں اور امدادی تنظیموں کے مسلسل دباؤ کے سبب بالآخر روہنگیا مسلمانوں سے بھری ایک کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں دھکیلنے کے اپنے منصوبے میں تبدیلی کی۔ جکارتہ نے پہلے انہیں پناہ دینے سے منع کر دیا تھا۔

انڈونیشیا کی حکومت نے 29 دسمبر بدھ کے روز 120 روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ انہیں ملک میں پناہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر حکومت نے سمندر میں پھنسی ہوئی ان کی کشتی کو ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا تھا۔

ایک روز قبل منگل کو انڈونیشیا کے حکام نے کہا تھا کہ وہ روہنگیا کی کشتی میں سوار پناہ کے متلاشی لوگوں کو سمندر میں ہی کھانا، ادویات اور پانی مہیا کریں گے تاہم انہیں انڈونیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تاہم اس معاملے نے خود انڈونیشیا کے لوگوں اور پھر بین الاقوامی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اس طرح حکومت کو اپنا موقف تبدیل کرنا پڑا اور روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ساحل پر اترنے کی اجازت دینی پڑی۔

انڈونیشیا کی سیاسی، قانونی اور سیکورٹی امور کی وزارت کے ایک اہلکار وجایا نے کہا، “انڈونیشیا کی حکومت نے انسانیت کے نام پر، فی الوقت آچے میں بیریئون ضلع کے پاس ایک کشتی پر سوار پناہ کے متلاشی روہنگیا افراد کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مسافروں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔”

روہنگیا پناہ گزین کئی روز سے سمندر میں بھٹک رہے تھے
اتوار کے روز سب سے پہلے ماہی گیروں نے سمندر میں روہنگیا تارکین وطن کی کشتی کو دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کشتی میں سوار بیشتر افراد، بہت کمزور مگر بظاہر ان کی صحت ٹھیک لگ رہی تھی ۔”

ماہی گیر اس کشتی کو کھینچنے سے قاصر تھے تاہم وہ ان لوگوں کو کھانا، پانی اور کپڑے فراہم کرتے رہے تھے۔ روہنگیا تارکین وطن نے ماہی گیروں کو بتایا کہ وہ گزشتہ 28 روز سے سمندر میں بھٹک رہے ہیں اور ان کا ایک ساتھی پہلے ہی ہلاک ہو چکا ہے۔

انڈونیشیا کے حکام نے پہلے کہا کہ وہ روہنگیا کی اس کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں پیچھے دھکیل دیں گے تاہم جب ماہی گیروں کی جانب سے بنائی گئیں اس کشتی کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عوام میں ان کے تئیں ہمدردی کاجذبہ پیدا ہوا اور حکام پر انہیں بچانے کا دباؤ بڑھا۔

انڈونیشیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا، “اس کا سہرا آچے کے ماہی گیروں کے سر ہے جنہوں نے سخت محنت کے ساتھ ہی خطرات مول لیے تاکہ ان بچوں، خواتین اور مردوں کو ساحل تک لایا جا سکے۔”

جکارتہ پر پناہ گزینوں کو تسلیم کرنے کا دباؤ
پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے، ایمنسٹی اور انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے نو اداروں پر مشتمل گروپ ‘سول سوسائٹی کولیشن’ نے جکارتہ حکومت پر پناہ کے متلاشی ان روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرنے پر زور دیا۔

سول سوسائٹی کولیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا، “روہنگیا نسلی گروہ ایک کمزور، بے وطن اور بے سہارا لوگوں کا گروہ ہے جسے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔” اقوام متحدہ کے ادارے نے اس ضمن میں روہنگیا شہریوں کے لیے انتظامات کرنے میں مقامی لوگوں کی امداد کی پیشکش کی ہے۔

میانمار میں روہنگیا نسلی گروپ کے خلاف کئی برس پہلے ہی فوجی کریک ڈاؤن شروع ہوا تھا جس سے بچنے کے لیے اب تک سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا میانمار سے فرار ہو چکے ہیں۔ میانمار میں اس سال کے اوائل میں فوجی بغاوت سے کافی پہلے سے ہی اس مذہبی اقلیتی گروپ پر فوجی ظلم و ستم جاری ہیں۔

انڈونیشیا نے اب تک اقوام متحدہ کے پناہ گزین کنونشن پر دستخط نہیں کیا ہے اور اسے تیسرے ممالک میں پناہ حاصل کرنے والے لوگوں کے لیے بنیادی طور پر ایک ٹرانزٹ ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

میانمار سے روہنگیا پناہ گزین گزشتہ کئی برسوں سے نومبر اور اپریل کے درمیان ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا جیسے ممالک کی جانب سفر کرتے رہے ہیں، جب خطے کے سمندر قدر پرسکون ہوتے ہیں۔

Share this:
Salman Bin Abdulaziz Al-Saud
Previous Post ایران کی منفی پالیسی خطے کے لیے ٹھیک نہیں، شاہ سلمان
Next Post شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.