geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کانگریس پر دھاوے کے دوران ایوانکا نے ٹرمپ کو کیا مشورہ دیا تھا؟

January 4, 2022 1 1 min read
Ivanka Trump and Donald Trump
Share this:

Ivanka Trump and Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 6 جنوری 2020 کو کانگریس پر دھاوا بولنے کے واقعات کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ان سے تشدد کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا تھا۔

انکوائری کمیٹی کی رُکن ریپبلکن رکن لز چینی نے اتوار کو کہا کہ 6 جنوری کو تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کو گواہی ملی کہ ٹرمپ کی بیٹی نے بار بار اپنے والد سے کیپیٹل ہل پر حملہ روکنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا تھا۔

“ہم ان کی بیٹی کو جانتے ہیں۔ ہمارے پاس براہ راست گواہی ہے کہ ان کی بیٹی ایوانکا نے کم از کم دو بار مداخلت کی تاکہ وہ اس تشدد کو روکنے کے لیے کہے۔

لیز چینی نے رواں ہفتے ’اے بی سی‘ چینل کو دیے انٹرویو میں مزید کہا کہ ایوانکا کو کانگریس کی عمارت پر دھاوے پر تشویش تھی۔

لیز چینی جس نے گذشتہ برس صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا نے کہا کہ کمیٹی کے پاس اب براہ راست گواہی ہے کہ ٹرمپ اوول آفس کے ساتھ والے کھانے کے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے اور وہ ٹی وی پر حملہ دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کا بریفنگ روم اوول آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ کسی بھی وقت صدر بریفنگ روم میں جا سکتے ہیں۔ لائیو ٹی وی آن کر سکتے ہیں اور اپنے حامیوں کو کیپیٹل کی عمارت پر دھاوے سے روک سکتے تھے۔

اپنے انٹرویو میں چینی نے ٹرمپ پر “قانون کی حکمرانی کے خلاف جنگ” کا الزام بھی لگایا۔

رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے اپنے والد کو 6 جنوری کو ہونے والے تشدد میں مداخلت کرنے کی ترغیب دینے کی کچھ کوششیں اس سے قبل ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے صحافیوں باب ووڈورڈ اور رابرٹ کوسٹا نے رپورٹ کی تھیں، جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایوانکا نے اپنے والد سے تین بار بات کی۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ کیپیٹل بلڈنگ پر حملے کی پہلی برسی پر ماراےلاگو سے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

واشنگٹن پوسٹ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ایک حالیہ سروے میں 6 جنوری کے واقعات کی ٹرمپ کی ذمہ داری کے حوالے سے واضح طور پر متعصبانہ تقسیم ظاہر ہوئی۔

ڈیموکریٹس کے 92 فی صد ارکان نے کانگریس پر دھاوے کی ذمہ داری ٹرمپ پر عاید کی جب کہ ری پبلیکن کے 27 فی صد ارکان نے ٹرمپ کو قصور وار قرار دیا۔

Share this:
Indian Army
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، مزید 2 نوجوان شہید
Next Post امریکا میں میں موسم کی پہلی برف باری، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
Snowfall

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.