geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان تارکین وطن کا جرمنی میں انضمام آسان بنایا جائے گا، جرمن حکومت

January 8, 2022 1 1 min read
Afghan Immigrants
Share this:

Afghan Immigrants

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) نئی جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کے انضمام کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا۔

جرمنی کی نئی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے افغانستان سے جرمنی پہنچنے والے سیاسی پناہ کی درخواست گزاروں کی انٹیگریشن کورسز تک رسائی کی راہ ہم وار کر دی ہے۔ ایک ابتدائی جائزے کے بعد نینی فیزر نے افغانستان کو ایسا ملک قرار دے دیا ہے، جہاں سے آنے والے لوگوں کے لیے جرمنی میں رہائش اختیار کرنے کے اچھے امکانات ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ جرمنی میں پناہ لینے کی درخواست دینے والے افغان شہریوں کی درخواستوں پر فیصلے سے پہلے ہی انہیں انٹیگریشن کورسز میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی۔

جرمن حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ملکی مائیگریشن پالیسی کو نئے خطوط پر استوار کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

افغان شہریوں کی درخواستوں کی منظوری میں تیزی آئے گی
ملکی وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کے بعد افغانستان شام، صومالیہ اور ایریٹریا کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ نینسی فیزر کا کہنا ہے،” ہمیں ان لوگوں کو جلد جرمن معاشرے میں ضم کرنا چاہیے جن کے بارے میں ہمیں پتا ہے کہ وہ یہیں رہیں گے۔” فیزر کے مطابق وہ افغان شہری جو گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جرمنی پہنچے تھے وہ کم از کم کچھ عرصے تک تو واپس افغانستان نہیں جائیں گے۔

جرمن وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے بھی ضروری ہے کیوں کہ جرمنی اب بھی ”ہر ہفتے افغانستان سے شہریوں کو جرمنی لا رہا ہے۔”

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق نینسی فیزر کے اس اقدام کو مکمل حمایت حاصل نہیں ہے۔ ان کی اپنی وزارت میں کچھ افسران نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کا درجہ تبدیل کرنے کا فیصلہ غیر واضح ہے اور مستقبل میں یہ فیصلہ تنازعات کے شکار دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بن جائے گا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جرمن ایمپلائمنٹ ایجنسی کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ افغان جو حالیہ کشیدگی کے باعث جرمنی پہنچے ہیں وہ سن 2015کے بعد پہنچنے والے افغان شہریوں کی نسبت زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور انہیں انضمام میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی۔

گزشتہ سال اکتوبر تک جرمنی نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے قریب ساڑھے پانچ ہزار افغان شہریوں کو قبول کیا تھا۔

Share this:
Shane Warren and Saleem Malik
Previous Post شین وارن کا سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر 1994 میں رشوت کی پیشکش کا الزام
Next Post ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اسپتال میں داخل
Mahatir Muhammad

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.