geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں احمود آربیری کے قاتلوں کو عمر قید کی سزا

January 9, 2022 0 1 min read
Ahmaud Arbery
Share this:

Ahmaud Arbery

جارجیا (اصل میڈیا ڈیسک) پچیس سالہ سیاہ فام احمود آربیری کو ریاست جارجیا کے ایک محلے میں چہل قدمی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس قتل میں مجرم قرار دیے گئے تین سفید فام ملزمان کو عمر قید کی سز اسنا دی گئی ہے۔

امریکا کی جنوبی ریاست جارجیا کے ایک جج نے سات جنوری جمعے کے روز تین سفید فام افراد کو فروری 2020 میں 25 سالہ احمود آربیری کا تعاقب کرنے اور پھر انہیں گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے اس کیس کے ایک اہم مجرم اور ایک سفید فام باپ اور اس کے بیٹے کو بغیر پرول کے امکان کے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک تیسرے ملزم کو بھی عمر قید کا حکم سنایا گیا ہے تاہم اسے مستقبل میں پیرول پر رہا کیا جا سکے گا۔ گزشتہ نومبر میں اس عدالت نے ان تینوں ملزمان کو آربیری کے قتل کا مجرم قرار دے دیا تھا۔

پچیس سالہ سیاہ فام احمود آربیری اپنے رہائشی علاقے میں جاگنگ کے لیے گئے تھے، جہاں ایک سفید فام باپ بیٹے نے پہلے ان کا تعاقب کیا اور پھر گولی مار دی۔ اس واقعے پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور آربیری کے اہل خانہ نے عدالت سے مجرموں کو زیادہ سے زیادہ کڑی سزا سنانے کی اپیل کی تھی۔

عدالت میں کیا ہوا؟
جج ٹموتھی وامسلے نے 66 سالہ گریگ میک مائیکل، اس کے 35 سالہ بیٹے ٹریوس میک مائیکل اور ان کے ایک پڑوسی 52 سالہ ولیم روڈی برائن کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کا حکم سنایا۔ سب سے اہم سوال یہ تھا کہ آیا ان تینوں میں سے کسی کو بھی پیرول کے لیے درخواست دینے کا موقع ملے گا یا نہیں۔

باپ بیٹے کو تو ان کی عمر قید کی سزا کے علاوہ الگ سے 20 برس قید کی اضافی سزا سنائی گئی اور وہ بھی بغیر پیرول کے۔ برائن کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تاہم 30 برس جیل میں گزارنے کے بعد اسے پیرول پر رہائی کا موقع مل سکے گا۔

یہ فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ اس سزا کے ذریعے ملزمان کو ’جواب دہ‘ بنایا گیا ہے۔ جج نے کہا، ’’یہ ایک قتل تھا، اور وہ بھی بہت بے رحمانہ قتل۔‘‘ عدالت کے سربراہ کے مطابق، ”آربیری کی موت اس لیے ہوئی کہ ملزمان کی جانب سے تصادم کی کوشش کی جا رہی تھی۔‘‘

اس مقدمے کی پیروی کرنے والی سرکردہ وکیل لنڈا ڈونیکوسکی نے اس سے قبل جج سے صرف برائن کے لیے پیرول کے امکان میں توسیع کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان کا کہنا تھا باپ بیٹے میک مائیکلز نے تو اس قتل پر کسی بھی طرح کے ’’افسوس تک کا اظہار نہیں کیا تھا۔‘‘

آربیری کے اہل خانہ نے کیا کہا؟
مجرموں کو سزائیں سنائے جانے سے پہلے عدالت میں بات کرتے ہوئے آربیری کے والدین اور بہن نے مجرموں کو زیادہ سے زیادہ سزا سخت سزائیں دینے پر زور دیا تھا۔ ان کی دلیل تھی کہ فرسودہ نسلی پرستانہ تصورات نے مجرموں کو احمود آربیری کا پیچھا کرنے اور انہیں قتل کرنے پر مجبور کیا۔

مقتول کی والدہ وانڈا کوپر جونز کا کہنا تھا، ’’یہ کوئی غلط شناخت یا غلط حقائق کا معاملہ نہیں تھا۔ انہوں نے میرے بیٹے کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہ اسے اپنی آبادی میں دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے اس کے ساتھ دوسرے لوگوں سے مختلف سلوک کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور جب وہ اسے ڈرانے دھمکانے میں کامیاب نہ ہوئے، تو انہوں نے اسے مار ڈالا۔‘‘

سن 2020 میں 23 فروی کو ریاست جارجیا کی گلن کاؤنٹی میں 25 سالہ احمود آربیری جب جاگنگ کے لیے اپنے گھر سے باہر نکلے تھے، تو اسی دوران ان کا پیچھا کیا گیا تھا اور ایک سفید فام باپ بیٹے نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ احمود آربیری اس وقت غیر مسلح تھے۔

اس قتل کے بعد تقریباً دو ماہ تک مقامی پولیس حکام نے کسی کو گرفتاری نہیں کیا تھا۔ تاہم جب اس قتل سے متعلق موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سامنے آئی، تو لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کیسے ایک نہتے شخص کو پیچھے سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کے بعد ہی بھرپور تفتیش شروع کی تھی۔

جس شخص نے یہ موبائل فون ویڈیو بنائی تھی، اس کا نام بائرن ہے جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

تینوں افراد کے خلاف قتل اور جارحانہ حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس وقت سے ہی تینوں جیل میں تھے۔

اس واردات سے متعلق کہا گیا تھا کہ احمود آربیری کو محض شک کی بنیاد پر صرف اس لیے قتل کر دیا گیا کہ وہ شاید اپنی موت سے قبل پڑوس میں ہونے والی چوری کی چند وارداتوں میں ملوث تھے۔ اس شبے کی بعد میں کوئی تصدیق بھی نہیں ہو سکی تھی۔

Share this:
FBR
Previous Post ایف بی آر کا سندھ حکومت کو زرعی ڈیٹا دینے سے انکار
Next Post صدر بائیڈن گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
Guantanamo Bay Prison

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.