geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا کا ایک ہفتے کے اندر مشتبہ بیلیسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

January 11, 2022 2 1 min read
Ballistic Missile Test
Share this:

Ballistic Missile Test

شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان اور جنوبی کوریا نے اس میزائل لانچ کا پتہ لگایا ہے۔ چند روز قبل ہی اس نے ہائپرسونک ہتھیار کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا تھا۔ متعدد ممالک پیونگ یانگ سے خطے کو ”غیر مستحکم” نہ کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 11 جنوری منگل کی صبح ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا۔ چند روز قبل ہی پیونگ یانگ نے ایک ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کرنے کے دعوی کیا تھا اور اس کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ نیا بیلیسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریاکے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا، ”ہماری فوج نے آج صبح تقریباً سات بج کر 27 منٹ پر شمالی کوریا کی جانب سے زمین سے مشرقی سمندر کی طرف فائر کیے گئے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل کا پتہ لگایا۔”

جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی میزائل لانچ کی اطلاعات فراہم کیں جن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے ”بیلیسٹک میزائل جیسا کوئی پروجیکٹائل فائر کیا ہے۔” جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے ٹوکیو میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل جاپان کے خصوصی اکنامک زون سے باہر گرا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے صحافیوں سے بات کے دوران اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ”شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے۔”

جنوبی کوریا کے ایوان صدر بلیو ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد اس تجربے پر ”سخت افسوس” کا اظہار کیا ہے۔

چھ ممالک کی پہلے تجربے کی مذمت
تازہ ترین میزائل ایک ایسے وقت لانچ کیا گیا ہے جب امریکا اور جاپان سمیت دنیا کے چھ ممالک نے جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ خطے میں ”عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات” سے گریز کرے اور، ”مکمل جوہری تخفیف اسلحہ کے مشترکہ مقصد کے لیے بامعنی مذاکرات میں شریک ہو۔”

امریکا، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، برطانیہ اور البانیہ نے پیر کو ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس سے قبل ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا تھا کہ وہ خطے میں خطرات پیدا کرنے والی حرکتوں سے باز رہے۔ یہ اجلاس گزشتہ ہفتے ہائپر سونک ہتھیار کے تجربے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر لنڈا تھامس نے اپنے ایک بیان میں کہا، ” یہ اقدامات غلط اندازوں اور کشیدگی کے خطرات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں اور علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔”

عسکری طاقت میں اضافے کی کوشش
شمالی کوریا کے حکمراں کم جانگ ان کی جانب سے عسکری قوت بڑھانے اور فوجی طاقت کو مضبوط کرنے کے عہد کے محض چند روز بعد ہی شمالی کوریا نے پانچ جنوری کو ایک ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فی الوقت مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جبکہ بین الاقوامی صورت حال بھی غیر مستحکم ہے ایسے میں ان میزائل تجربات کو صورت حال کی جوابی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سن 2019 میں میں کم جانگ ان اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ناکام سربراہی ملاقات کے بعد سے واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان بھی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

موجودہ صدر جو بائیڈن کے ماتحت امریکی انتظامیہ بات چیت کے لیے آمادگی کا اظہار اس شرط پر کر چکی ہے کہ وہ ”جوہری تخفیف” کی کوشش کرے گی۔ تاہم پیونگ یانگ نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اس صورت میں بات چیت کے لیے تیار ہے جب واشنگٹن اپنی پابندیوں کو ختم کرے اور خطے میں اپنی فوجی مشقوں جیسی ”مخالف پالیسیاں ” بند کر دے۔

Share this:
Fiza Ali
Previous Post مری کے ہوٹل میں 3 کپ چائے کا 2 ہزار روپے بل دیا: فضا علی بھی برس پڑیں
Next Post اسلام آباد انتظامیہ کو مونال سیل کرنے اور نیوی گالف کورس کا آج ہی قبضہ لینے کا حکم
Islamabad High Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.