geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نوبیاہتا دلہے کے’قاتل’ پولیس اہلکار نے خودکشی کی یا معاملہ کچھ اور؟

January 18, 2022 1 1 min read
Police Constable Farzand Jafri
Share this:

Police Constable Farzand Jafri

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مبینہ چھاپے کے دوران قتل کے ملزم پولیس کانسٹیبل کی خودکشی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔

پیر 17 جنوری کو کراچی کے ایک مقامی اخبار کے صفحہ آخر پر نمایاں طور پر خبر شائع ہو چکی ہے کہ کشمیر روڈ پر ماں اور بہن کے سامنے نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اخبار میں دیگر ملزمان کے تو نہیں مگر پولیس اہلکار فرزند کا نام نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے اور اس کے ماضی کے جرائم کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے دیگر افراد میں فرزند کا مخبر اور دو دیگر مشتبہ افراد شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق یہ گرفتاریاں سرجانی ٹاون، گلشن معمار اور دیگر علاقوں سے عمل میں آئیں۔ اخبار میں خبر کی اشاعت کے لگ بھگ 20 گھنٹے بعد نصف شب کو گلشن اقبال بلاک 7 میں پولیس کے چھاپے کے دوران کانسٹیبل فرزند علی جعفری کی خودکشی میں موت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس کا گھیراؤ دیکھ کر ملزم فرزند جعفری نے خود کو کنپٹی پر گولی مار لی اور موقع پر ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر متوفی فرزند جعفری کی ہلاکت کے فوری بعد کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں چھاپہ مارنے والے مبینہ پولیس اہلکار میت سے بدکلامی کرتے سنائی دیتے ہیں۔

ابھی ملزم کی لاش اسپتال نہیں پہنچائی جا سکی تھی کہ اس کی مبینہ خودکشی میں ہلاکت کے ایک گھنٹے کے اندر اندر اس کی مختلف پروفائل تصاویر اور ماضی کے جرائم اور اس کی گرفتاریوں اور وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے انچارج ایس ایس پی عارف عزیز نے سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات سامنے آنے پر متوفی فرزند علی جعفری کے زیرحراست ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

Share this:
Usman Bazdar
Previous Post وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا
Next Post تنخواہ سال میں ایک بار، مہنگائی مہینے میں 2 بار بڑھ جاتی ہے: چوہدری شجاعت
Chaudhry Shujaat

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.