geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طرز زندگی

January 18, 2022 0 1 min read
Marriage Dowry
Share this:

Marriage Dowry

تحریر: شمع باسط
ہم لوگوں نے زندگی کے رہن سہن کو اس قدر مشکل بنا لیا ہے اور بناوٹ کو ضرورت سے کہیں زیادہ اہم کر لیا ہے کہ بس بات بات پر زہنی مسائل کا شکارہو جاتے ہیں ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں ہماری کوشش ہوتی کہ بس اب کوئی سکون آور گولیاں ہوں ہم کھا لیں تا کہ سب جھنجٹوں سے جان چھڑا سکیں اور بے شمار لوگ ان دواوں کا ستعمال کرتے ہیں آپ یقین کیجئے کہ ان دواوں کا ستعمال دن بہ دن بڑھ رہاہے اور ہماراموڈ مزاج تو چشم زدن یوں خراب ہوتا ہے جیسے موڈ ہم نے چائینہ کالگوایا ہو برداشت بالکل ناپید ہو گئی ہے ہمارا یہ رویہ ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کیوں ہے کیوں ہم کسی بڑے کی پند سننے کو تیار نہیں ہیں اور کسی کی کامیابی وکامرانی سے بھی لوگ حسد کا شکارہو جاتے کیا اللہ کی تقسیم پہ بھی ہمارا اعتقاد نہیں رہا ہمیں بڑے دل سے اس بات کو قبول کرنا چاہیے کہ رب کی دین ہے وہ جسے چاہے نوازے مگر لوگ بلا وجہ حسد کی آگ میں جلنے لگتے.

دوسرے کی قابلیت اور طاقت سے پریشانی میں آجاتے ہیں اور جن لوگوں کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ وافرہے انکو بھی چاہیے کہ کسی حساب کتاب سے معاشرے میں چلیں بے جا اسراف سے اور دولت کے دکھاوے سے دوسروں کا جینا مشکل اور حرام نہ کر دیں.جیسا کہ اب پاکستان میں ڈینگی سیزن کے بعد شادیوں کا سیزن ہے تو یہ قوم جو مہنگائی کا رونا روے جا رہی ہے اس قوم کی تقریب شادی میں جب آپ شریک ہوں تو آپکو با طریق احسن احساس ہو جاے گا کہ اس قوم کو آلو خریدتے ہوے تو مہنگائی بہت ذیادہ لگنے لگتی ہے جبکہ لاکھوں روپے کے بے جا اسراف سے جب شادیوں کی تقریبات پہ اندھا پیسہ خرچ کرتے ہیں تب مہنگائی نہیں ھوتی جب غربا کی بیٹیوں کو کھلے منہ آپ لوگ یہ احساس دلواتے ہیں کہ امیر کیا ھوتا اور غریب کیا.. مڈل کلاس طبقہ بیچارہ تو امرا کے چونچلوں میں پھس گیا ھے اس احساس کمتری نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ھے.

آج کل شریف خاندان کی شادی چرچا میں ھے جسکو دکھا دکھا کر سوشل میڈیا پر ہر انسان کو احساس کمتری کا شکار کیا جا رھا ھے ویسے تو سبکو اس بات کا پتہ ہی ہے کہ چوری کا کپڑا ھو تو گز بھی ڈانگ کا ھوتا…شریف خاندان کی شادیاں تو ایسے ہی سرانجام پانی سمجھ تو گئے ھونگے..مگر ہمیں تو اس بات کا ووٹ کاسٹ کرتے ھوے قوی امکان تھا کہ اب قانون برابر ھوگا اور ہر طرف یکساں رائج بھی مگر سنا ھے کہ بتیس ڈشیز پکی ہیں.لیٹ نائٹ فنگشن جاری رھے اور کسی نے نہیں پوچھا پکڑا. اب ہم بس یہ دعا کرتے ہیں کہ اب تو چوتھا سال شروع خان صاحب کی حکومت کو اب تک اللہ کرے کہ انکو یقین آجائے کہ وہ حکومت میں ہیں اور وزیر اعظم بھی. تاکہ کوئی ایک آدھ وعدہ تو پورا کریں جو وزیر اعظم بننے سے قبل کیے تھے.اور خدارا جہیز پہ پابندی لگائی جائے یہ کینسر اس غریب اور متوسط طبقے کو پاگل کر دے گا جہیز غریب کی بیٹی کی خوشی کھا گیا ھے متوسط طبقوں سے بیٹی بیاہنے کہ خوف سے مسکراہٹیں چھن گئی ہیں.

جو لڑکی کم جہیز لے کے جاتی ھے اسکا گھر نہیں بستا سسرال والے اسکی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتے جہیز جیسی شے پر حکومت کی طرف سے سخت پابندی ھونی چاھییاور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے.تاکہ لوگوں کو اس بات کا احساس دلوایا جا سکے کہ لڑکیاں خود بھی قیمتی ھوتی ھیں صرف قیمتی چیزیں سامان اور سونا چاندی ساتھ لانے پر ہی انہیں عزت نہ دیں بطور انسان اور گھر کے فرد کی حثیت سے بھی انکی قدر کرنا سیکھیں ایک بیٹی کی اہمیت کا اندازہ صرف اسکے والدین ہی کو ہوتا ہے کہ وہ کتنی قابل ھے سسرال میں تو بس وہ شائد کام والی کی حثیت سے ہی جاتی ھے اس رویے کو بدلنا ھے اپنی بہو کو بھی ویسی ہی اہمیت دیں جیسی بیٹی کو ھے اور پتہ نہیں ایسا کیوں ھے کہ ہمارے معاشرے میں جس گھر میں لڑکی جہیز نہیں لاتی بعض اوقات ان کو کوئی مسئلہ نہیں ھوتا بلکہ محلے دار اور معاشرے والے منہ جوڑجوڑ کہانیاں گھڑنے لگتے ہیں اور اس طرح بھی گھرٹوٹنے لگتے ہیں اور والدین بیاہنے کہ بعد پھر بیٹی کو بسانے میں لگ جاتے ہیں اور کیا ہی بہتر ھو کہ ہم دوسروں کو دیکھنے کی بجائے انکی خامیوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی اصلاح پہ توجہ دیں.اور جو لوگ شادیوں پر بے جا اسراف کرتے ہیں انکو دیکھ کر پریشان یا غمگین ھونے کی بجائے جو آپ کے پاس ھے اسکے مطابق خوش رہنا سیکھیں.

آپ یقین کیجیے ھو سکتا ہے کہ جو آپ کے پاس ھے ان کے پاس نہ ھو. کیونکہ دنیا دکھوں کا گھر ھے کسی کے ظاہری آرام وآسائش سے اس بات کا اندازہ مت لگائیں کہ وہ پر سکون بھی ھیاور خوش بھی ویسے بھی پنجابی کی کہاوت ھے کہ (تسیں کسے اگے بک رووگے تے اگلا بندہ چھج رووے گا)..آپ اپنا احاطہ کریں آپکو کیا چیز خوشی دیتی ھے اسکے مطابق اپنے مزاج کو آرام دہ رکھیں.بیشک لوگ دکھاوا کرنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں.جب تعلیم اور تربیت کی کمی ھوگی اور کوئی ہنر کوئی خوبی نہیں ھوگی اور صرف جیب میں پیسہ ھی پیسہ ھوگا تو پھر انسان اسی کا دکھاوا کرے گا مطلب کہ جس کے پاس جو چیز ھوگی وہ اسکا ہی دکھاوا کرے گا لہذا اپنی خوشیوں کو دل سے خوش ھو کہ منائیں ناکہ دوسروں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیں.دور کیا جانا ھے آج کل کسی شادی میں دیکھ لیں.. شادی کی تقریب بھی دلہا دلہن کے لیے بناوٹ کے سوا کچھ نہیں رھی سب لوگ دلہا دلہن کو اسوقت سلامی دینا پسند کرتے ہیں جب کیمرہ مین مووی بنا رھا ھو.. شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کو مووی میکر اور کیمرہ مین کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا جاتا ھے وہ کہتا ھے کہ اب سانس لیں تصویر بنانی ھے دلہا اور دلہن سانس لیتے ہیں پھر وہ حکم دیتا فلم بنانی سانس روک لیں..اوہ یار حد ھوگئی کیا ھے یہ سب…کیا ہمارا کلچر یہ ھے ان سب فضولیات سے نکلیں جو آپکا اپنا دل چاھتا وہ کریں.
Marriage

آپ یقین مانیں کہ جو خواتین عام حالات میں گھر گھر جا کر لوگوں کی بہو بیٹیوں کو اسلام کے درس دیتی ہیں پردے کی اہمیت اور نہ محرموں سے مکمل طور پر حجاب کے بارے آگاہی دیتی ہیں اور سمجھانے والے کو کسی نہ کسی طرح یہ باور کرواتی ہیں کہ وہ تقریبا کافر ہی ہیں وہ خود کیمرے کے آگے آگے رہتی ہیں دوہرے معیار سے خدارا باہر نکلیں اور اپنے اور دوسروں کے لیے مخلص رہیں ان بناوٹی اور دیکھا دیکھی کی چمک دمک میں مت پڑیں اپنی زندگی کو سادہ بنائیں تاکہ آپکی وجہ سے کوئی دوسرا احساس کمتری میں مبتلا نہ ھوجائیآپ کے اس احسن اقدام سے نہ صرف آپ کے لیے آسانیاں پیدا ھونگی بلکہ دوسروں کے لیے بھی آپ مشعل راہ کا کام کریں گے اور بناوٹ جیسے مرض سے ہمیں جس قدر ھو سکے بچنا چاھیئیتاکہ ہم اپنی اصل کو پہچان سکیں حقیقی خوشی باعث سکون قلب ھوتی ہے جھوٹی بیکار اور دکھاوے کی مسرت سواے پریشانی کے کچھ نہیں دیتی ہیں لہذا خود کو پہچانیں اور بطور انسان اپنے حصے کی حقیقی دلی اور دماغی خوشیاں سمیٹیں.

تحریر: شمع باسط

Share this:
Imran Khan
Previous Post سری لنکن شہری کے اہلخانہ کو سیالکوٹ تاجر برادری کی امداد قابل تحسین ہے، وزیراعظم
Next Post بھارت: ایلن مسک کے ایک ٹوئٹ پر سیاسی رہنما اتنے بیتاب کیوں؟
Elon Musk

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.