geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعدالحریری کا آیندہ عام انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان ،ملکی سیاست سے دستبردار

January 25, 2022 1 1 min read
Saad al-Hariri
Share this:

Saad al-Hariri

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کے سرکردہ سنی مسلم سیاست دان اور سابق وزیراعظم سعد الحریری نے مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے اور فی الوقت ملکی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے سوموار کو بیروت میں واقع اپنی قیام گاہ پر پہلے سے تیارشدہ ایک بیان پڑھ کر سنایا۔یہ بیان پڑھتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ نھوں نے اپنی جماعت مستقبل تحریک کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس فیصلے پر عمل کریں اور سیاست میں اپنی شرکت معطل کردیں۔

اپنے مقتول والد رفیق الحریری کا ذکرکرتے ہوئے تین بار کے وزیراعظم نے کہا کہ ’’ان کے سیاست میں داخل ہونے کے دومقاصد تھے:لبنان میں ایک اور خانہ جنگی کو چھڑنے سے روکنا اور لبنانیوں کو بہترزندگی مہیا کرنا۔میں پہلے مقصد میں کامیاب ہوا ہوں لیکن مجھے دوسرے مقصد میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی‘‘۔

سعدالحریری کبھی مغرب اور خلیج عرب ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتے تھے لیکن حالیہ برسوں میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کو متعدد رعایتیں دینے کے بعد ان کا سیاسی تشخص خراب ہوا ہے۔

انھوں نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کے بیروت پر قبضہ کرنے کے بعد7 مئی 2008ء کو تشدد کے خاتمے کے معاہدوں تک پہنچنے کا حوالہ دیا۔انھوں نے اپنے والد کے قتل کے بعد دمشق میں شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کی تھی۔انھوں نے اپنے سیاسی حریف مشیل عون کو لبنان کا صدر بنوانے کا بھی اعتراف کیا اوراس فیصلے کی توثیق کی تھی۔اس کے بعد ایک نئے انتخابی قانون پررضامندی ظاہر کی جس کے نتیجے میں ان کی جماعت کواہم پارلیمانی نمائندگی سے محروم ہونا پڑا تھا۔

لیکن سعدالحریری نے اپنے ان فیصلوں کا دفاع کیا ہے اورکہا کہ وہ واحد سیاست دان ہیں جنھوں نے اپنے غلط کاموں کا اعتراف کیا۔انھوں نے اکتوبر2019 میں ہونے والے ملک گیرحکومت مخالف مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں واحد شخص تھا جس نے اکتوبرانقلاب کا جواب دیا اور میں نے اپنی حکومت کا استعفا پیش کردیا تھا۔

ان کے دیرینہ سیاسی اتحادی اور دروز سیاست دان ولید جنبلاط نے ان کے فیصلے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں العربیہ انگلش کو بتایا کہ’’اعتدال پسندی اور آزادی کاایک ستون کھونا تاریخ کا ایک انتہائی افسوس ناک لمحہ ہے۔اس سے ایرانیوں کو لبنان میں زیادہ آزادانہ مداخلت اور ہاتھ مارنے کا موقع ملے گا‘‘۔

خود سعدالحریری نے بھی اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے،ایرانی اثرورسوخ، بین الاقوامی انتشار،قومی تقسیم، فرقہ واریت اور ریاست کے دھڑن تختہ کی صورت میں لبنان کے لیے کسی مثبت موقع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وہ گذشتہ جمعرات سے اپنی جماعت ’مستقبل تحریک‘ کے نمایندوں اور لبنان کے سینیرسیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتیں کررہے تھے اور ان سے صلاح مشورے کے بعد سوموار کو انھوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک ملک پر ایران کا اثرورسوخ ہے،اس وقت تک کوئی مثبت تبدیلی رونما نہیں ہوسکتی ہے۔

سعدالحریری 2005 میں اپنے والد رفیق الحریری کے بیروت میں بم دھماکے میں قتل کے بعد تین مرتبہ لبنان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کی سیاسی قسمت نے یاوری نہیں کی ہے اور سعودی عرب کی حمایت سے محرومی سے ان کی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی چلی گئی ہے۔

حریری کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان بدترین معاشی بحران سے دوچارہے۔عالمی بنک نے اس کوعالمی سطح پر اب تک کی سب سے بدترمندی قراردیا ہے۔ ملک کی فرقہ واراشرافیہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات میں ناکام رہی ہے، یہاں تک کہ آبادی کا بڑا حصہ غربت کا شکار ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں فرقہ واربنیاد پر نظام حکومت رائج ہے۔اقتدار میں حصہ داری کے نظام کے تحت ملک کا نظم ونسق چلایا جاتا ہے اور سرکاری طور پر تسلیم شدہ 18 فرقوں میں ریاستی عہدے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ملک کا وزیراعظم کوئی سنی سیاست دان ہوتا ہے۔

سعدالحریری کے بڑے حریف ایران کے حمایت یافتہ شیعہ گروپ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں نے 2018ء میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔ان کے مخالفین مئی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج میں تبدیلی کی امیدرکھتے ہیں جبکہ مغربی ممالک بھی بحران زدہ لبنان میں بروقت انتخابات کے انعقاد پر زوردے رہے ہیں۔

البتہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لبنان کی سب سے بڑی سنی تحریک کے بائیکاٹ سے انتخابات تاخیرکا شکار ہوسکتے ہیں اور خود اہل سنت کا سیاسی منظرنامہ انتشار کا شکار ہو جائے گا۔

کارنیگی مشرق اوسط مرکزکے فیلو مہندحاجی علی نے کہا کہ ’’سعدالحریری کے بائیکاٹ سے اس سارے عمل سے رگ کھینچ لی گئی ہے۔اب ان قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگا کہ شاید انتخابات کا انعقاد نہ ہو‘‘۔

وزیراعظم کی حیثیت سے حریری کا آخری دور اکتوبر2019ء میں ختم ہوا تھا۔تب انھوں نے حکمران اشرافیہ کے خلاف بڑے پیمانے پرعوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس کے بعد لبنان پے درپے مختلف بحرانوں سے دوچار ہوا ہے۔

Share this:
Heidelberg University Shooting
Previous Post ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں فائرنگ: حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک
Next Post یو اے ای اور امریکا نے مل کر ابوظبی پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنایا: اماراتی سفیر
Missile Attack

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.