geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کی امداد انسانی حقوق کے تحفظ سے مشروط

January 27, 2022 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی سفارت کاروں نے افغانستان کی امداد کو انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے مشروط کر دیا ہے۔ ادھر کابل میں خواتین نے ایک مظاہرے میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔

ناروے میں طالبان کے وفد اور یورپی ممالک کے سفارت کاروں کے مابین بند کمرے میں ہونے والے مذاکرات سے توقع ہے کہ فریقین افغانستان میں انسانی بحرانی المیے سے بچنے کی کوئی راہ تلاش کر لیں گے۔ تاہم ان مذاکرات کے اختتام پر طالبان کی طرف سے کوئی نیا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ وفد منگل کی رات واپس افغانستان روانہ ہو گیا۔

یورپی سفارت کاروں نے طالبان کے ساتھ اپنی اس ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا بہتر اندازہ لگانے کی خاطر اس طرح کی مزید کانفرنسوں کی ضرورت ہے۔

طالبان نمائندوں کے تاریخی دورہ یورپ کے موقع پر تمام نگاہیں اس مذاکراتی عمل کے نتائج پر گڑی ہوئی تھیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم ایک بات واضح ہے کہ مغربی سفارت کار چاہتے ہیں کہ افغانستان کی عالمی امداد کی بحالی اسی صورت میں ہو، جب اس شورش زدہ ملک میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ کی یقین دہانی کرائی جائے گی اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں اپنا کردار نبھانے کی اجازت دی جائے۔

مغربی سفارت کاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مذاکراتی عمل کو طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے مترادف نہ سمجھا جائے۔

دوسری طرف طالبان عالمی حمایت اور امداد کی وصولی کے لیے تمام تر شرائط پوری کرنے پر رضا مند نظر آ رہے ہیں۔ طالبان وفد کی نمائندگی کرنے والے خارجہ امور کے سربراہ امیر خان متقی نے فرانسیسی، برطانوی اور ناوریجین اعلیٰ سفارت کاروں سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور ملک میں بچیوں کی تعلیم پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

تاہم افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صورتحال کچھ حوصلہ افزا نہیں ہے۔ طالبان کی عمل داری کے بعد سے میڈیا کی آزادی کے علاوہ اظہار رائے پر قدغنوں اور خواتین کے خلاف جبر کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

طالبان نے گزشتہ برس اگست میں ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر جاری کی جانے والی اس کی امداد روک لی گئی تھی۔ اس صورتحال میں یہ وسطی ایشیائی ملک شدید اقتصادی مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ طالبان کی عمل داری سے قبل اس ملک کا اسّی فیصد بجٹ غیر ملکی امداد پر بن رہا تھا۔

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے البتہ اوسلو کے نواح میں منعقدہ اس مذاکراتی عمل پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد سازی کا بہترین پلیٹ فارم تھا۔ انہوں نے اپنے دورہ یورپ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی بڑی بات ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنا مؤقف بیان کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

کابل میں برقع پوش خواتین کا احتجاج
اقوام متحدہ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق افغانستان کی پچپن فیصد آبادی کم خوراکی کا شکار ہے۔ عالمی ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ افغانستان میں انسانی بحرانی المیہ شدت اختیار کر سکتا ہے، اس لیے عالمی طاقتوں کو عام شہریوں کی امداد پہنچانے کی خاطر فوری اقدامات کرنا چاہییں۔

اس صورتحال میں بدھ کے دن کابل میں خواتین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے اور اس ملک کی مالی مدد میں اپنا کردار ادا کرے۔

طالبان کی اجازت سے کیے جانے والے اس احتجاج میں خواتین کی ایک معقول تعداد شریک ہوئی۔

برقع پوش ان خواتین نے کابل میں سابقہ امریکی سفارتخانے کے سامنے ایک ریلی میں شرکت کی اور نعرے بازی بھی کی۔ ان خواتین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر امداد کی بحالی کے مطالبے درج تھے۔

Share this:
Afghanistan
Previous Post عالمی سطح پر پانچ کروڑ سے زیادہ شہری تنارعات سے متاثر: اقوام متحدہ
Next Post چین حریف طاقت امریکا پر سفارتی عملہ واپس بلانے کی اطلاعات پر برس پڑا!
US Ambassador

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.