geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’روس دھوکے باز، اس نے ہمیشہ ایرانی قوم کو بیچا‘

January 28, 2022 1 1 min read
Mahmoud Ahmadinejad
Share this:

Mahmoud Ahmadinejad

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے جمعرات کو روس اور امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران اور یوکرین کے معاملے پر آپس میں ایک “گندی ڈیل” کر رہے ہیں۔

“بہار” ویب سائٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے مشرق، مغرب اور یورپ کے ممالک جو بہ ظاہر مضبوط نظر آتے ہیں” کو خبردار کیا کہ انہیں ایران اور یوکرین پر کسی بھی “گندی ڈیل” کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔انہوں نےکہا کہ یہ مت سمجھو کہ ایران کی حکومت اور خودمختاری نے ہمیں کم زور کردیا ہے۔ تم جو چاہو کر سکتے ہو۔ احمدی نژاد نے اس معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کی۔

احمدی نژاد جو جمعرات کو دانشوروں کے ایک گروپ سے خطاب کر رہے تھے نے مزید کہا کہ ایران میں ہزاروں سال سے تاریخ کی جڑیں رکھنے والے عظیم لوگ اس وقت سے رہتے آئے ہیں جب آپ میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

انہوں نے ایران میں زندگی کی سنگین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا “آپ ایرانی عوام کی بے اطمینانی، غربت، امتیازی سلوک، ناانصافی اور تاریخی دکھوں کے فریب میں نہ آئیں کہ ایرانی اپنے ملک سے دست بردار ہوجائیں گے۔ ایران شیروں کی سرزمین ہے”۔

سابق ایرانی صدر نے مشرقی اور مغربی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “میں آپ کو خبردار کرتا ہوں، آپ ایک عظیم قوم کا سامنا کر رہے ہیں۔ کس نے آپ کو پردے کے پیچھے سودے کرنے اور ایران میں تجارت کرنے کی اجازت دی؟ سامنے (ایران میں) سادہ لوح حکام کی موجودگی آپ یہ وہم نہیں کرسکتے کہ تمام ایرانی ایسے ہیں۔”
“مغرور طاقتوں کا گندا کھیل”

سابق ایرانی صدر نے کہا کہ روس کی یوکرین پر قبضے کی کوشش “مغرور طاقتوں کا” گندا کھیل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ طرز عمل اپنے آپ میں بہت غلط ہے۔ آپ کو ایسا اقدام کرنے کی اجازت کس نے دی؟”روس نے ایران اور یوکرین کے حوالے سے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیسے کیا۔ دوسرے لفظوں میں روس یوکرین پر حملہ کرے گا اور پھر اسے ایران کی طرف رخ کرنے کی اجازت دے گا لیکن وہ اس پر پچھتائے گا۔

ایرانی صدر نے اپنے ملک اور روس اور چین کے درمیان حالیہ معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکومت کے حکام پر کڑی تنقید کی۔

احمدی نژاد نے ایران اور روس کے درمیان تاریخی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ روس کا موقف ہمیشہ ایران کے خلاف رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ ایرانی عوام کو بیچا ہے۔ اب کوئی کہے کہ روس بدل گیا ہے، توہم اسے درست مان لیں۔ اگر یہ واقعی بدل گیا ہے تو ہمیں اس تبدیلی کی کوئی علامت بھی دکھائی جائے۔
چین اور روس کے ساتھ معاہدے

سابق صدر محمود احمدی نژاد کے بیانات اور روس پر ان کی شدید تنقید موجودہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے 19 جنوری کو ماسکو کے دورے اور اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ملاقات کے فوراً بعد سامنے آئے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دورہ روس کے دوران کہا تھا کہ ہم روس کے ساتھ مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یہ تعلقات پائیدار اور اسٹریٹجک ہونے چاہئیں۔

اس ماہ کے شروع میں تہران اور بیجنگ کے درمیان 25 سالہ جامع معاہدے کے آرٹیکلز پر پیدا ہونے والے وسیع تنازعات اور ایرانی سیاسی حلقوں کی جانب سے اس کی مخالفت کے باوجود ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور چین کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے مشرق کی طرف رجحان اور ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ حتمی معاہدوں کے مخالفین کا خیال ہے کہ ایسے حالات میں کہ ایران سخت ترین امریکی پابندیوں کا شکار ہے اسے ملک کی آزادی اور قومی مفادات کی قیمت پر رعایتیں دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

Share this:
Turki-al-Maliki
Previous Post صعدہ جیل پر حملہ نہیں کیا، جلد تمام حقائق مشترکہ ٹیم کے سامنے رکھیں گے: عرب اتحاد
Next Post پاکستان: کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز بھی رپورٹ
Corona Patient

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.