geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی اسرائیلی قدرتی گیس یورپ پہنچا سکتا ہے، صدر ایردوآن

February 5, 2022 1 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہاں اسرائیل سے درآمد کردہ قدرتی گیس استعمال کر سکتا ہے اور تل ابیب کے ساتھ مل کر اسرائیلی گیس یورپ بھی پہنچا سکتا ہے۔ اسرائیلی صدر عنقریب ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ترک میڈیا نے جمعہ چار فروری کے روز صدر ایردوآن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترکی اور اسرائیل اسرائیلی قدرتی گیس یورپ پہنچانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں اس ممکنہ تعاون پر اگلے ماہ ہونے والے دوطرفہ مذاکرات میں بات کی جائے گی۔
کشیدہ تعلقات میں بہتری کی ترک کوششیں

ترکی اور اسرائیل نے 2018ء میں دوطرفہ کشیدگی کے بعد اپنے ہاں سے ایک دوسرے کے سفیروں کو بے دخل کر دیا تھا۔ انقرہ نے تب مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیل کی فلسطینیوں سے متعلق پالیسیوں کی مذمت کی تھی جبکہ اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی غزہ پر حکمران فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی حمایت بند کرے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بہت کشیدہ رہے تھے۔

ترکی اور اسرائیل دونوں ہی علاقائی طاقتیں ہیں اور 2020ء میں ترکی نے اپنی وہ پیش رفت شروع کر دی تھی، جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ روابط کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ تھا۔

برسوں کی کشیدگی کے بعد بہتر ہو جانے والے دوطرفہ ماحول کا ایک نتیجہ یہ بھی تھا کہ ترک صدر ایردوآن نے جمعرات تین فروری کو یہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیرسوگ مارچ کے وسط میں ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یوکرائن سے واپسی پر ایردوآن کا بیان

صدر رجب طیب ایردوآن نے چار فروری کو اپنے یوکرائن کے دورے سے واپسی پر انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”ہم اسرائیلی قدرتی گیس کو اپنے ملک میں استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم ایسی مشترکہ کوشش کا حصہ بھی بن سکتے ہیں جس کا مقصد اسرائیل سے برآمد کردہ قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانا ہو۔‘‘

ترک ٹیلی وژن اداروں نے اپنی نشریات میں صدر ایردوآن کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا، ”اب، انشاءاللہ، یہ معاملات اسرائیلی صدر ہیرسوگ کے دورہ ترکی کے دوران مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔‘‘

اسرائیل میں ملکی صدر کا منصب زیادہ تر ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے اور عمومی کشیدگی کے ماحول میں ایردوآن پہلے بھی اسرائیلی ہم منصب سے بات کر چکے ہیں۔ اس تناظر میں زیادہ اہم بات گزشتہ برس نومبر میں صدر رجب طیب ایردوآن کی اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو تھی، جو کئی برسوں بعد اپنی نوعیت کا پہلا دوطرفہ رابطہ تھی۔
عراقی کردستان کے صدر سے ملاقات

ترک صدر ایردوآن نے دو فروری بدھ کے روز عراقی کردستان کے نیم خود مختار علاقے کے صدر نوشیروان بارزانی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس بارے میں جب ایردوآن سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بارزانی سے کیا گفتگو کی تھی، تو ترک صدر نے کہا کہ انقرہ عراق کے ساتھ قدرتی گیس کی سپلائی کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔

رجب طیب ایردوآن نے صحافیوں کو بتایا، ”ہم نے عراق کے معاملے کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے اور اس پر غور کر رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ عراق سے ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل بھی شروع ہو جائے۔‘‘ ترک سربراہ مملکت نے کہا کہ عراقی کردستان کے صدر بارزانی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

Share this:
China and Russia
Previous Post نیٹو توسیع پسندانہ عزائم سے باز رہے، روس و چین
Next Post بیجنگ اولمپک مقابلوں کا شاندار افتتاح
Beijing Olympics

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.