geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیے گئے

February 10, 2022 0 1 min read
Islamabad High Court
Share this:

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین، آفیسرز ایسوسی ایشن اور سردار مہتاب کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، قاضی عادل، کاشف ملک اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن ہو جاتا ہے اور جس دن آرڈیننس ختم ہو گا تب کیا ہو گا؟

عدالت نے استفسار کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں بذریعہ آرڈیننس نیا بلدیاتی نظام کیوں لایا گیا؟ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار وکلا کو اپنی اپنی درخواستیں پڑھنے کی ہدایت کی۔

کاشف ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی ڈی اے آرڈیننس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ کون سے صوبے میں حکومت نے بلدیاتی الیکشن کرایا؟ رو رو کے تو کام کر رہے ہیں وفاقی حکومت تو بلدیاتی الیکشن چاہتی ہی نہیں تھی۔

حکومتی وکیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس تو اختیارات ہی نہیں تھے،کیا وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کیے؟

اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ یونین کونسل کے پاس تو فنڈز ہی نہیں تھے، ملک میں جنگ کی حالت ہو اور اسمبلی اجلاس نہ ہو سکتا ہو، صرف اس وقت ہی آرڈیننس جاری ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ سیشن میں ہو تو آپ کیسے آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں؟

حکومتی وکیل نے کہا کہ 19 نومبر کو پارلیمنٹ کا سیشن ختم ہو گیا تھا، 23 نومبر کو آرڈیننس جاری ہوا، آرڈیننس جاری کیا کیونکہ الیکشن کمیشن کی 25 نومبر کی ڈیڈ لائن تھی۔

حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو آرڈر کیا تھا کہ 10 روز میں قانون بنائیں۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو روک دیتے ہیں آپ آرڈیننس قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی، جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم امتناع جاری کیا۔

Share this:
PSL
Previous Post بیٹرز پرعزم بولرز پُرجوش، اعصاب شکن معرکوں کیلیے لاہور میں میدان سج گیا
Next Post تنخواہوں میں اضافہ: ابھی تو شروعات ہے، شوکت ترین کی سرکاری ملازمین سے گفتگو
Shaukat Tareen

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.