geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا سفارتی کوششوں سے یوکرائن کی ممکنہ جنگ ٹل گئی؟

February 12, 2022 1 1 min read
Ukraine War
Share this:

Ukraine War

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ایک ہفتے میں ایسا کوئی دن نہیں تھا، جب کوئی اہم امریکی یا یورپی رہنما یوکرائنی دارالحکومت کییف نہ پہنچا ہو۔ ابھی حال ہی میں فرانسیسی صدر اور جرمن وزیر خارجہ نے بھی یوکرائن کے دورے کیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مشرقی یوکرائن کی سرحد کے قریب ہزارہا روسی فوجیوں اور بھاری ہتھیاروں کی موجودگی کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں نہایت تیزی دیکھی گئی جب کہ آئندہ چند روز میں گفت گو کے ایسے مزید کئی سیشن منعقد ہوں گے، جن کا مقصد روس اور مغربی دنیا کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی ہے۔

یوکرائن میں ان دنوں عام شہری ایک جملہ بھرپور اور پرامید مسکراہٹ کے ساتھ کہتے ملتے ہیں، ”جب تک غیرملکی رہنما مذاکرات کے لیے کییف آ رہے ہیں، پوٹن یوکرائن پر کبھی حملہ نہیں کر سکتے۔‘‘

حالیہ کچھ ہفتوں میں ان سفارتی کوششوں کا ایک اہم نکتہ یہ تھا کہ کسی بھی طرح روسی عسکری کارروائی کو ٹالا جائے اور وقت حاصل کیا جائے کہ معاملہ سفارتی انداز سے نمٹ سکے۔ روس اور مغربی ممالک کے درمیان مذاکرات میں تو کوئی خاص پیش رفت نہیں دیکھی گئی، تاہم یوکرائنی دارالحکومت نے پچھلے چند روز میں برطانیہ، ترکی، پولینڈ، اور نیدرلینڈز کے رہنماؤں کی میزبانی کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈچ وزیر اعظم مارک رُٹے کا دورہ ایک روز کے لیے اس لیے ملتوی کیا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دورے کے لیے وقت نکالا جا سکے۔

ان تمام رہنماؤں نے یوکرائنی فوج کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی کے وعدے کیے اور ماسکو کے لیے سخت الفاظ میں انتباہ جاری کیے۔ یوکرائنی رہنما ہمیشہ یہ شکوہ کرتے رہے ہیں کہ روس کے ساتھ کشیدگی میں اس ملک کو مغربی دنیا کی توجہ نہیں ملتی، مگر مبصرین کے مطابق لگتا یوں ہے کہ اب یوکرائن کو بے حد توجہ حاصل ہوئی ہے۔ تاہم یورپی یونین کے دو اہم ترین ممالک فرانس اور جرمنی کی پوزیشن اس بابت بہت واضح نہیں رہی۔ کییف حکومت کو خوف ہے کہ فرانس اور جرمنی یوکرائن کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے اور ممکن ہے کہ وہ یوکرائن کی قیمت پر ماسکو کے ساتھ کوئی ڈیل کر لیں۔
جرمنی کے ساتھ تنازعہ

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک ایک ماہ میں دو مرتبہ یوکرائن پہنچی ہیں۔ جرمنی کی جانب سے یوکرائن کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی اور روسی گیس پائپ لائن نارتھ اسٹریم ٹو پر پابندیاں عائد کرنے سے انکار کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان قدرے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ تاہم جرمن وزیرخارجہ نے اس دورے میں بھی کوئی نئے وعدےکیے اور نہ ہی کوئی نیا روڈ میپ دیا۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روس اوریوکرائن کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے گا۔ مگر ان کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں کہ کئی برسوں سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، تو اب ایسا کیا ہے کہ ایسے کوئی مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے؟

جرمن وزیر کے اس دورے کا ایک مقصد یہ تھا کہ عوامی سطح پر یہ باور کروایا جائے کہ جرمنی یوکرائن کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس دوران بیئربوک نے متعدد بار کہا کہ یوکرائن جرمنی پر بھروسا کر سکتا ہے۔ تاہم اس بار بھی وہ یوکرائنی عوام کو یہ بتانے میں کامیاب نہ ہوئیں کہ وہ جرمنی سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔

روس کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں بیئربوک نے نارتھ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے پر پابندیوں یا دو ٹوک انداز میں کسی دوسرے اقدام کا حوالہ دینے کے بجائے کہا کہ روس کی جانب سے کسی عسکری کارروائی کی صورت میں جرمنی روس پر ‘غیرعمومی پابندیاں‘ عائد کرے گا اور روس کو اس کی ‘بھاری قیمت‘ چکانا پڑے گی۔

بیئربوک نے جرمنی کی جانب سے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق جرمن پالیسی پر کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا گوکہ جرمنی کی جانب سے یوکرائن کو دیے گئے پانچ ہزار ہیلمٹوں کا یوکرائنی میڈیا پر مسلسل مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔ بیئربوک نے تاہم یوکرائن کے ایک عسکری ہسپتال کا دورہ کیا، جس کے لیے جرمنی بھرپور سرمایہ فراہم کر رہا ہے اور کہا کہ جرمنی کی جانب سے یوکرائن کے لیے طبی امداد جاری رہے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ جرمن حکومت کا موقف ہے کہ جرمنی کسی بھی عسکری تنازعے کے لیے اپنے ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

Share this:
Afghanistan Troop Withdrawal
Previous Post افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے اچھا وقت کوئی نہیں تھا، بائیڈن
Next Post یمن: حرض شہر کا 80 فیصد حصہ آزاد، الاقوامی شاہراہ 70 کلومیٹر تک محفوظ
Yemen

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.