geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تیونس: صدر کی عدلیہ پر سخت گرفت کے بعد احتجاجی مظاہرے

February 14, 2022 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

تیونس (اصل میڈیا ڈیسک) تیونس کے صدر نے اپنے ایک حکم نامے سے خود ہی بہت سے عدالتی اختیارات حاصل کر لیے۔ وہ اب اپنی مرضی سے ججوں کی تقرری اور برطرفی کر سکتے ہیں۔ دارالحکومت تیونس میں اس کے خلاف ہزاروں شہریوں نے مظاہرہ کیا ہے۔

تیونس میں اتوار کے روز علی الصبح شائع ہونے والے ایک متنازعہ صدارتی حکم نامے کے بعد ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ ملک کے صدر قیس سعید نے ایک نیا جوڈیشل واچ ڈاگ قائم کر کے عدلیہ سے متعلق تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔ اس کے تحت انہیں ایسے تمام اختیارات حاصل ہو گئے ہیں کہ جس سے وہ بذات خود ججوں کی برطرفی، ان کی ترقی اور تقرری کے مجاز ہیں۔

گزشتہ برس ملکی پارلیمان تحلیل کرنے کے بعد سے ہی صدر قیس مختلف اداروں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ساتھ ہی اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب انہوں نے عدالتی اختیارات بھی حاصل کر لیے ہیں۔

مظاہرین کا عدلیہ کی آزادی کا مطالبہ
صدر کے تازہ حکمنامے کے سامنے آنے کے بعد ہی دارالحکومت تیونس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ بہت سے مظاہرین قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ہی نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بعض ایسے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا، ”عدلیہ کو ہاتھ مت لگائیں!” جبکہ ایک اور بینر پر لکھا تھا، ”ہماری جمہوریت کو بچاؤ!”

صدر نے عدلیہ کی سپریم کونسل کو برخاست کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کونسل کے سربراہ یوسف بو زخار نے اس حکم نامے کو، ”غیر آئینی قرار دیا جو عدلیہ کی آزادی کی ضمانتوں کو ختم کرتا ہے۔”

جمعرات کو قیس سعید نے کہا تھا کہ وہ ایسا حکم نامہ جاری کرنے جا رہے ہیں جس سے عدلیہ کی اعلیٰ کونسل مکمل طور پر تحلیل ہو جائے گی۔ یہ ججوں کی نگرانی کرنے والا ایک اہم قانونی ادارہ ہے اور صدر سے بالکل الگ آزادانہ طور پر کام کرنے والے باقی بچے آخری اداروں میں سے ایک تھا۔

ان کے اس اعلان کے بعد ججوں اور وکلاء نے پیلس آف جسٹس کے باہر احتجاج کیا۔ ادھر ایک نئے حکم نامے میں عدلیہ کے ارکان کو احتجاجی کارروائی میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

یہ حکمنامہ جمہوری عمل ختم کر سکتا ہے
صدر کے حکم کے مطابق اب 21 ارکان پر مشتمل ایک ”عارضی سپریم جوڈیشل کونسل” قائم کی جائے گی۔ اس میں نو اراکین کی تقرری خود صدر کے ذریعے ہو گی اور ان سب کو ”عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے” حلف بھی اٹھانا ہو گا۔

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سعید بن عربیہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس حکم نامے کی مدد سے، ”عدلیہ کو ایگزیکٹو کے ماتحت کام کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔”

بن عربیہ کا کہنا ہے، ”اگر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے، تو یہ تیونس میں عدالتی آزادی اور اختیارات کی علیحدگی کے نظام کو پوری طرح سے ختم کر دے گا، اور اس کے ساتھ ملک میں جمہوری عمل کا تجربہ بھی ختم ہو جائے گا۔”(

گزشتہ برس جولائی میں تیونس اس وقت ایک آئینی بحران میں پھنس گیا تھا جب صدر قیس سعید نے ملک کی پارلیمنٹ کو معطل کر دیا۔ انہوں نے موجودہ وزیر اعظم کو برطرف کرتے ہوئے ایگزیکٹو کے تمام اختیارات خود ہی حاصل کر لیے تھے۔اس وقت صدر نے کہا تھا کہ ان کے، ”غیر معمولی اقدامات” کا مقصد تیونس کو تباہی سے بچانا ہے۔

صدر کے حامیوں نے تیونس کے پورے سیاسی نظام کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے ان کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ ملک کو آمرانہ حکمرانی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post پنچھی پر پھڑپھڑانے لگے
Next Post حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیراعظم ہو گی: اسد الدین اویسی
Asaduddin Owaisi

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.