geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائنی تنازعہ: روس کی طرف سے ’متوازن‘ بھارتی موقف کی تعریف

February 28, 2022 3 1 min read
President Putin and Prime Minister Modi
Share this:

President Putin and Prime Minister Modi

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے یوکرائن کے مسلح تنازعے میں بھارت کے موقف کو ’آزاد اور متوازن‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔ بھارت نے جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو شروع ہونے والے یوکرائن پر روس کے فوجی حملے کی مذمت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی سربراہی میں پیش کردہ قرارداد میں ماسکو کی یوکرائن کے خلاف ‘جارحیت‘ کی مذمت کی گئی تھی۔ جمعے کی شام یہ قرارداد اس لیے منظور نہ ہو سکی تھی کہ روس نے اسے ویٹو کر دیا تھا اور سکیورٹی کونسل کے مستقل رکن ملک چین کے علاوہ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔

بھارت نے اس روس مخالف قرارداد پر اپنی رائےا س لیے محفوظ رکھی تھی کہ نئی دہلی حکومت ماسکو اور بھارت کے مغربی اتحادی ممالک سے متعلق اپنی پالیسیوں میں بڑی احتیاط سے توازن قائم رکھنے کی کوشش میں ہے۔ یوکرائن کی جنگ کے تناظر میں عالمی سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران بھارت کے اپنی رائے محفوظ رکھنے کو روس نے ‘آزادانہ اور متوازن‘ موقف قرار دیا ہے۔

’سوِفٹ‘ نظام سے اخراج، روسی معیشت کے لیے شدید دھچکا

نئی دہلی میں روسی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ماسکو حکومت بھارت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس ٹویٹ میں کہا گیا، ”ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رائے شماری کے دوران بھارت کی پوزیشن کو بہت متوازن اور آزادانہ سمجھتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘

روسی سفارت خانے نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا، ”بہت خاص اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی اسی سوچ کے تحت روس بھارت کے ساتھ آئندہ بھی یوکرائن کی صورت حال سے متعلق قریبی مکالمت جاری رکھے گا۔‘‘
بھارت نے روسی عسکری چڑھائی کو اب تک ‘فوجی مداخلت‘ نہیں کہا

بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔ جنوبی ایشیا کا یہ ملک ‘کوآڈ‘ نامی اس گروپ کا حصہ بھی ہے، جس میں بھارت کے علاوہ امریکا، جاپان اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں اور جس کے قیام کا مقصد ماہرین کے مطابق چین کے علاقائی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

روسی یوکرائنی جنگ: پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

اس پس منظر میں نئی دہلی حکومت مغربی دنیا کو ناراض بھی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن ساتھ ہی اس نے روس کے خلاف بھی ووٹ نہ دیا۔ مزید یہ کہ بھارت نے اب تک یوکرائن میں فوجی مداخلت کے روسی اقدام کی کھل کر مذمت بھی نہیں کی۔ یہی نہیں بلکہ بھارت نے اس عسکری چڑھائی کے لیے اپنے طور پر اب تک ‘فوجی مداخلت‘ کے الفاظ تک استعمال نہیں کیے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی طرف سے تنقید

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارت نے روس اور یوکرائن سے متعلق قرارداد کے حوالے سے جو رویہ اپنا، وہ کافی حد تک ناامید کر دینے والا تھا۔ جب سے روس نے یوکرائن پر فوجی حملے شروع کیے ہیں، بھارتی وزیر اعظم مودی روسی صدر پوٹن اور یوکرائنی صدر زیلنسکی دونوں ہی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں خونریزی اور طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔

توانائی کی یوکرائنی تنصیبات پر روسی میزائل حملے

خارجہ امور کے ماہر رچرڈ ہاس نے ایف ایف پی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ بھارت ”اس لیے محتاط ہے کہ وہ صدر پوٹن کو کسی بھی قیمت پر ناراض نہیں کرنا چاہتا، حالانکہ جو کچھ روس یوکرائن کے خلاف کر رہا ہے، وہ کھلی جارحیت ہے۔‘‘ رچرڈ ہاس کے بقول، ”جو کچھ بھارت نے کیا، وہ ناامید کر دینے والا اور کوتاہ بینی کا ثبوت ہے۔‘‘

جہاں تک امریکا کا تعلق ہے، تو امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی طرف سے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت نہ کیے جانے کے حوالے سے کہا، ”بھارت اور روس کے اپنے باہمی تعلقات ہیں، دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں بھی، جو ہمارے نہیں ہیں۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post ’سوِفٹ‘ نظام سے اخراج، روسی معیشت کے لیے شدید دھچکا
Next Post روسی صدر کا ’جوہری ہتھیاروں‘ کو خصوصی الرٹ پر رکھنے کا حکم
Nuclear Weapons

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.