geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچ گئے

March 9, 2022 0 1 min read
Pakistani Students
Share this:

Pakistani Students

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارے کے ذریعے یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی طالب علم اور شہری اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے وزارتِ خارجہ اور حکومت کی ہدایت پر طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا روانہ کیا تھا۔

پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، وطن واپس پہنچنے پر طالب علم اور پاکستانی شہری فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں اُن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

مسافروں نے وطن واپس پہنچ کر پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مسافروں کے استقبال کے لیے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بجکر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے لیے روانہ ہوا، جو وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گا۔

لاہور سے روانہ ہونے والا طیارہ واپسی پر 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔

ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا ہے اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو باحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بیشتر پاکستانی طلباء اور شہری یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Share this:
Imran Khan and Pir Pagara
Previous Post دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کی پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی،جی ڈی اے
Next Post زمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستوران
Restaurant

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.