geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین میں لڑنے والے ترک ساختہ ڈرون کتنے کارآمد ہیں؟

March 10, 2022 1 1 min read
Turkish Drones
Share this:

Turkish Drones

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز مقبول ہیں، جن میں یوکرینی جنگ کے دوران ترک ساختہ ’بائراکتار ٹی بی2‘ ڈرون کی کامیابیوں پر فخر کیا جا رہا ہے۔ جانیے ترکی اور ترک ساختہ یہ ڈرون یوکرین جنگ میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں؟

حالیہ چند روز سے یوکرین اور ترکی کے سوشل میڈیا صارفین تواتر سے ترک ساختہ ڈرونز کی ویڈیوز شئیر کر رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں اور ‘بائراکتار ٹی بی2‘ نامی ڈرونز کی کارکردگی پر فخر بھی کیا جا رہا ہے۔ انگلش اور ترک زبان کے سب ٹائٹلز کے ساتھ پوسٹ ہونے والی ان ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرینی فوج روسی فورسز کے خلاف کامیابی سے ان کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔

لیکن ‘بائراکتار ڈرون‘، جن کو اکثر صرف TB2s کے نام سے پکارا جاتا ہے، یوکرین پر روسی حملے کے دوران کتنے کامیاب رہے، اس کی ابھی تک آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم یوکرین کے پاس سن 2019ء سے ایسے ڈرونز موجود ہیں اور گزشتہ تین برسوں میں ان کی تعداد بڑھ کر 50 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

گزشتہ بدھ کو یوکرینی وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے مزید ترک ساختہ ڈرون خریدے ہیں، جو جنگی میدان میں اُترنے کے لیے تیار ہیں۔ جمعرات کو یوکرینی صدر وولودیمر زیلنسکی نے بھی بیان دیا کہ ان کا ملک ترک ساختہ ڈرونز سے بہت فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ہمیشہ کی طرح جب ہتھیاروں کی ترسیل کی بات آتی ہے تو ترکی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔ دنیا کو اکثر میڈیا رپورٹوں سے ہی ان ڈرونز کے وجود کے بارے میں پتا چلتا ہے اور خاص طور پر تب ، جب یہ جنگ میں استعمال ہوتے ہیں یا پھر وصول کنندہ ملک خود ان کے بارے میں بات کرتا ہے۔

‘بائراکتار TB2 ڈرون‘ ترک کمپنی بائیکار ٹیکنالوجی کے تیار کردہ ہیں۔ یہ کاروبار دو بھائیوں کا ہے اور اس کی بنیاد پہلی بار 1986ء میں رکھی گئی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ ترکی کی اسلحہ سازی کا ایک بڑا ادارہ بن چکا ہے اور اس کا تعلق بائراکتار خاندان سے ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد سلجوک اسی بائراکتار کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ کمپنی ابھی تک سولہ ممالک کو ڈرون فروخت کر چکی ہے۔ ان ممالک میں یوکرین، آذربائیجان، مراکش، تیونس، قطر، کرغزستان اور ترکمانستان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس پولینڈ یہ ڈرون خریدنے والا پہلا یورپی اور نیٹو کا رکن ملک تھا۔ پولینڈ کے پاس اب ایسے 24 ڈرون ہیں۔

تفتیش کاروں کے مطابق حال ہی میں ایتھوپیا میں بھی یہی ڈرون استعمال کیے گئے تھے اور اُس حملے میں بھی، جس کے نتیجے میں تیگرائے میں 59 عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

یہ ڈرون 6.5 میٹر لمبا ہے اور اس کے پروں کی چوڑائی بارہ میٹر بنتی ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے تک فضا میں رہ سکتا ہے اور اس کی رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ دیگر ڈرونز کی طرح بہت مہنگا بھی نہیں ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یوکرین کے پاس درحقیقت کتنے ڈرون ہیں اور آیا ترکی نے تمام تازہ ترین آرڈر فراہم کر دیے ہیں۔ لیکن اگر یوکرین کے پاس وہ تمام ڈرون موجود ہیں، جو اس نے مانگے تھے، تو کیا یہ روس کے ساتھ جنگ کے نتائج کو تبدیل کر سکتے ہیں؟

جرمن فوج کے ریٹائرڈ کرنل اور جرمن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی و سلامتی کے امور کے ماہر وولفگانگ ریشٹر کے مطابق ایسا ممکن نہیں ہے۔ ان کا نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ڈرون ایک وقت میں صرف ایک ہی ہدف پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کا بتایا، ”اس کا مطلب ہے کہ اگر یوکرین کے پاس یہ ڈرون ہیں تو روسی فورسز کو زیادہ نقصان تو پہنچایا جا سکتا ہے لیکن زمینی لڑائی کے مقابلے میں ڈرون جنگ کے اثرات محدود ہوں گے۔‘‘

وولفگانگ ریشٹر کے مطابق تقریباً 600 جنگی گاڑیوں کا ایک قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کے قریب پہنچ رہا ہے۔ روسی یوکرین پر مختلف اطراف سے حملہ آور ہیں۔ دوسرا کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ آیا یوکرینی ڈرون ابھی تک فعال ہیں یا ان میں سے کتنے تباہ ہو چکے ہیں۔

ترک صدر نے روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ ہی برسوں سے اچھے تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ترکی نے یوکرین کو جنگی ڈرون فراہم کیے ہیں لیکن امریکی مخالفت کے باوجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ‘ایس 400‘ روس سے خریدے ہیں۔

جرمن تھنک ٹینک ‘ایس ڈبلیو پی‘ کے ‘سینٹر فار اپلائیڈ ترکی اسٹڈیز‘ میں سکیورٹی اور دفاعی پالیسی کی ماہر داریا اساچینکو کے مطابق ترکی کے لیے مستقبل میں اس قسم کے توازن کو برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ ان کا خیال ہے کہ ایردوآن روس یا یوکرین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ اس کے سنگین سکیورٹی اور اقتصادی نتائج ہوں گے۔

داریا اساچینکو کہتی ہیں کہ مغرب ترکی کو جو پیشکش کرتا ہے، اس کی جگہ روس نہیں لے سکتا لیکن نہ ہی مغرب ترکی کے حساب کتاب میں روس کی جگہ لے سکتا ہے۔ لہذا ترک صدر صرف وہی کریں گے، جو ضروری ہے۔

داریا اساچینکو کے مطابق ترکی نے روسی جنگی جہازوں کو اپنے آبی راستوں سے گزرنے سے تو روک دیا ہے لیکن روس پر پابندیوں کے حوالے سے انقرہ حکومت مغرب کا ساتھ نہیں دے گی، ”کیوں کہ ماسکو حکومت اس کا بلاتاخیر جواب دے سکتی ہے۔ روسی پابندیاں ترکی کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا دیں گی، خاص طور پر سیاحت، تعمیرات اور گندم کی درآمد میں۔‘‘ ترکی اپنی 70 فیصد گندم روس سے درآمد کرتا ہے۔

الماس توپچو کا یہ آرٹیکل جرمن زبان سے ترجمہ کیا گیا ہے۔

Share this:
Nisar Khorro
Previous Post فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب
Next Post اسرائیل کے صدر “ڈائیلاگ کے فروغ” کے پیغام کے ساتھ ترکی کے دورے پر
Israeli President

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.