geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا روس واقعی شامی جنگجوؤں کو یوکرین لائے گا؟

March 13, 2022 2 1 min read
Syrian Fighters
Share this:

 Syrian Fighters

روس (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور روسی صدر نے مشرق وسطیٰ سے رضاکار جنگجوؤں کو یوکرین لانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ممکنہ روس نواز رضاکار جنگجو کون ہیں اور انہیں کتنی ادائیگی کی جائے گی؟

روسی فوج کا مشرق وسطیٰ کے ملک شام میں گہرا اثرو رسوخ ہے۔ روسی فورسز نے سن 2015ء میں شامی صدر بشار الاسد کی حمایت میں وہاں مداخلت کی تھی اور گیارہ سال سے جاری خانہ جنگی میں صدر اسد کو برتری دلائی ہے۔ لیکن روس شام سے کتنی بڑی تعداد میں جنگجو لا سکتا ہے اور انہیں کہاں کہاں تعینات کیا جائے گا، یہ ابھی غیر واضح ہے۔

جمعے کو روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے 16 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان جنگجوؤں کا تعلق مشرق وسطیٰ کے کس ملک سے ہے؟ شام کی اپوزیشن کے مطابق روس نے یوکرین جنگ کے لیے بھرتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن جنگجوؤں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے، جتنی کہ روس بتا رہا ہے۔

روس کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب یوکرین نے یہ بتایا ہے کہ مختلف ممالک کے تقریبا 20 ہزار غیر ملکی جنگجو علاقائی دفاع کے لیے ‘بین الاقوامی لشکر یوکرین‘ میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر جنگجوؤں کا تعلق مغربی ممالک سے ہے۔

شام کی طویل اور بھیانک جنگ نے مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد کو جنم دیا ہے۔ اس تنازعے کے تمام فریقین کے پاس مختلف دھڑے، مسلح ملیشیا، اسلحہ بردار گروہ اور کرائے کے فوجی موجود ہیں۔ شام میں حکومت کے حامی نیم فوجی گروپوں کی صفوں میں کئی ہزار نام نہاد ‘قومی دفاعی اہلکار‘ شامل ہیں۔ مسیحی ملیشیا کے جنگجو اور فوج کے منحرف شہری اب گوریلا جنگ میں ماہر بن چکے ہیں۔ ان میں روس کے تعاون سے چلنے والے دیگر معاون یونٹس بھی شامل ہیں اور وہ شیعہ ملیشیا بھی، جو شامی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہے تھے۔

شامی حالات کے ایک تجزیہ کار ڈینی مکی کے مطابق، ”اگر ضرورت پڑی تو روس یوکرین میں لڑنے کے لیے جلد ہی ان گروپوں کے ارکان کو بھرتی کر سکتا ہے۔‘‘ قریبی عراق، لبنان اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے بھی اس جنگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ صرف شامی باغیوں سے ہی نہیں بلکہ داعش سے بھی لڑے اور انہیں شکست سے دوچار کیا۔

روسی پرائیویٹ کمپنی واگنر گروپ کے بھی ہزاروں کرائے کے فوجیوں کو شام میں تعینات کیا گیا تھا۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے اپنے تجزیہ میں مکی لکھتے ہیں، ”شام کی معیشت کی بدحالی کے پیش نظر ایسے سخت جان لڑاکا جوانوں کی کمی نہیں ہے، جو مادی فائدے کے لیے اپنی زندگیاں داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شامی جنگجوؤں کو بیرون ملک تنازعے میں شمولیت کے لیے بھرتی کیا جا رہا ہو۔ آذربائیجان اور لیبیا کے تنازعات میں بھی ہزاروں غیرملکی جنگجو شامل ہیں اور ان میں شام، سوڈان اور ترکی کے جنگجو بھی ہیں۔
بھرتیوں کی تازہ کوششیں

ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ شام میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور خاص طور پر ان علاقوں میں جو حکومت کے زیر کنٹرول ہیں۔ یورپ میں مقیم ایک کارکن عمر ابو لیلیٰ، جو شامی جنگ کی نگرانی کرنے والا گروپ دیر الزور 24، چلاتے ہیں، کا کہنا ہے، ” واگنر گروپ گزشتہ کئی دنوں سے عراق سے ملحق مشرقی صوبے دیرالزور میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع کر چکا ہے۔‘‘

عمر ابو لیلیٰ کے مطابق اس صوبے میں درجنوں افراد معاہدے کر چکے ہیں۔ ان کے دعوے کے مطابق روس یوکرین میں چھ ماہ بطور سکیورٹی گارڈ بھرتی کے لیے 200 سے 300 ڈالر ماہانہ کی آفر کر رہا ہے۔ تاہم دیگر کئی شامی مبصر گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بھرتیاں فی الحال علامتی اور ابتدائی مراحل میں ہیں۔

تاہم جمعے کے روز شام کی فورتھ آرمڈ ڈویژن کے کلوزڈ فیس بک گروپ میں ‘یوکرین میں جنگی کردار کے لیے‘ ایک اشتہار پوسٹ کیا گیا تھا۔ یہ شامی فوج کی سب سے بڑی ڈویژن ہے۔ اس میں تین ہزار ڈالر کی آفر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن محدود تھی اور ساتھ ہی مہارت اور تجربے کا ذکر کیا گیا تھا۔

روسی دفاعی افواج کے ٹی وی پر بھی ایسی ویڈیوز نشر کی گئی ہیں، جن میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ شمال مغربی شام کے ایک اپوزیشن کارکن احمد الاحمد کے مطابق حکومتی زیر کنٹرول علاقے میں پانچویں کور کے سینئر افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی کے لیے ایسے نوجوان بھرتی کریں، جنہیں شہروں میں لڑائی کا تجربہ ہے۔

اندازوں کے مطابق جنوبی شام میں تقریبا تین ہزار افراد خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں لیکن آزاد ذرائع سے اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
مڈل ایسٹ کے جنگجو کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟

شام میں شہری جنگ کا تجربہ رکھنے والے جنگجوؤں کے لیے کچھ معاملات میں کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ لیکن کئی سالہ جنگ کے تجرنے کے باوجود بھی شامی جنگجو کسی بڑی مہارت کے لیے مشہور نہیں ہیں۔ شامی ماہرین اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ یوکرین جنگ میں مشرق وسطی کے جنگجو کس قدر کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں؟ کیوں کہ ان جنگجوؤں کو مقامی زبان نہیں آتی اور دوسری بات کہ انہیں نہ اس علاقے کا علم ہے اور نہ ہی یہ یوکرینی موسمی حالات سے واقفیت رکھتے ہیں۔ تاہم اگر جنگ جاری رہتی ہے اور روسی افواج پھنس جاتی ہیں تو غیر ملکی جنگجو ایک زیادہ پرکشش آپشن بن جائیں گے۔

دوسری جانب تجزیہ کار مکی کے مطابق فی الحال شامی جنگجوؤں کی روس فورسز کے ساتھ مل کر یوکرین میں لڑنے کی خبریں قبل از وقت ہیں۔ لیکن ایک بات پر وہ بھی متفق نظر آتے ہیں، ” اگر روس کی ہلاکتیں زیادہ ہو جاتی ہیں، تو شامی ایک پرکشش آپشن ہیں کیوں کہ یہ روس کی نظر میں سستے جنگجو ہیں۔‘‘

Share this:
Houthis
Previous Post عرب اتحاد کے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف 21 اہدافی حملے
Next Post ٹانک میں پولیس کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا
Tank Remote Control Blast

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.