geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کا مکروہ چہرہ

March 20, 2022 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

تحریر: الیاس محمد حسین

بھارت ایسا ہمسایہ ہے جس نے اپنے پڑوسی ممالک کا ہمیشہ برا سوچا ہے پاکستانی بھارتی سازشوں سے آگاہ ہیں وہ خطہ میں پائیدار قیام امن کے داعی ہیں مگر کسی کے دبائو میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے والا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو مسائل میں الجھانے اور توڑنے کی سازشیں مسلسل کی جارہی ہیں مگر دشمنان پاکستان جان لیں کہ پاکستانی قوم خون کے آخری قطرہ تک وطن عزیز کی حفاظت کرے گی لاہور میں ہونے والے دھماکے اور داسومیں چینی انجینئروں کی بس میں ہونے والے دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں۔ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے تخریب کاری میں مصروف ہے۔

اس نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے پاکستانی حکومت نے لاہور دھماکے کے ثبوت مودی سرکار کے سامنے رکھ دیئے، امن خراب کرنے کیلئے بھارت کی تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں مقبوضہ وادی میں5 اگست کا اقدام واپس لینے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر آمادگی تک بھارت سے بات چیت ناممکن ہے پاکستان آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ، جارحانہ اقدام واپس نہیں لیتا، بات چیت ناممکن ہے کیونکہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہا ہے مگربھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے قبول کیاکہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی عزائم کیلئے استعمال کیا حالانکہ پاکستان میں سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا مودی کی ہندتوا حکومت سے ایک مہذب رویے کی امید کی جا سکتی ہے۔

پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی بات چیت سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے، کشمیریوں کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں ان کے حقوق دے کیونکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اپنے دہشت گرد پراکسیوں کے ذریعے جان بوجھ کر پاکستان میں سی پیک اور چینی مفادات کو نشانہ بنا رہی ہیں دنیا جان لے کہ خطے کے گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام ،حکومت اورقومی سلامتی کے ادارے ایک پیج پر ہیں ،شر پسند عناصر پاک چین دوستی میں دڑاڑیں ڈالنے میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ دوستی مزید پروان چڑھ رہی ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال کسی طور پر بھی خطے کیلئے سود مند نہیں اورپاکستان اس کا ادراک کرتے ہوئے چوکنا ہے کچھ غیر ملکی قوتیں افغانستان کی ابترصورتحال سے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خطے کے گھمبیر چیلنجزسے نمٹنے کے لئے پاکستانی عوام،حکومت اورقومی سلامتی کے ادارے ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کابراچاہنے والوں کومنہ کی کھانا پڑے گی یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارتی بیانات کشمیر پر غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ افغانستان امن عمل کو نقصان پہنچانے میں بھارتی کردار واضح ہے بھارت کو سی پیک پر بات کرنے اور مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک سے معاشی ترقی اور علاقائی رابطے کی راہ ہموار ہوگی۔ بھارتی سازشوں سے سی پیک کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی بھارت کا افغانستان میں سپائلریا امن عمل کو نقصان پہنچانے والے ملک کا کردار عیاں ہے انشاء اللہ جس دن دنیا پر بھارتی عزائم، ان کی سازشیں اور مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا اس کے سارے دوست منہ موڑ لیں گے اور یہ وقت جلد آنے والا ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:
Israel
Previous Post شمشیر و سناں اول
Next Post پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس، منحرف رکن غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
Ghaffar Wattoo

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.