geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی آئی اے کا اشتہار: پیرس میں واپسی یا ایفل ٹاور گرانے کی وارننگ؟

January 14, 2025January 14, 2025 0 1 min read
**پی آئی اے کا اشتہار: پیرس میں واپسی یا ایفل…
Share this:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا حالیہ اشتہار جس میں ایک طیارے کو ایفل ٹاور کے بالکل سامنے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔ اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ “پیرس ہم آج آ رہے ہیں”، لیکن تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیارہ ایفل ٹاور سے ٹکرانے والا ہے۔

یہ اشتہار پی آئی اے کی جانب سے پیرس کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد پی آئی اے نے 10 جنوری 2025 سے اسلام آباد سے پیرس کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔ تاہم، اشتہار کی تصویر نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس اشتہار پر کڑی تنقید کی ہے۔ کئی لوگوں نے اسے 9/11 کے واقعات کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ایک دھمکی ہے؟ ایک صارف عاصمہ اقبال نے لکھا، “یہ پیرس میں واپسی کا پیغام ہے یا ایفل ٹاور گرانے کی وارننگ؟” جبکہ ڈاکٹر پارک پٹیل نے سوال کیا، “کیا یہ ایک دھمکی ہے؟”

یاد رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو خودکش حملہ آوروں نے چار امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کر کے نیویارک اور واشنگٹن میں اہم عمارات سے ٹکرا دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ایسی تصاویر کو دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں وہ المناک دن تازہ ہو گئے ہیں۔

کچھ صارفین نے پی آئی اے کے 1979 کے اشتہار کا بھی حوالہ دیا، جس میں نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر ایئر لائنز کے طیارے کا سایہ دکھایا گیا تھا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، “یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے ابھی تک اسی گرافک ڈیزائنر کو نوکری پر رکھا ہوا ہے۔”

تاہم، کچھ لوگوں نے اس صورتحال سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مزاحیہ گرافکس بھی بنائے ہیں۔ ایک صارف نے ایئر فرانس کے طیارے کو مینارِ پاکستان سے ٹکرانے والا گرافک بنایا اور ساتھ لکھا، “لاہور ہم آج آ رہے ہیں۔” ایک اور صارف نے لکھا، “پی آئی اے کا اشتہار دیکھنے کے بعد ایفل ٹاور شرم سے جھک گیا اور بولا، ’تو لنگ جا ساڈی خیر اے‘۔”

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ یہ اشتہار ایک پرنٹ کا تھا جس کا مقصد صرف یہ اعلان کرنا تھا کہ پی آئی اے پیرس کے لیے اپنے آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ایک حکمت عملی کے تحت کیا گیا تھا اور اس پوسٹ پر دو کروڑ سے زیادہ ویوز آ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “یہ ایئرلائن انڈسٹری کا عمومی طریقہ کار ہے کہ آپ اپنے طیاروں کی نئی منزلوں کا اعلان کرتے ہیں اور ان اشتہاروں میں اپنے طیاروں اور برانڈ کا نام بھی ڈالتے ہیں۔”

شاید ایسے مواقع کے لیے ہی شاعر نے کہا تھا: “بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا۔”

Share this:
سابق یو ایف سی فائٹر خبیب نورماگومیدوف کو طیارے سے…
Previous Post سابق یو ایف سی فائٹر خبیب نورماگومیدوف کو طیارے سے اُتارے جانے پر تنقید: ’انگریزی بول سکتا ہوں، خاتون نے بدتمیزی کی‘
Next Post کیرالہ میں دلت طالبہ کے خلاف 64 افراد پر گینگ ریپ کے الزامات، 28 ملزمان گرفتار
**کیرالہ میں دلت طالبہ کے خلاف 64 افراد پر گینگ…

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.