geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی

January 12, 2022 1 1 min read
6th Ahle Qlam Conference
Share this:

6th Ahle Qlam Conference

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

اولاد کا کامیابیوں کو چھوتے ہوئے نئے ہداف کے حصول کیلئے آگے سے آگے گامزن رہناکن والدین کو ناگوار گزرتا ہے؟ والدین کی توخواہش ہی یہی ہے کہ اُن کی اولادزندگی بھر ایمان، عزت اور شہرت کی دولت سے مالا مال رہے،کامیابیاں ہمیشہ اُن کے قدم بوسہ رہیں مگر یہ وہ خواب ہے جس کی تعبیر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر ناممکن ہے۔جسمانی تحفظ کے علاوہ بچوں کے حقوق کے لئے اکثر ”تعلیم و تربیت”کے الفاظ کا چنائو کیا جاتا ہے کہ بچوں کوپہلے اچھی تعلیم سے آراستہ کرنا اور پھراچھی تربیت دینا نا ہربچے کا حق ہے۔ جبکہ بچوں کے حقوق اچھی تربیت سے شروع ہوتے ہیں ،تعلیم کا عمل تو بعد میں آتا ہے اور تربیت کیلئے بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی آغوش ہوتی ہے جہاں اُسکی اخلاقی، ذہنی اور بھرپور جسمانی تربیت کا آغاز ہوتا ہے۔

اعلیٰ ترین تعلیم کے باوجود اگر تربیت میں کمی میں رہ گئی تو بچے کی شخصیت صفر ہے ۔اگراپنے اردگر نظر دوڑائیں تو بزرگوں کی ایک لڑی ایسی ضرور ملے گی جن کا سکول سے کبھی واسطہ نہیں رہا مگروہ خوش خلقی، حسنِ بیان و خوش گفتاری، خوش لباسی،زبان کی لطافت و خوش مزاجی، ہمدردی کے جذبات،تہذیب، احساسِ محبت،خیال کی رفعت میں کمال صفات ہونگے جو اُن کی ذمہ دارانہ تربیت کا تحفہ ِ خاص ہیں اور ایسی شخصیت کی تشکیل میں جو بنیاد گھر میں ڈالی گئی اُس میں ادب کا رول بہت اہم ہے،بچپن میں خوف خدائی،ایمانی کیفیت،جذبہ ایثار و قربانی اور حب الوطنی ،احساسِ ذمہ دارسے سرشارنصیحت آموز پڑھی یا سنائی جانے والی کہانیاں بھی سیرت میںبلاشبہ نکھار کا باعث بنتی ہیں۔خود اندازہ لگائیے کہ دوسری طرف لیلیٰ مجنوں،بھوت پریت جیسی بے مقصد کہانیاں بچوں کے کردار پر کیسے اثرپذیر ہورہی ہوں گی؟
6th Ahle Qlam Conference

اگر آج کے اِس ڈیجیٹل دور کی بات کریں،جب ایک ٹچ پر دنیا سامنے ہے تو صورتحال زیادہ فکرمند ہے کہ بچے کتابوں سے دور ہوکر اُن مشاغل میں وقت برباد کر رہے ہیں جس کے نتائج غیرمہذب اور غیرتربیت یافتہ معاشرے کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں ،انہیں خدشات کے ادراک کرتے ہوئے گزشتہ چھ سالوں سے ایڈیٹر ماہنامہ” پھول”،چیئرمین” اکادمی ادبیات اطفال”، صدر” پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی” ادیب و مصنف ہر دلعزیز محمد شعیب مرزا ” اہل قلم کانفرنس” کا کامیابی سے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ کسی طرح بچوں کا رشتہ کتابوں سے پھر منسلک ہوجائے اور مضبوط بھی ۔گزشتہ دنوں بھی منتظم اعلیٰ شعیب مرزا کی انتھک کاوشوں کی بدولت اکادمی ادبیات اطفال،ماہنامہ پھول، محکمہ بلدیات پنجاب، لاہورآرٹس کونل الحمرائ،پنجاب آرٹس کونسل،پیف اور اخوت کے اشتراک سے ہونے والی بعنوان”بچوں کے حقوق کے تحفظ اور امن کے فروغ میں اہلِ قلم کا کردار” چھٹی اہل قلم کانفرنس2021 کا اہتمام کیا گیا اور یہ کانفرنس اِس لئے بھی کافی اہمیت کی حامل رہی ہے کہ یہ اُس وقت انعقاد پذیر ہوئی جب دنیا میں بسنے والے طبقات اور فرقوں میں ٹیکنالوجی کے ہتھیار سے طاقت کی سردجنگ جاری ہے۔

اکثر خطوں پر ظلم کا نظام مسلط ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہا ہے اور انسانیت بے رحم ہاتھوں میں دم توڑ نے کو ہے ،امن کے بڑے بڑے دعوے بھی زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے ۔ایسے حالات میں یہ اہل قلم کانفرنس لکھاریوں میں انسانی ذہنوں کو نفاق اور جنگ و جدل کے کہُرآلود سے پاک رکھنے میں اپنے اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کیلئے جذبے و ولولے کی نئی روح پھونکے گی اور یوںلکھاری اپنے قلم سے عالمی امن و آشتی کی فضاقائم کر پائیں گے۔
6th Ahle Qlam Conference

الحمراء ہال میں منعقدہ ”چھٹی اہل قلم کانفرنس2021 ” میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے بحثیت مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نوائے وقت گروپ کرنل(ر) سید احمد ندیم قادری، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پنجاب اضلان بٹ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات پنجاب کوثر خان، سائنس فکش رائٹر تسنیم جعفری، سپرنٹنڈنٹ فائونڈیشن ہائوس ڈاکٹر عمران مرتضیٰ، پروڈیوسر ڈائریکٹر حفیظ طاہر،ادیبہ مصنفہ بشری رحمن سمیت پاکستان بھر سے نامور صحافی، اُستاد، مصنف،ادیب، خطاط، دانشور،شعراء اور اہل ذوق احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حسان خاور نے حکومت پنجاب کے اِس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ادیبوں کو اُن کا جا ئز حق دیا جائے گا ،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں بچوں کے ادیبوں کو بھی شامل کیا جائے گا اوربچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اچھے ادب کی تخلیق سے ہی بچوں کے ذہن کی آبیاری ممکن ہے۔

چونکہ ٹیکنالوجی نسل نو کو اپنے شکنجے میںلئے ہوئے ہے جسے قبول کرنا چاہیے اورموبائل ایپ پر کتابوں کے چنائو میں اساتذہ کو مدد گار بننا چاہیے۔مزیدبراں اظہار خیال میں یتیم بچوں کے حقوق پر لکھنے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا گیا ۔ مقررین نے ایک اہم نقطہ پر بھی توجہ مبذول کرائی کہ ادب سے عشق و محبت اہم ہے مگر ضروری یہ ہے کہ والدین عمل میں خود مرقع بنیں تو بچے بھی خود پیروی کرنے لگے گے ۔ تحقیق بھی یہی بتاتی ہے کہ بچے دس فیصد تو بتانے سے سیکھ جاتے ہیں اور عملی مشاہدہ سے نوے فیصد،تو اِس تناظر میں ماں اور باپ کو اپنے کردار سے بچوں کی تربیت کرنا ہو گی۔
6th Ahle Qlam Conference

اِس موقع پر مہمان مقررین کی جانب حکومت کیلئے اِن تجاویز کو بھی پیش کیا گیا کہ بچوں کیلئے فوڈ سٹریٹ طرز کی بک سٹریٹ بھی ہونے چاہیے جو بچوں میں علم کو فروغ دیں جبکہ بچوں کی کتاب چھاپنے کا فنڈ قائم کیا جائے تاکہ قلم قبیلہ کو اچھے سے اچھا لکھنے کا حوصلہ مل سکے اور بچوں کیلئے ایک مخصوص تربیتی چینل کا بھی آغاز ہونا چاہیے ۔ تقریب کے اختتام پر اہل قلم خواتین و حضرات اور شرکاء میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

جبکہ سفیر ادب اطفال کی حیثیت سے محمد شعیب مرزا کو ایوارڈ سے نوازا گیا توشرکاء کی جانب سے خوب تالیوں کی گونج میں دادوتحسین کی سند بھی پیش کی گئی،بلاشبہ محمد شعیب مرزا فروغ ادب کیلئے دِن رات ایک کئے ہوئے ہیں جسے ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے۔راقم الحروف کی رائے میں محمد شعیب مرزا صدارتی ایوارڈ کے حقدار ٹھہرتے ہیں ۔

”چھٹی اہل قلم کانفرنس2021 ”سال کا آخری سورج ڈھلنے سے قبل اپنے اختتام کو پہنچ گئی مگراب نئے سال کے آغاز پر ریاستِ مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے قائم کرنے کااظہارِ عزم کرنے والوں پر بھی لازم ہے کہ اِس احساس کے ساتھ کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے معصوم بچوں کے ساتھ منسلک ہے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عہد اور عہد کی توثیق سے اب آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات اُٹھائیں اور ساتویں اہل قلم کانفرنس 2022 کی قومی سطح پر انعقاد کیلئے سرپرستی کریںتاکہ معاشرے اور ریاست کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے والے اچھے شہری وطن عزیز کے ہر خطے سے اُبھر کر سامنے آ سکیں۔

شہر کی بے چراغ گلیوں میں۔۔۔!!!
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
Haseeb Ejaz Aashir - Dusra Rukh

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:
Supreme Court
Previous Post نئے پاکستان میں مسجدیں گرانے اور مندروں کی تعمیر کا حکم
Next Post سانحہ مری اور خلائی مخلوق
Murree Tragedy

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.