geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ مری اور خلائی مخلوق

January 12, 2022 1 1 min read
Murree Tragedy
Share this:

Murree Tragedy

تحریر: روہیل اکبر

پنجاب کے خوبصورت علاقے مری کی برف باری دیکھنے والوں کو موت نے دھر لیا تو دوسری طرف سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ایک دن میں 3 بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر علاج نہ ہونے پر دم توڑ گئے اس پر شائد بات نہ کرتا مگر رواں ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جسکے بعد بس اتنا ہی کہونگا کہ سندھ حکومت ان غریبوں پر بھی توجہ دیں جو سالہا سال سے آپکی غلامی کرتے آرہے ہیں رہی بات مری میں ہلاکتوں کی جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے اور شرم کی بات یہ ہے کہ ایک طرف لوگ مر رہے تھے تو دوسری طرف وہاں کے لوگ بے حسی کا مظاہرہ کررہے تھے یہاں تک کہ سیاحوں نے اپنی بیویوں کے زیورات اتار کر ہوٹل والوں کو دیدیے مری سانحہ میں ہمارے معاشرتی رویے عریاں ہو کر سامنے آ ئے ہیں میں تو یہ سوچ کر کانپ جاتا ہوں کہ جب اموات ہو رہی تھیں ایک خاندان کی تو سب سے پہلے کون فوت ہوا ہو گا باپ نے بچے کو مرتے ہوئے دیکھا ہو گا پولیس کے تھانیدار نوید کا پورا خاندان گاڑی میں شہید ہو گیا میرے بس میں ہوتا تو ہوٹل مافیا کے شناختی کارڈ، ہوٹل رجسٹریشن منسوخ کر کے جیل بھیج دیتا۔

سانحہ مری کو روکاجاسکتاتھااگر وہاں کی انتظامیہ اپناکام کررہی ہوتی سوائے دو اداروں کے اور کوئی متحرک نہیں ہوا ایک پاک فوج اور دوسرا واپڈا جنکے ملازمین اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کرنبھاتے رہے باقی سب لوٹ مار میں مصروف تھے اس حادثے کا آنکھوں دیکھا حال ایک سیاح شیخ آصف سے اسی کی زبانی سنتے ہیں ہم لوگ باڑیاں سے آگے کلڈنہ سے تھوڑا پہلے پہنچے تو گاڑیاں سست ہو گئیں اس وقت اندھیرا ہو چکا تھا اور برف تیز ہو چکی تھی اس وقت سوزوکیوں والے اور مزدے والے جاہلوں کی طرح لا ئنیں توڑ کے آگے رستہ بلاک کر رہے تھے اچانک شدید قسم کا برف کا طوفان شروع ہو گیا اور گاڑیاں بلکل رک گئیں رات 12 بجے ہماری گاڑی پہ تقریبا 3 فٹ برف پڑچکی تھی بچوں کو بھوک لگی تھی پوری رات ایک بھیانک قیامت کی طرح گذری عورتوں بچوں کے چیخنے کی آوازیں اتنی خوفناک تھیں کی کلیجہ پھٹتا تھا۔

صبح سات بجے بچوں کو 800, 800 روپے کی دو روٹیاں اور ہم سب نے 1200 فی کپ چائے کے حساب سے ناشتہ کیا ابھی بھی طوفان جاری تھا تقریبا صبح 9 بجے پٹرول ختم ہو گیا بچے ٹھٹھرنے لگے مقامی لوگوں سے 3000 ہزار روپے لٹر پہ پٹرول لیا اب لوگوں کے مرنے سے ایک خوف کی فضا بن چکی تھی اور مقامی لوگ ابھی بھی اسی طرح ایک ہزار روپے کا انڈہ دے رہے تھے کہ اچانک سامنے سے کچھ فوجی جوان آتے دکھائی دیے جو فرشتے لگے آتے ہی انہوں نے بسکٹ اور پانی دیا تھوڑی دیر بعد پراٹھا اور چائے دی ایک جوان جس کی عمر بمشکل 20 سال ہو گی بھاگ بھاک کر ہر گاڑی کے پاس جا رہا تھا انہوں نے قریب ایک مسجد،ایک سکول، ایک مدرسہ اور ایک خالی پولٹری شیڈ میں سینکڑوں لوگوں کو شفٹ کیا مٹی تیل کے چولہے، لکڑیاں، کریٹوں کی پھٹیاں جلا کر ماحول گرم کیا اور کھانے کی چیزیں دینے لگے میجر اور کرنل خود اپنے ہاتھوں میں بوڑھوں کو اٹھا کر اندر لا رہے تھے بوڑھے مرد اور عورتیں بلا بلا کر ان کے ماتھے چوم رہے تھے۔

رات کو سینکڑوں کمبل اور رضائیں آ گئیں پتہ نہیں اس خلائی مخلوق کہ پاس ہر چیز کا حل کیسے موجود ہوتا ہے اگلے دن اتوار کو ہم نکلے اور رات تک اسلام آباد پہنچ گئے اگر فوجی نہ آتے تو اموات ہزاروں میں ہوتیں۔ مری سانحہ نہ صرف مری انتظامیہ کی مکمل ناکامی ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی بھی مکمل ناکامی ہے جو صرف تماشا دیکھنے میں مصروف رہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مری اس سانحہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے اپنے استعفے حکومت کو بھجواتے مگر اس کے لیے حوصلہ اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے جو ان افسران میں یقینا نہیں ہو گی اس سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکے بعد پنڈی والوں سے جان چھوٹ جائیگی جنہوں نے مری کو صرف کھانے پینے اور تفریح کا زریعہ بنایا ہوا ہے۔

تجویز کے مطابق نئے ضلع کا نام ضلع کوہسارمری ہوگا جو تین تحصیلیں مری، کوٹلی ستیاں، گیدراں پر مشتمل ہوگا نئے ضلع بنانے کے لئے 25 محکموں کو اپ گریڈ بھی کرنا پڑے گا جبکہ اس مقصد کیلئے 4 سے 5 بلین روپے فنڈ درکار ہونگے سیاحتی مقام انتظامی ڈھانچوں میں خود مختار ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ضلع کی حد بندی کے لئے بور ڈ آف ریونیو سے بھی سفارشات طلب کرلی گئیں کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی اسکے ساتھ ساتھ مری انتظامیہ کو دیے جانے والے تمام فنڈز کا بھی آڈٹ کروایا جائے کہ وہ پیسے کہاں کہاں استعمال ہوئے اور خاص کر مری ہوٹل یونین کا بھی سختی سے محاسبہ کیا جائے کہ وہ اپنے فیصلوں میں اتنے خود مختار کیسے ہوگئے انکے پیچھے کون کون لوگ ہیں جو انہیں لوٹ مار پر اکساتے ہیں اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے انسانوں سے درندے بن گئے۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
6th Ahle Qlam Conference
Previous Post یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی
Next Post رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، ورلڈ بینک
World Bank

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.