geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں حجاب کے بغیر عورتوں کا سفر ممنوع

December 26, 2021December 26, 2021 0 1 min read
Afghanistan Hijab Women
Share this:

Afghanistan Hijab Women

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے ایک تازہ حکم نامے میں عورتوں کا کسی قریبی رشتہ دار مرد اور حجاب کے بغیر لمبا سفر ممنوع قرار دے دیا ہے۔ عالمی سطح پر خود کو منوانے اور امداد کی بحالی کے لیے جاری کوششوں میں طالبان کا یہ قدم کیسا ثابت ہو گا؟

افغان طالبان نے حکم جاری کیا ہے کہ طویل سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔ مختصر فاصلے تک سفر کرنے والی خواتین کو البتہ اس سے استثنی حاصل ہے۔ یہ حکم نامہ طالبان کی اس وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری کیا گیا ہے، جس کا کام ‘گناہوں کو روکنا اور اچھی اقدار کا فروغ ہے۔ وزارت نے تمام ٹرانسپورٹ والوں کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار نہ کیا جائے۔

افغانستان میں طالبان کے سابقہ دور میں عورتوں کے حقوق کی پامالی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکراتی عمل میں بھی اس بات پر خاصی توجہ دی گئی تھی کہ طالبان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ البتہ رواں سال اگست میں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے طالبان نے کئی ایسے اقدامات کیے ہیں، جن سے ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ متعدد صوبوں میں اسکول کھل چکے ہیں لیکن لڑکیوں کو سیکنڈری اسکولوں سے دور رکھا گیا ہے۔ اسی ماہ طالبان نے اپنے رہبر اعلی کے حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا کہا گیا مگر اس میں تعلیم تک رسائی کا کوئی ذکر نہیں۔ علاوہ ازیں کئی معاملات میں عورتوں کو پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

تازہ حکم کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تنہا سفر کرنے والے خواتین اگر خاندان کے کسی رکن یا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انہیں 45 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہیں۔ مرد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا ‘قریبی رشتہ دار ہونا لازمی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والے یہ احکامات اتوار 26 دسمبر کو جاری کیے گئے ہیں۔ چند روز قبل اسی وزارت نے ٹیلی وژن چینلز کو ایسے ڈرامے نشر کرنے سے روک دیا تھا، جن میں عورتیں کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔ خواتین صحافیوں کو خبریں پڑھتے وقت حجاب کرنے کا حکم بھی اسی وزارت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے واضح کیا کہ سفر کرنے والی خواتین کے لیے بھی حجاب اب لازمی ہے۔ چند ہفتوں قبل لوگوں سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ گاڑیوں میں موسیقی نہ چلائیں۔

افغانستان کو ان دنوں شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان عالمی برادری پر زور ڈال رہے ہیں کہ افغانستان کی مدد بحال کی جائے تاکہ وہاں کے حالات خراب نہ ہوں۔ دوسری جانب عالمی برادری کا اصرار ہے کہ طالبان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Share this:
Desmond Tutu
Previous Post نسلی امتیاز کے خلاف طاقتور آواز، ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے
Next Post پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل، گرفتار سابق شوہر کے تہلکہ خیز انکشافات
Rezwan Habib and Wajiha Swati

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.