geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نسلی امتیاز کے خلاف طاقتور آواز، ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے

December 26, 2021December 26, 2021 0 1 min read
Desmond Tutu
Share this:

Desmond Tutu

جنوبی افریقہ (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی افریقہ کا اخلاقی پیمانہ قرار دیے جانے والے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف کوششوں کے سبب ڈیمسنڈ ٹوٹو کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف سرگرم رہنے والے اور ملک کا ‘اخلاقی پیمانہ قرار دیے جانے والے آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے جنوبی افریقی صدر سرل رامافوسا نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ رامافوسا کے مطابق، ”آرچ بشپ امیریٹس ڈیسمنڈ ٹوٹو کا انتقال ہماری قوم کی طرف سے جنوبی افریقہ کی ایک ایسی غیر معمولی نسل کو الوداع کہنے کا دکھ بھرا ایک اور باب ہے، جنہوں نے ہمیں ایک آزاد جنوبی افریقہ ورثے میں دیا۔

انہیں نسلی بنیادوں پر امتیاز کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔ ٹوٹو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت، موسمیاتی تبدیلیوں اور ہم جنس پرستوں کے لیے مساوی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ انہیں سن 1984 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

ٹوٹو کو جنوبی افریقہ کی نسلی عصبیت پر مبنی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر نوبل امن انعام سے نواز گیا۔

جنوبی افریقہ میں سفید فام اقلیت کی طرف سے سیاہ فام اکثریت کے خلاف نسلی امتیاز کے خلاف جن شخصیات نے بھرپور کوشش کی، ان میں ڈیسمنڈ ٹوٹو ایک طاقتور ترین آواز تھے۔ انہوں نے اس کے خاتمے کے لیے انتھک لیکن عدم تشدد پر مبنی محنت اور کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے پہلے جوہانسبرگ کے پہلے سیاہ فام بشپ کے طور پر اور پھر کیپ ٹان کے آرچ بشپ کے طور پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے ملک میں اور بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے کے مقصد سے عوامی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو سات اکتوبر 1931 کو جوہانسبرگ کے مغربی علاقے میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ایک گھریلو ملازمہ تھیں جبکہ والد ایک استاد تھے۔ وہ 1978 میں ‘ساتھ افریقن کونل فار چرچز میں پہلے سیاہ فام سیکرٹری جنرل بنے۔ اس طرح انہیں اس کونسل کے ڈیڑھ کروڑ ارکان پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کا موقع ملا تاکہ ملک میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے کوشش کی جا سکے۔

ٹوٹو کو جنوبی افریقہ کی نسلی عصبیت پر مبنی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر نوبل امن انعام سے نواز گیا۔ اسی برس وہ جوہانسبرگ کے پہلے سیاہ فام آرچ بشپ مقرر ہوئے اور انہوں نے عالمی برادری سے جنوبی افریقہ کی سفید فام اقلیتی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ جنوبی افریقہ میں اپارتھائیڈ کا خاتمہ 1994 میں ہوا۔

ڈیسمنڈ ٹوٹو نے 2010 میں 79 برس کی عمر میں عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ وہ آخری مرتبہ عوامی طور پر رواں برس اس وقت دکھائی دیے جب وہ کووڈ کی ویکسین کے لیے ایک ہسپتال گئے۔ انہوں نے وہیل چیئر سے ہاتھ ہلائے مگر اس موقع پر کوئی گفتگو نہیں کی تھی۔

Share this:
Khalid Maqbool Siddiqui
Previous Post ایم کیو ایم نے شناخت دیدی؛ اب حقوق مل کر حاصل کرنے ہیں، خالد مقبول
Next Post افغانستان میں حجاب کے بغیر عورتوں کا سفر ممنوع
Afghanistan Hijab Women

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.