geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زراعت؛ مسلسل مشکلات سے دوچار اہم ترین اقتصادی شعبہ

January 20, 2020 1 1 min read
Agriculture
Share this:

Agriculture

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں زرعی شعببہ جسے قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی گردانا چاہتا ہے، طویل وقتوں سے مسائل سے دوچار چلا آرہا ہے۔ ایک دور میں مجموعی ملکی پیداوار ( جی ڈی پی) میں زراعت کا حصہ 53 فیصد ہوا کرتا تھا جو گھٹتے گھٹے اب محض 18.5 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے۔

اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2018-19 میں زرعی شعبے کی شرح نمو 0.85 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.8 فیصد رکھا گیا تھا۔ تمام اہم فصلوں کی پیداوار اوسطاً منفی 4.43 فیصد رہی جبکہ پیداوار میں اضافے کا ہدف 3.6فیصد مقرر کیا گیا تھا۔جہاں تک حکومت کا سوال ہے تو اس کا دعویٰ ہے کہ کسانوں کو کھاد، بیجوں، زرعی ادویہ وغیرہ پر سبسڈی دی گئی اور کچھ فصلوں جیسے گندم کی امدادی قیمت کے تعین میں اس امر کو مدنظر رکھا گیا کہ ملک ان کی پیداوار میں خودکفیل رہے اور فوڈ سیکیورٹی کا خطرہ ناپیدہوجائے۔

بہرحال اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے امدادی قیمت کے تعین کے عمل پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اگرچہ حکومت ہر سال گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کرتی ہے، اس کے باوجود مالی سال 2018-19 میں گندم کی پیداوار صرف 0.5 فیصد اضافے سے 25.195 ملین ٹن رہی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کی ضرورت کے تناسب سے ہر سال پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن ( پاسکو) اور صوبائی محکمہ ہائے خوراک کے ذریعے گندم کی خریداری کرتی ہیں۔پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالدکھوکھر نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہم فصلوں کی امدادی قیمت کا تعین ناگزیر ہوتا ہے کیوں کہ اس سے کاشت کار مطمئن ہوجاتے ہیں انھیں اپنی فصل کی حکومت سے مناسب قیمت ملے گی۔

انھوں نے زور دیا کہ حکومت، بھارت کی طرح کاشتکاری سے منسلک ضروریات پر کسانوں کو سبسڈی دے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت حکومت جی ڈی پی کے 0.2 فیصد کے مساوی سبسڈی دے رہی ہے جسے 2 فیصد تک بڑھایا جانا چاہیے۔حکومت گندم پر تین طرح سسڈی فراہم کرتی ہے۔ پہلے مرحلے میں وہ بیجوں، کھاد وغیرہ پر سبسڈی دیتی ہے اور امدادی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ بعدازاں فلورملوں کو گندم کی فراہمی کے مرحلے میں بھی سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ عوام کو رعایتی نرخوں پر آٹا مل سکے۔ گندم کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرض بھی لیا جاتا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ کمرشل بینکوں سے ہر سال 9 سے 12 فیصد شرح سود پر قرض لیتا ہے۔ حال ہی میں پنجاب حکومت نے عالمی بینک کے 130 ملین ڈالر مالیت کے پروگرام Rural Strengthening Markets for Agriculture and Transformation (SMART) سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پانچ سالہ معاہدے کا مقصد زرعی اصلاحات کے تحت گندم کی سرکاری خریداری کا حجم کم کرکے 2 ملین ٹن پر لانا تھا۔ اس اقدام کا مقصد آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانا اور گندم کی فصل میں کسانوں اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کی دلچسپی قائم رکھنا ہے۔ پنجاب کے بڑے فلور ملز مالکان میں شمار ہونے والے ماجد عبداللہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم ایک سیاسی فصل ہے مگر یہ الیکشن جیتنے میں کسی سیاستدان کیلیے معاون نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو گندم پر سبسڈی کے بجائے ان پٹ پرائس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

Share this:
DMC East
Previous Post اقراء سٹی فیز 2 یوسی 29 میں رہائشیوں کے مسائل حل کرنے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد
Next Post بنگلا دیش سے کامیابی کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی، مصباح الحق
Misbah-ul-Haq

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.